نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    لہروں پہ کوئی خواب روانہ تو نہیں ہے.... بحر ہزج ..... غزل اصلاح کے لئے۔

    بہت خوب! اچھی غزل ہے کاشف بھائی! زمین پسند آئی ! مطلع دو لخت لگ رہا ہے ۔ دیکھ لیجئے چلتے ہوئے جب آپ کو دیکھا تو لگا یوں لہروں پہ کوئی خواب روانہ تو نہیں ہے یہ شعر بھی توجہ طلب ہے ۔ ۔۔۔۔ لگا یوں کہنے کہ بعد اس طرح کا سوالیہ بیان نہیں آئے گا ۔ درست بیانیہ یوں ہونا چاہئے: جب آپ کو چلتے ہوئے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    خاکسار کی ایک غزل

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں طارق سعید صاحب! بزمِ سخن میں خوش آمدید!! امید ہے کہ رونق بخشتے رہیں گے۔ مطلع خوب ہے ۔ اس ’’قطرے سے گہر‘‘ ہونے تک کے ٹکڑے کی کیا بات ہے ! اچھا استعمال کیا ہے ! مقطع میں قدرے شتر گربگی کا احساس ہوتا ہے اگرچہ اس کی تاویل کی جاسکتی ہے ۔ میری ناقص رائے میں مرے وصل کے بجائے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل - جہان بنتا عدن تو کیسے؟ - منیب احمد

    واہ! اچھی غزل ہے منیب صاحب! بہت داد آپ کے لئے! تبصرے کی مد میں ایک دو باتیں عرض کروں گا امید ہے ناگوارِ خاطر نہ ہوں گی ۔ کئی اشعار میں بنیادی بنت فارسی اور عربی الفاظ کی ہے اور ایسے میں یکایک کسی ٹھیٹھ ہندی لفظ کا آجانا ذوقِ سلیم پر گراں سا گزرتا ہے ۔ مثلاً وہ بھجن والا شعر ۔ پیچانِ بے یقینی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    تازہ غزل

    اچھے اشعار ہیں سید افتخار احمد رشک صاحب! بہت داد! بزمِ سخن میں خوش آمدید! اس کا پہلا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔ غزل میں ٹائپو بھی کئی ہوگئے ہیں ۔ انہیں بھی درست کر لیجئے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    تم جو کہو مناسب، تم جو بتاؤ سو ہو

    اچھی غزل ہے راحیل بھائی ! کیا کلاسیکی رنگ لائے ہیں ! غزل کے نیچے جو تاریخ لکھی ہے اس میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد بابا جانی کو سالگرہ کی دلی مبارک باد

    مکرمی و محترمی استادِ محترم جناب اعجاز عبیدصاحب کو بہت بہت مبارک ہو ! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستے کے ساتھ عمرِ دراز عطا فرمائیں اور وقت و توانائی میں برکت عطا فرمائیں ۔ آمین ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، وہ پہلے والے تبصرے ہی کا آدھا حصہ غائب ہے ۔ شروع کا حصہ پتہ نہیں کیا ہوا ۔ خیر...

    احمد بھائی ، وہ پہلے والے تبصرے ہی کا آدھا حصہ غائب ہے ۔ شروع کا حصہ پتہ نہیں کیا ہوا ۔ خیر ۔ ایسی کوئی اہم بات بھی نہیں تھی -:)
  8. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید و اصلاح

    جناب امان اللہ گنجیال صاحب! محفل میں خوش آمدید !! براہِ کرم آپ ایسا ویسا کوئی خیال دل میں نہ لائیے ۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ لوگ مصروف ہیں ۔ میں اپنی ذات کی حد تک تو یہ کہوں گا کہ اگر میرا بس چلے تو روز کئی گھنٹے بزمِ سخن میں آیا کروں اور اتنے اچھے خوش بیان شعرائے کرام سے مکالمے کا شرف حاصل کرتا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    :-) راحیل بھائی ایک آدھ ہفتے میں لگاتا ہوں یہ غزل ۔ شاید ایک آدھ شعر اور پسندآئے آپ کو ۔

    :-) راحیل بھائی ایک آدھ ہفتے میں لگاتا ہوں یہ غزل ۔ شاید ایک آدھ شعر اور پسندآئے آپ کو ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    راحیل بھائی اسے اپنا ہی سمجھئے :) محبت میں من و تو کی کیا تفریق ۔

    راحیل بھائی اسے اپنا ہی سمجھئے :) محبت میں من و تو کی کیا تفریق ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    سونپی تھی رازدان کو ، آپہنچی مجھ تلک ۔ معلوم یہ ہوا کہ خبر دائرے میں ہے

    سونپی تھی رازدان کو ، آپہنچی مجھ تلک ۔ معلوم یہ ہوا کہ خبر دائرے میں ہے
  12. ظہیراحمدظہیر

