نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    عام پیغام کر رہا ہے مرا !........ غزل اصلاح کے لئے

    کاشف بھائی آپ کے عارضے کا پڑھ کر بے ساختہ دعا نکلی ۔ اللہ تعالٰی آپ کو ہمیشہ تندرست و توانا رکھے اور مشکلات سے دور رکھے ۔ اپنا بہت خیال رکھئے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    بہت بہت شکریہ ہمنام بھائی !! :):):) شکریہ جناب اے خان صاحب!! جناب یہ بتائیے کہ اب آپ کو ’’اے خان ‘‘ سے ’’ دی خان ‘‘ بننے میں کتنا عرصہ اور لگے گا ۔ :):):)
  3. ظہیراحمدظہیر

    پسِ پردہ سب تھے حریفِ جاں ،کبھی روبرو تو عدو نہ تھے

    تابش بھائی بہت شکریہ میری طرف سے عامر شہزاد صاحب کو جواب دینے کا ۔ اللہ آپ کو اجرِ خیر عطا فرمائے ۔ اگر آن لائن لغات کے کچھ روابط بھی آپ کسی مناسب جگہ پوسٹ کرسکیں تو کئی دوستوں کا ھلا ہوسکتا ہے اور آپ کے لئے صدقہ جاریہ ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    پسِ پردہ سب تھے حریفِ جاں ،کبھی روبرو تو عدو نہ تھے

    بہت نوازش ڈاکٹر صاحب! بہت بہت شکریہ ! مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے ! اللہ تعالٰی آپ کو شاد آباد رکھیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    بہت نوازش خرم بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ ٓپ کا ذوق سلامت رکھے ۔ بھائی پیشگی اجازت کی کبھی کوئی ضرورت نہیں ۔ غزل پبلک فورم پر پیش ہی اس لئے کی ہے۔ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے ۔ آپ شوق سے جہاں چاہیں شیئر کرسکتے ہیں ۔ ایک بار پھر شکریہ!!
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی اس قدر افزائی کا !! قلم کا حق تو کبھی ادا نہیں ہوتا لیکن آپ نے داد کا حق ادا کردیا ۔ اس حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائین اور اپنی امان مین رکھیں !آمین۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح

    اچھے اشعار ہیں ۔ اچھی بات یہ کہ آپ نے زمیں آسان اور مختصر چنی ہے جو مشق کے لئے نہایت کارآمد ہے ۔ سرسری دیکھنے سے دو تین باتیں فورا نظر مین آتی ہیں : ۔ لہو کو رنگِ حنا کرنا کوئی محاورہ نہیں ۔ یہاں رشکِ حنا یا زیبِ حنا وغیرہ رکھ کر دیکھئے ۔ ضمیروں کو صیغہ جمع میں استعمال مت کیجئے ۔ ضمیر کی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    مرزا تفتہ کے نام

    آتے ہیں غیب سے یہ خیالات ذہن میں !!! بہت مختلف اور خوبصورت! خلیل بھائی بہت بہت مبارکباد!! میرے علم میں نہیں ہے کہ اس سے پہلے اردو کی کلاسیکی نثر کو کسی نے اس طرح منظوم کرنے کی کوشش کی ہو۔ ویسے تو خطوط میں غالب کی نثر مقفیٰ و مسجع طرز ہی کی رہی ہے لیکن اسے باقاعدہ کسی وزن مین منظوم کرنا ایک...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے بنا کر بھیس زرداروں کا غربت بیچنے والے خدا حافظ بزرگوں کی امانت کا خدا حافظ محافظ ہوگئے گھر کے وراثت بیچنے والے زمیں ملکِ خدا میں ہوگئی تنگ اب کہاں جائیں کدالیں تھام کر ہاتھوں میں محنت بیچنے والے خزانے میری مٹی کے عجب ہیں کم نہیں ہوتے مسلسل...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ایک منظر پس ِ منظر بھی دکھایا جائے

