نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کیچڑ میں کنول

    بھائی ، میں نے اس اقتباس کا حوالہ کسی خاص وجہ سے نہیں دیا ۔ تفصیل کے لئے تابش بھائی کے نام آج میرا جوابی مراسلہ دیکھ لیجئے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
  2. ظہیراحمدظہیر

    کیچڑ میں کنول

    تابش بھا ئی ، ادب دوست کا یہ مراسلہ انٹر نیٹ پر کہیں اور نہیں بلکہ اُسی لایعنی لڑائی میں پڑھا تھا کہ جس کا حوالہ راحیل فاروق نے اوپر دیا ہے ۔ جیسا کہ میں نے اوپر اپنے مراسلے میں عرض کیا میں نمعلوم کس رو میں یونہی اس لڑی میں چلا گیا تھاکہ شاید کوئی علم افزا بات ہو رہی ہو ۔ لیکن صاحب اس میں...
  3. ظہیراحمدظہیر

    وحشت ہے، فراق ہے، جنوں ہے

    وحشت ہے ، فراق ہے ، جنوں ہے پیہم کوئی غم مرے دروں ہے دروں کے اس طرح مفرد استعمال پر شاہ صاحب عاطف علی پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں ۔ مرے دروں ہے کا فقرہ اچھا نہیں لگ رہا ۔ عمومی قاعدہ یہ ہے کہ جولفظ نثر میں مفرد استعمال نہیں ہوتا اس سے شعر میں بھی پرہیز کرنا چاہئے ۔ ’’ احمد بھائی درونِ خانہ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں

    تابش بھائی ، بہت معذرت! یہ بات بس ایسے ہی روانی میں لکھ دی تھی ۔ مجھے تو ایک سو ایک فیصد یقین ہے کہ آپ میری بات کا برا نہیں مانیں گے ۔ بلکہ آپ تو کسی کی بات کا بھی برا نہیں مانتے ۔ بس میری ہی کچھ عادت ہوگئی ہے ایسا لکھنے کی ۔ دراصل تحریری مکالمے میں مخاطبین کے تاثرات اور باڈی لینگویج نظر...
  5. ظہیراحمدظہیر

    نظم برائے اصلاح

    عظیم بھائی ، بہت شکریہ کہ آپ نے اسے مثبت انداز میں لیا ۔ لیکن شاید میں اپنی بات پوری طرح نہیں پہنچا سکا۔ آپ بات کررہے ہیں عروض اور فنی نکات سیکھنے کی۔ اور اس کے لئے اس محفل پر بہت ہی قابل اہلِ علم و ہنر موجود ہیں اور برابرفیض پہنچارہے ہیں ۔ لیکن میں بات کررہا ہوں شعر و ادب کو پڑھنے کی ۔ یعنی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    وحشت ہے، فراق ہے، جنوں ہے

    جی بہتر۔ اس وقت تو کمپیوٹر سے اٹھنا ہے ۔ میں ان شا ءاللہ وقت نکال کر پھر حاضرِ خدمت ہوتا ہوں ۔ مجھے کچھ وقت دیجئے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں

    جو ذرّے ذرّے کو روشن کرے، وہ تابشِؔ صبح افق پہ شام کو پھیلی ہوئی شفق ہوں میں تابش بھائی ، یہاں بات استعاروں سے بھی پہلے کی لگ رہی ہے مجھے ۔ ذرا اس کی نثر بنا کر دیکھئے ۔ جو نثر میں بنارہا ہوں اس شعر کی وہ کچھ یوں ہے: (میں) وہ تابش ِ صبح (ہوں) جو ذرے ذرے کو روشن کرتی ہے ، میں افق پر شام کو...
  8. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

    تابش بھائی ، خیال تو اچھا ہے لیکن اس شعر کے کسی بھی لفظ سے یہ اشارہ نہیں ملتا کہ مئے گلرنگ سے مراد دنیاوی لذائذ اور تسکینِ نفس مراد ہے ۔ مئے گلرنگ یعنی سرخ شراب کوئی استعارہ تو نہیں ہے ۔ سیدھی سادی شراب ہی ہے ۔ اس کے بجائے آپ مئے دنیا کہیں تو پھر بھی کچھ بات بن سکتی ہے اور شاید کھینچ...
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

    تابش بھائی ! دوسرے مصرع میں مئے گلرنگ مجھے ٹھیک نہیں لگ رہا ۔ پہلے مصرع سے مربوط نہیں ۔ اس کا متبادل سوچئے ۔ اب اس وقت مجھے عشا کے لئے اٹھنا ہے ۔ ان شاء اللہ اپنی معروضات کے ساتھ پھر حاضری دیتا ہوں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    مزاحیہ اشعار برائے پوسٹ مارٹم

    ہا ہاہا ہا ہا !!! کیا بات ہے عاطف! بہت اعلیٰ!!! یہ فیصلہ کرنا دشوار ہے کہ آپ سنجیدہ زیادہ اچھا لکھتے ہیں کہ مزاحیہ!! اور آپ نے مجھے استاد کہہ کر اپنی استادی بھی دکھادی نا! :):):) ایک تجویزیہ ہے کہ اردو اشعار میں انگریزی لفاظ کو انگریزی تہجی کے بجائے اردو ہی میں لکھا کریں ۔ اور پھر اگر ضروری...
  11. ظہیراحمدظہیر

