چپ چاپ جی رہے ہیں ، تماشہ نہیں بنے

قطعہ

چپ چاپ جی رہے ہیں ، تماشہ نہیں بنے
اخبار کی خبر کا تراشہ نہیں بنے
کمزوری مت سمجھنا ہماری مٹھاس کو
مصری صفت ہوئے ہیں ، بتاشہ نہیں بنے

ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۳​
 
Top