اگرچہ تاریخی طور پر دونوں طرح استعمال کرنا درست ہے لیکن معاصر اردو پر دبستانِ دہلی کا اثر کہیں زیادہ نمایاں ہے ۔ میری رائے میں مفعول کی تجنیس کا لحاظ رکھنا صحیح تر اور مقبول تر ہوگا ۔ مجھے" تصویر بنانی ہے" زیادہ فطری محسوس ہوتا ہے "تصویر بنانا ہے" کی نسبت ۔ ویسے یہ میرا ذاتی میلان بھی ہوسکتا...