    اک شاخ ِ محبت سے لپٹا ہوا پتہ ہوں

    بہت شکریہ لا المٰی صاحبہ ۔ دعائیں !
  13. ظہیراحمدظہیر

    اک شاخ ِ محبت سے لپٹا ہوا پتہ ہوں

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی ! قوافی کا اتنا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے۔ کچھ ماہرین انہیں درست بھی سمجھتے ہیں ۔ اور ویسے عوام الناس تو لکھ ہی رہے ہیں ایسے قوافی ۔ بس میں ہی ذرا روایت پرست واقع ہوا ہوں ۔ حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی ۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    نوازش عاطف بھائی ! کل رات کو لاگ آف ہوتے وقت آپ کا مراسلہ دیکھ لیا تھا اور آپ سے بات چیت کرنا چاہتا تھا لیکن رات کے تقریبا پونے بارہ ہو چکے تھے سو اٹھنا ہی پڑا ۔ بلکہ زبردستی اٹھادیا گیا ۔:D آپ ہمارے وقت سے کوئی دس گھنٹے آگے ہیں ۔ گویا دن رات کا فرق پڑجاتا ہے ۔ جب میں بستر کی راہ لیتا ہوں...
  15. ظہیراحمدظہیر

    نیم در نیم ہوا ، ریت میں سوکھا دریا

    بہت شکریہ تابش بھائی ! خوشی ہے کہ آپ کو پسند آئی غزل ۔ :):):) شکریہ احمد بھائی ! آپ توآجکل آل راؤ نڈر بنے ہوئے ہیں ۔ کرکٹ کا سیزن ہے شاید! :):):) بہت بہت شکریہ جاسمن صاحبہ!! اللہ تعالٰی آپ کا ذوق سلامت رکھے ۔ امن و امان مین رکھے ۔ آمین ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    نیم در نیم ہوا ، ریت میں سوکھا دریا

    اپنی جڑوں سے کٹ کر کیسے مطمئن رہا جاسکتا ہے عاطف بھائی ۔ مرنا جینا تو ابھی تک ہے انہی گلیوں میں اس کے کچھ اشعار کالا باغ ڈیم کے پس منظر مین لکھے گئے تھے ۔ ایک مسئلہ کہ جس کے بارے میں بچپن سے سنتے اور پڑھتے آرہے ہیں ۔ شاید کبھی کوئی اللہ کا بندہ قوم سے مخلص ہو کر سوچے اور یہ مسئلہ حل ہو ہی جائے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اچھا شعر ہے ! کیا جنوری کا مہینہ طبقاتی جدوجہد اور سوشلزم وغیرہ سے مخصوص ہے؟! ہر طرف اسی قسم کے...

    اچھا شعر ہے ! کیا جنوری کا مہینہ طبقاتی جدوجہد اور سوشلزم وغیرہ سے مخصوص ہے؟! ہر طرف اسی قسم کے اشعار نظر آرہے ہیں آجکل ۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید و اصلاح

    آپ کے مراسلے کا جواب مین کام کے دوران وقفے وقفے سے آف لائن لکھ رہا تھا ۔ اب جو اسے پوسٹ کرنے آیا ہوں تو معلوم ہوا کہ راحیل بھائی نے بہت تفصیل سے کام کی باتین لکھ دی ہیں ۔ لیکن اب چونکہ میں نے لکھ ہی دیا ہے تو اسے پوسٹ کردیتا ہوں ۔ شاید ایک آدھ نکتہ کسی کے کام آجائے ۔ بھائی معذرت کے ساتھ عرض...
  19. ظہیراحمدظہیر

    نیم در نیم ہوا ، ریت میں سوکھا دریا

    محترمی اعجاز بھائی اس مصرع میں تو کوئی غلطی نہیں ہے ۔ عروضی لحاظ سے بالکل درست ہے۔ آپ شایداس غزل کے مطلع سے سرسری گزر گئے ہیں ۔ میں نے مطلع میں حیلہ استعمال کرتے ہوئے قافیہ کشادہ کرلیا ہے ۔ صحرا کا الف اصلی ہے اور اس کے مقابل سوکھا کا وصلی الف لاکر میں نے الف کو حرفِ روی قائم کردیا ۔ سو اب...
  20. ظہیراحمدظہیر

    اک شاخ ِ محبت سے لپٹا ہوا پتہ ہوں

    محترمی اعجاز بھائی ۔ دست بستہ عرض ہے کہ اس غزل میں وزن کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ آپ اس مصرع کو مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن پر تقطیع کر رہے ہیں جبکہ اس کا وزن مفعول مفاعیل مفاعیل مفاعیلن ہے ۔ مفعول ۔ مفاعیل ۔ مفاعیل ۔مفاعیلن پت جڑ ہ ۔مگر پیڑ ۔پ ٹہرا ہ ۔ وپتہ ہو اس طرح اس مصرع کا وزن بھی مفعول...
Top