    (سانحہ گیارہ ستمبر کے بعد میڈیا کے رویے اور کردار کے حوالے سے لکھی گئی ایک غزل ) ایک منظر پس ِ منظر بھی دکھایا جائے لوح ِ سادہ کو پلٹ کر بھی دکھایا جائے ناتواں ہاتھ میں مجبور سے پتھر کے خلاف ظلم کا آہنی لشکر بھی دکھایا جائے سرنگوں مجھ کو دکھاتے ہو بتقریبِ شکست پھر مری پشت میں خنجر بھی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    پسِ پردہ سب تھے حریفِ جاں ،کبھی روبرو تو عدو نہ تھے

    (سانحہ گیارہ ستمبر کی تیسری برسی پر ) غزل مری ہمنوائی میں جب تلک مرے یارِ عربدہ جُو نہ تھے پسِ پردہ سب تھے حریفِ جاں ،کبھی روبرو تو عدو نہ تھے گو خبر تھی اہلِ نظر کو سب ، پہ بھرم تھا پھر بھی جہان میں تہی دامنی کے یہ تذکرے کبھی زیبِ قریہ و کُو نہ تھے مرے دوستوں کے وہ مشورے ، صفِ دشمناں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    معذرت خواہ ہوں ۔ مجھے اس سانحہ کا علم نہیں تھا ۔ اس لئے اپنا غیر سنجیدہ تبصرہ حذف کردیا ہے ۔

    معذرت خواہ ہوں ۔ مجھے اس سانحہ کا علم نہیں تھا ۔ اس لئے اپنا غیر سنجیدہ تبصرہ حذف کردیا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    تاسف بانو قدسیہ انتقال فرما گئیں

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    محبت ہو کہ رہتی ہے ۔۔ تازہ آزاد نظم

    بہت خوب شیرازی صاحب! تصحیح کر لیجئے : محبت ہوکے رہتی ہے بزمِ سخن میں خوش آمدید!!
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل - کراہتے کیوں ہو؟ - منیبؔ احمد

    اچھے اشعار ہیں !! بھائی تیسرے شعر میں لبِ دریا کے بجائے لبِ راوی لکھنے کی کوئی خاص وجہ؟! اگر کوئی شخص یہ نہ جانتا ہو کہ راوی ایک دریا کا نام ہے تو وہ تو شعر کا مطلب نہیں سمجھ پائے گا۔ مشکل میں پڑ جائے گا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے

    واہ واہ!! کیا خوب راحیل بھائی! کیا اچھی غزل ہے ۔ بالکل آپ کے خاص اسلوب کی!! مطلع اچھا ہے ، نیا خیال ہے ! تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے کہ لکھنے والے تو مدت سے ہوش کھو بیٹھے بہت خوب!! ویسے آپ کی غزل غدر سے پہلے کی ہو یا بعد کی لیکن جب بھی آتی ہے ایک غدر مچادیتی ہے ۔ :):):) خوش رہیں ۔...
  17. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    تکلیف کیسی راحیل بھائی ۔ مکالمہ تو ہمیشہ ہی باہمی فائدے کا باعث ہوتا ہے ۔ اور آپ کی گفتگو سے کون کافر استفادہ نہیں کرتا ۔ یہ تو ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ آپ جیسے صاحب علم و فن سے گفت و شنید رہتی ہے ۔ ویسے آپ یہ الزام اپنے سر لے ہی رہے ہین تو اب سزا آپ کے لئے یہ تجویز کی جاتی ہے کہ فورا سے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    تلاش

    ایک دفعہ پھر بہت سی داد خلیل بھائی! بہت عمدہ ترجمہ کیا ہے!! کیا ہی اچھا ہو اگر اس چھوٹی سی خوبصورت نظم کو محفل کا کوئی مصور اچھا سا تصویری جامہ پہناسکے!
  19. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    بہت بہت شکریہ عامر بھائی!! اللہ آپ کو خوش رکھے! سلامت رکھے!! آپ نے حوصلہ بڑھادیا ۔
Top