عجیب قاعدے ہجرت تری کتاب میں ہیں

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عجیب قاعدے ہجرت تری کتاب میں ہیں
خسارے دونوں طرف کے مرے حساب میں ہیں


یہ طے ہوا ہے کہ اب اُس کی ملکیت ہونگے
وہ سب علاقے جو میری حدودِ خواب میں ہیں


نہ تشنگی میں کمی ہے ، نہ پانیوں کی کمی
عذاب میں ہیں کہ پیاسے کسی سراب میں ہیں

تجھے ہی رکھتے ہیں قلب و نظر کے آگے امام
جہاں بھی ہوں ترے بندے تری جناب میں ہیں


اُبھر کے بحر ِکشاکش سے دیکھتے ہیں تجھے
ذرا سی دیر کو ہم گنبدِ حباب میں ہیں

ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۲


 

یوسف سلطان

محفلین
یہ طے ہوا ہے کہ اب اُس کی ملکیت ہونگے
وہ سب علاقے جو میری حدودِ خواب میں ہیں


نہ تشنگی میں کمی ہے ، نہ پانیوں کی کمی
عذاب میں ہیں کہ پیاسے کسی سراب میں ہیں

تجھے ہی رکھتے ہیں قلب و نظر کے آگے امام
جہاں بھی ہوں ترے بندے تری جناب میں ہیں
بہت عمدہ !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ظہیر بھائی
بہت شکریہ تابش بھائی !
واہ، داد قبول کرو۔
نوازش اعجاز بھائی! ذرہ نوازی ہے!
واہ سر جی لاجواب. میں نے اپنے ایک بزرگ دوست سے سن رکھا ہے کہ ہجرت میں تنگی ضرور ہے لیکن ساتھ مین برکت بھی بہت ہے.
شکم کی آگ لئے پھرتی ہے در بدر ہم کو
سگِ زمانہ ہیں ، ہم کیا ہماری ہجرت کیا
(افتخار عارف)
بہت شکریہ!!
نوازش یوسف بھائی ! اللہ آپ کو سلامت رکھے!
 
Top