    نظم برائے اصلاح

    بھائی امان اللہ آپ نے تو میرے سر میں کھجلی برپا کردی ۔ ایک تو ایسی نظم اور پھر اُس پر مستزاد یہ جملہ: ’’اساتذہ اور احباب سے اصلاح و تنقید کے ساتھ ساتھ نظم کے حوالے سے ٹیوٹوریل بھی مطلوب ہے ۔‘‘ اگر آپ میری بات کو منفی انداز میں نہ لیں تو عرض کروں گا کہ آپ نے اپنے اس جملے میں بزمِ اصلاح میں آنے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    میرے بھی دردِ دل کا سامان ہو چکا ہے ( مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن)

    بہت خوب نوید ناظم صاحب! اچھے اشعار ہیں ! لیکن ردیف ہر جگہ نہیں نبھ سکی ۔ کچھ لسانی کوتاہیوں کی طرف اشارہ کرتا ہوں ۔ ہونا فعلِ ناقص ہے ۔ اس لئے ہوچکا ہے کی ردیف صرف کچھ مخصوص قوافی کے ساتھ ہی چلے گی ۔ امکان ہے ، امکان تھا ، امکان ہوگا تو سب درست ہیں ۔ لیکن امکان ہوچکا ہے درست نہیں ۔ امکان پیدا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    بہت خوب فرخ بھائی!! کیا بات ہے !! اب درست ہوگیا ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    دل عجب ایک بیتِ احزاں ہے (غزل برائے اصلاح)

    واہ واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ۔ کئی جگہوں پر بہتری کی گنجائش ہے ۔ ابلاغ نہیں ہوپایا ۔ نقدِ جاں کے بجائے قیمتِ جاں کا محل ہے ۔ دوسرے مصرع میں شاید آپ جنسِ ارزاں کہنا چاہ رہی ہیں ۔ لیکن اضافت لگانے کے بعد بھی ابہام برقرار رہتا ہے ۔ دوسرا مصرع رواں نہیں ۔ اس کو یوں کردیکھئے : شمع کس کے لئے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    پانچویں شادی نہیں کرتا مسلماں جاناں

    ہا ہا ہا ہا !! امجد بھائی آج پھر آپ کا یہ شاہکار پڑھا اور دیر تک مسکراتا رہا ۔ آپ واقعی ہزل کے راجا ہیں ! :):):) جب سے آئی ہو، ہر اک دن ہے بڑی عید کا دن روز بکرے کی طرح ہوتا ہوں قرباں جاناں کیا بات ہے اس شعر کی !!!! اس پر بکرا قربان ۔۔۔ میرا مطلب ہے میں قربان ، میں صدقے! کیا بات ہے اس ’‘بڑی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    وحشت ہے، فراق ہے، جنوں ہے

    خامہ اور ورق والا شعر اتنا اچھا ہے کہ اب دوسرے اشعار پر تبصرہ کرنے کو جی نہیں چاہتا ۔ باقی اشعار میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائشیں ہیں ۔ کچھ روز ٹھہر کر آپ خود ہی نظرثانی کریں گی تو غزل چمک جائے گی ۔ اگر آپ کہیں گی تو میں اختصار سے کچھ عرض کردوں گا ۔ شاید کوئی کام کی بات کہہ جاؤں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    وحشت ہے، فراق ہے، جنوں ہے

    واہ واہ!! بہت خوب !! یارانِ سخن ! غرور کیسا خامہ بھی ورق پہ سرنگوں ہے کیا خوبصورت شعر ہے! سبحان اللہ سبحان اللہ!! اس شعر پرآپ کو جتنی داد دی جائے کم ہے ! سچا شعر ہے!!! سلامت رہیں ، آباد رہیں !
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں

    واہ واہ ہ!! بہت خوب تابش بھائی! کیا اچھے اشعار ہیں !! کسی نے فیض اٹھایا ہے زندگی سے مری کتابِ زیست کا موڑا ہوا وَرَق ہوں میں یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں ماشاء اللہ یہ دوسری غزل بھی نہایت اچھی غزل ہے !! بہت داد و تحسین آپ کے لئے! مقطع کچھ ٹھیک...
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

    سبحان اللہ ، سبحان اللہ!! کیا خوبصورت کلام ہے تابش بھائی!! دیر آید درست آید! مجھے بالکل حیرت نہیں ہوئی ۔ حیرت تب ہوتی کہ جب اشعار اس سے کم درجہ کے ہوتے ۔ آپ کے توپاؤں ہمیں پہلے دن ہی نظر آگئے تھے ۔ نہ صرف غزل فنی لحاظ سے کامل ہے بلکہ لفظیات اور اسلوب بھی بہت پختہ اور منجھا ہوا ہے ۔ اللہ کرے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی نظم (گریجوایٹ ہونے پر کالج سے رخصت ہوتے ہوئے)

    واہ واہ! بہت خوبصورت !! کیا اچھی نظم ہے مریم! بہت بہت داد ! اور گریجویشن پر بھی بہت مبارکباد! اللہ تعالٰی آپ پر کامیابی و کامرانی کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے اور ہر سفر آسان بنائے! آمین ۔
Top