نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل سے چند اشعار ۔۔۔

    بہت خوب کاشف بھائی !!! کیا منفرد ردیف لائے ہیں! کئی اچھے اشعار ہیں !!! واہ واہ!! رنگ چاہت کے بکھیرو، کہ سِماعت کو مری سادہ کینوس پہ اک آواز کا منظر مطلوب یہ شعر بہت اچھا ہے ! ایک ناقص سی رائے یہ ہے کہ اگر چاہت کے بجائے لہجے کے رنگ کہا جائے تو مصرعے مربوط ہوجائین گے ۔ ویسے آپ بہتر جانتے ہیں ۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    جیسے گدڑی میں لعل رکھتے ہیں

    بہت خوب قمر شہزاد صاحب! اچھی غزل ہے !! مطلع کے قوافی پر تکنیکی اعتبار سے اعتراض وارد ہوسکتا ہے لیکن میں صوتی قافیہ کا قائل ہوں سو مجھے گوارا ہے ۔ کام سب کل پہ ڈال رکھتے ہیں اس مصرع میں شاید ٹائپو ہے ۔ یہاں ڈال کے بجائے ٹال ہونا چاہیئے ۔ :) بزمِ سخن میں خوش آمدید !! امید ہے کہ مزید کلام بھی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    محبت مری زندگانی میں ہے

    بہت خوب!! اچھی غزل ہے ، عاطف ملک ! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    شبنم افشانی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    ہاہاہاہاہ !!! کیا بچپن کے زمانے یاد دلادیئے احمد بھائی ! وہ حیدرآباد کی گرمیوں کے موسم ، لُو کا عالم ، آم اور گرمی دانے ۔ لوڈ شیڈنگ اُن دنوں ابھی ایجاد نہیں ہوئی تھی ۔ بجلی البتہ بہت نالائق تھی ۔ آئے دن فیل ہوجایا کرتی تھی ۔ :) آخری مصرع میں کمال کا تصرف کیا ہے ! اللہ آپ کی کمر...
  5. ظہیراحمدظہیر

    پیروڈی:عمر گزرے گی امتحان میں کیا (برائے اصلاح)

    ہا ہا ہا ہا !! کیا بات ہے عاطف ملک!!! خوب دُھنا ہے !!! یہ فیصلہ کرنا دشوار ہے کہ آپ سنجیدہ زیادہ اچھا لکھتے ہیں کہ مزاحیہ۔ بہت ہی کم لوگوں کو یہ ہنر عطا ہوتا ہے ۔ اللہ آباد رکھے !!
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ واہ! کیا خوبصورت غزل ہے !! کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر مگر دریا میں صحرا کون دیکھے میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے کیا بات ہے !! احمد بھائی ، کمال کے اشعار ہیں ۔ سادہ و پرکار !! زندہ باد ! سلامت رہین!! آباد رہیں !
  7. ظہیراحمدظہیر

    تمھاری آنکھوں سے بہتے آنسو کوئی کہانی سنا رہے ہیں

    واہ واہ ! کیا بات ہے حسیب بھائی ! بہت خوب! سلامت رہیں! آباد رہیں !! کیا خوب غزل ہے !
  8. ظہیراحمدظہیر

    پسِ پردہ سب تھے حریفِ جاں ،کبھی روبرو تو عدو نہ تھے

    آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں عباداللہ ۔ واقعی اس دفعہ بہت دنون بعد آنا ہوا ہے محفل میں ۔ اب کوشش رہے گی کہ جلد حاضری ہو ۔ بس کیا کیا جائے اکثر اوقات ترجیحات شعر شاعری کے حق میں نہیں ہوپاتیں سو اس مشغلہ کو مؤخر ہی کرنا پڑتا ہے ۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    پسِ پردہ سب تھے حریفِ جاں ،کبھی روبرو تو عدو نہ تھے

    بہت شکریہ عباداللہ ! نوازش!! مجھے خوشی ہوئی کہ اشعار آپ کو پسند آئے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ! عباداللہ ، بہت دنوں بعد دیدار ہوا ۔ بھائی آپ کہاں غائب رہتے ہیں ؟ مصروفیت اپنی جگہ لیکن آتے جاتے رہا کریں ۔میری طرح باقاعدہ حاضری نہ سہی لیکن ہفتے میں ایک آدھ چکر لگالیا کریں۔ اس کی وضاحت...
  10. ظہیراحمدظہیر

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    ہا ہا ہا ہا ہ!!! آپ نے تو محض ایک ہی لفظ میں سعود بھائی کا خاکہ کھینچ کر رکھ دیا ۔ اگرچہ مثل مشہور چلی آتی ہے کہ ’’گھی سنوارےسالن ، بڑی بہو کا نام ‘‘ لیکن اردو محفل کی کھچڑی کے بارے میں یہ کہنا پڑے گا کہ یہاں گھی کا کوئی کمال نہیں ، بڑی بہو کے ہاتھ میں واقعی ذائقہ ہے ۔ :) تمثیل نگاری آپ نے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    بہت شکریہ مریم افتخار ! آپکی رائے اور حسنِ ظن کی قدر کرتا ہوں ۔ ماشاء اللہ اس لڑی میں تو آپ کےاتنی سارے جوہر کھل کر سامنے آئے ہیں ۔ جیتی رہئے !! آپ تو نثر بھی بہت اچھی لکھتی ہیں ۔آپ کی شگفتہ بیانی اور خاکہ نگاری کے بارے میں تو اب پتہ چلا۔ پڑھ کر مزا آیا ۔ :):):) اللہ تعالیٰ آپ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    آ کر قریب دیکھو نظاروں کے آس پاس

