نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ہائیں ۔ میں نے یہاں ایک اچھی خاصی لمبی تحریر لکھی تھی ۔ میڈیسن وسکانسن میں ہونے والی ایک شعری...

    ہائیں ۔ میں نے یہاں ایک اچھی خاصی لمبی تحریر لکھی تھی ۔ میڈیسن وسکانسن میں ہونے والی ایک شعری نشست کا احوال تھا ۔ لیکں اس مین سے یہ صرف آخری حصہ ہی نظر آرہا ہے ۔ باقی تحریر کہاں گئی ؟! احمد بھائی آپ کے کوائف نامے پر مجھے آسیب کا سایہ لگتا ہے ۔ فورا کچھ کیجئے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح..‏ نظر ہے میری راہ پہ دل میں اضطرار ہے

    بھائی اچھی غزل ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے ۔ کئی ٹائپو ہیں انہیں درست کر لیجئے ۔ فی الوقت کچھ لسانی لغزشوں کی طرف اشارہ کرتا ہوں ۔ دیکھ لیجئے۔ ۔۔۔۔۔۔ خدا کا شاہکار ہے یہاں خاتمِ رسل ہونا چاہئے ۔ ۔۔۔۔ لمحوں کی حسین یادگار ہے زندگی کا نظم ؟! نظم کا اس طرح استعمال محلِ نظر ہے ۔ یہ عموما نظم و نسق،...
  3. ظہیراحمدظہیر

    اک شاخ ِ محبت سے لپٹا ہوا پتہ ہوں

    اک شاخ ِ محبت سے لپٹا ہوا پتہ ہوں پت جھڑ ہے مگر پیڑ پہ ٹھہرا ہوا پتہ ہوں کھو بیٹھا ہوں رنگ اپنا میں گرد ِ زمانہ میں بارش کی عنایت کو ترسا ہوا پتہ ہوں دیتا ہوں خبر تم کو موجوں کے تلاطم کی چلتے ہوئے پانی پر بہتا ہوا پتہ ہوں ہے دوسرے پتوں کے ہاتھوں میں مری تقدیر میں تاش...
  4. ظہیراحمدظہیر

    نیم در نیم ہوا ، ریت میں سوکھا دریا

    نیم در نیم ہوا ، ریت میں سوکھا دریا آتے آتے مری بستی ہوا صحرا دریا اپنی مٹی میں گُہر اتنے کہاں سے آئے ایسےلگتا ہے یہاں سے کبھی گذرا دریا ایک دو روز کی بارش سے نہیں کچھ ہونا پیاسی مٹی کی ضرورت تو ہے بہتا دریا برف زاروں میں شب و روز جلا کر اپنے قطرہ قطرہ میں نے پگھلا کے بنایا...
  5. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    گوشوارہ کیا حال سنائیں دنیا کا ، کیا بات بتائیں لوگوں کی دنیا کے ہزاروں موسم ہیں، لاکھوں ہی ادائیں لوگوں کی کچھ لوگ کہانی ہوتے ہیں ، دنیا کو سنانے کے قابل کچھ لوگ نشانی ہوتے ہیں ، بس دل میں چھپانے کے قابل کچھ لوگ گزرتے لمحے ہیں ، اک بار گئے تو آتے نہیں ہم لاکھ بلانا بھی چاہیں ، پرچھائیں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید و اصلاح

    واہ ! اچھی غزل ہے ریحان ! بہت خوب !! اچھے مضامین ہین اور کئی اشعار عمدہ ہیں ۔ البتہ ایک بات جو اس غزل مین محسوس ہوئی وہ یہ کہ کئی اشعار مین ابہام کا عنصر گہرا ہے ۔ میں مختصرا ایک دو باتوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ کون ہے جو جہاں سے اٹھتا ہے؟ شور اک آسماں سے اٹھتا ہے بہت اچھا ہے !! ایک آتش...
  7. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں دوسرا کوئی شاہِ ہدیٰ کی طرح٭ نظر لکھنوی

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی میرے علم میں اضافہ کرنے کا ! میں اس لفظ کا تلفظ غلط کر رہا تھا اور اسی لئے سمجھا کہ وزن سے گر گیا ہے ۔ ابھی ابھی نوراللغات میں دیکھا ہے اس میں ح ساکن ہے اور دوسرا میم مجرور ہے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ذکرِ اعجاز

    مجاہد صاحب نے اچھا مضمون لکھا ہے ۔ بدقسمتی سے اردو ادبی دنیا ایک مردہ پرست دنیاہے ۔ ایسابہت ہی کم ہوا ہے کہ مشاہیر ادب کے کارناموں کو ان کی زندگی ہی میں کما حقہ سراہا جائے ۔ بلاشبہ محترمی اعجاز عبید اکیسویں صدی میں اردو کے بڑے محسنوں میں سے ہیں ۔ اردو اور کمپیوٹر کے حوالے سے ان کا کام بہت ہی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: سجا کر سر پہ وہ تاجِ نبوت زرنگار آیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    کیا قادرالکلامی ہے ! نو عدد مطلع!! تابش بھائی اس مصرع میں ایک ٹائپو درست کرلیجئے : حبیبِ کردگار آیا ، زہے شب زندہ وار آیا یہاں شب زندہ دار ہوگا ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں دوسرا کوئی شاہِ ہدیٰ کی طرح٭ نظر لکھنوی

    راحیل بھائی کیا سچی بات کی ہے آپ نے ۔ لوگ نعت کہنا آسان سمجھتے ہیں ۔ بھائی مجھے بھی کبھی باقاعدہ نعت لکھنے کی جرات نہیں ہوتی ۔ اپنی حقیر سی ذات اور اپنے گناہوں کی طرف دیکھ کر اس ذاتِ عالی مرتبت کے بارے میں کلام کرنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی ۔ ڈر لگتا ہے کہ حق ادا نہیں ہوسکے گا ۔ کہاں یہ بے مایہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں دوسرا کوئی شاہِ ہدیٰ کی طرح٭ نظر لکھنوی

    سبحان اللہ ، سبحان اللہ! کیا خوبصورت کلام ہے ! اس مضاعف بحر کو نظر صاحب جیسا قادرالکلام ہی اتنی خوبصورتی سے نبھا سکتا تھا ! اور لفظیات کا شکوہ بھی مرتبہء نعت کے شایان ہے ۔ تابش بھائی اس مصرع میں ٹائپو ہے اسے دیکھ لیجئے ۔ وزن سے گر رہا ہے ۔ لمعاتِ نظر اس وقت مجھے اس کمپیوٹر پر دستیاب نہیں ورنہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    نعت: نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا ٭ منیر انور

    بہت خوب انتخاب ہے تابش بھائی !! سلامت رہیں! کیا بات ہے منیر انور صاحب کی اس نعت کی ! کیا اچھے مضامین اتنی سلاست سے ادا کئے ہیں ! سبحان اللہ !! کیا معاف سبھی کو فقط خدا کے لئے انہیں سزا کی بجائے ہُدیٰ سے مطلب تھا نہ جانے کیسے مباحث میں پڑ گئے انور ہمیں تو اُسوۂ خیرالوریٰ سے مطلب تھا
  13. ظہیراحمدظہیر

    انقلابات ہیں زمانے کے - - آدمی اور اس قدر تنہا (رسا چغتائی)

    انقلابات ہیں زمانے کے - - آدمی اور اس قدر تنہا (رسا چغتائی)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہا ہا ہا ہا ! قلم کا تو سر قلم کردیا گیا ہے اس لڑی میں ۔ قلم کی مدد سے پاجامے کو قابلِ استعمال...

    ہا ہا ہا ہا ! قلم کا تو سر قلم کردیا گیا ہے اس لڑی میں ۔ قلم کی مدد سے پاجامے کو قابلِ استعمال بنانے کے مجرم تو ہم بھی ہیں نیرنگ بھائی ۔ آپ افسوس بالکل نہ کریں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی یہ غزل کوئی سات آٹھ سال پہلے میڈیسن وسکانسن میں شاد صاحب سے ایک دوست کے گھر شعری...

    احمد بھائی یہ غزل کوئی سات آٹھ سال پہلے میڈیسن وسکانسن میں شاد صاحب سے ایک دوست کے گھر شعری نشست میں سنی تھی ۔ ان سےیہ شعر بار بار سنا گیا ۔ تمہارا تاج نہیں ہے ، ہماری پگڑی ہے = یہ سر کے ساتھ اُترتی ہے ، سر کا حصہ ہے اس نشست میں ہندوستان سے اقبال اشعر ، جذبیرشاد اورفرحت عباس اور مجھ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ریت گھڑی

    جناب لگتا ہے کہ آپ کے مراسلے میں کوئی تصویرہے ۔ لیکن کسی وجہ سے وہ تصویر میرے کمپیوٹر پر نظر نہیں آرہی ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    جگر ہم کو مٹا سکے ، یہ زمانے میں دم نہیں - جگر مراد آبادی

    پہلے مصرع میں ’’پر‘‘ کی جگہ ’’پہ‘‘ کر لیجئے ۔ درست یوں ہے: میری زباں پہ شکوہء اہلِ ستم نہیں درست یوں ہے: ملتا ہے کیوں مزہ ستمِ روزگار میں :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    اک نیا زخم دے ...

    دھند ہندی ہے اور نون غنہ کے ساتھ ہے ۔ اس کا وزن فع ہے ۔ سنگ دل میں سنگ فارسی ہے اور غنہ نہیں ہے ۔ یہ ہر دفعہ تقطیع ہوتا ہے ۔ یعنی یہ فارسی لفظ کِرم (بمعنی کیڑا) نہیں بلکہ ہندی لفظ کَرم ہے ۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ کہ جہاں اشتباہ کا اندیشہ ہو وہاں اعراب ضرور استعمال کرنے چاہئیں ۔ :) مزے کی بات...
  19. ظہیراحمدظہیر

    اک نیا زخم دے ...

    بہت خوب! اچھی کاوش ہے !! دھندلا کا وزن ٹھیک نہیں باندھا ۔ آخری شعر اچھا نہیں لگا ۔ شعریت کے درجہ سے بہت نیچے ہے ۔ کرم کے پھل یعنی کیڑے لگے ہوئے پھل ایک تو ازحد غیر معروف ہے دوسرے مجھے کرم کے پھل کی ترکیب میں بھی شبہ ہے ۔ صبر کا پھل ، محنت کا پھل تو ہوتا ہے لیکن کرم کا پھل؟!؟ کرم خوردہ پھل...
  20. ظہیراحمدظہیر

    عکس سے گفتگو - عمر سیف

    واہ ! بہت خوب! اچھی نظم ہے! عمر سیف ، میری رائے میں اگر عنوان مین عکس کے بجائے تصویر کا لفظ استعمال کیا جائے تو نظم میں ایک اور جہت پیدا ہوجائے گی ۔
Top