    احباب ِ کرام ! ایک پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ یہ مسلسل غزل پاکستان سے ایک دوست کے خط کے جواب میں لکھی گئی تھی ۔ ان کی اجازت سے یہاں پیش کررہا ہوں ۔ چونکہ یہ ایک ذاتی مراسلت کا حصہ ہے اور پورا پس منظر آپ کی نظر میں نہیں تو شاید کچھ ادھوری سی لگے ۔ اس میں کچھ یہاں کی باتیں ہیں اور کچھ وہاں کی ۔...
  13. ظہیراحمدظہیر

    چپ چاپ جی رہے ہیں ، تماشہ نہیں بنے

    قطعہ چپ چاپ جی رہے ہیں ، تماشہ نہیں بنے اخبار کی خبر کا تراشہ نہیں بنے کمزوری مت سمجھنا ہماری مٹھاس کو مصری صفت ہوئے ہیں ، بتاشہ نہیں بنے ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۳
  14. ظہیراحمدظہیر

    فلاڈیلفیا کی ایک رات

    کئی برس پہلے ایک کانفریس کے سلسلے میں فلاڈیلفیا کی تاریخی ڈسٹرکٹ میں چند روز قیام رہا ۔ اچھی طرح یاد ہے کہ اوائلِ سرما کی ایک خنک رات تھی ۔نیند کا دور دور تک پتہ نہیں تھا۔ تنہائی سے اُکتا کر میں ہوٹل سے نکل آیا اور بے ارادہ مٹر گشت شروع کردی ۔ فلاڈیلفیا کی تاریخی ڈسٹرکٹ کے گلی کوچے اسرار...
  15. ظہیراحمدظہیر

    کیچڑ میں کنول

    ٌراحیل بھائی ، لگتا ہے کہ آپ نے تاش نہیں کھیلے ورنہ آپ یہ میرا پان کا اِکّا لگانے کا مذاق سمجھ جاتے ۔ خیر ، حسبِ معمول یہ مذاق بھی ناکام گیا ۔ :) بہت محبت ہے بھائی ! اللہ آپ کو شاد آباد رکھے ۔ بس کیا کریں کچھ ایسی صورتحال ہے کہ لگتا ہے فرصت لمبی چھٹی پر چلی گئی ہے ۔ دیکھئے کب واپس آتی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    کیچڑ میں کنول

    میں معذرت چاہتا ہوں ۔ مجھے کسی طرح سے کچھ اندازہ نہیں ہو سکا۔ بہت شرمندہ ہوں بہن ۔ امید ہے آپ درگزر فرمائیں گی ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    فارسی شاعری بر تربتِ خواہر - نعیم فراشری (شاعرِ ملیِ البانیہ)

    بہت خوب خلیل بھائی ! اچھا ترجمہ کیا ہے ، معنوی طور پر آزاد لیکن ہیئتی اعتبار سے منظوم ! آپ کے حسبِ حکم ایک دو تجاویز پیش کرتا ہوں ۔ شاید آ پ کو بہتر لگیں ۔ ملاقات کے لئے وصال کا لفظ یہاں دو اعتبار سے مناسب نہیں لگ رہا ۔ ایک تو یہ کہ زیارتِ قبر کے لئے آئے ہیں ۔ دوسرے یہ کہ وصال کا لفظ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    کیچڑ میں کنول

    ایڈی بھائی ، بیشک یہ شہ پارہ آپ ہی کے مراسلے سے لیا تھا ۔ بس میں نے بوجوہ حوالہ نہیں دیا اور کچھ علاماتی اور استعاراتی انداز میں اسے پیش کردیا ۔ جاننے والے تو جان ہی گئے ۔ آپکی یہ تحریر کسی سیاق و سباق کی محتاج نہیں ۔ اپنے پیغام میں مکمل ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اس کے لئے اجر خیرعطا...
  19. ظہیراحمدظہیر

    کیچڑ میں کنول

    راحیل بھائی ، محبت ہے آپ کی کہ آپ نے ادب دوست کے ساتھ ساتھ مجھے بھی دیوارِ عظمت تلے لاکھڑا کیا ۔ ادب دوست کے ساتھ ظلم ہو گیا یہ تو ۔ آپ مجھے عظیم آدمی کی جگہ یتیم آدمی وغیرہ کہہ دیتے تو پھر چل جاتا ۔ حسبِ حال ، حسبِ زمانہ ، حسبِ روایت وغیرہ وغیرہ بھی ہوجاتا ۔ :):):) یہ بتائیے کہ یہ آپ...
Top