نتائج تلاش

  1. نبیل

    moderator has approved it for posting

    مجھے مجبورا اس فورم کو بھی موڈریشن کے تحت لانا پڑا ہے کیونکہ لوگ یہاں بھی مناظرے بازی سے باز نہیں آ رہے تھے۔ اس کے لیے معذرت۔
  2. نبیل

    Taken. اردو سب ٹائٹلز

    عمار، میں نے ابھی یہ فلم ڈاؤنلوڈ تو نہیں کی ہے لیکن تمہاری محنت کے لیے شاباش ضرور دینا چاہتا ہوں۔ اردو ملٹی میڈیا کے شعبے میں مزید کام ہونا چاہیے۔ اگر اس فیلڈ میں زیادہ لوگ سرگرم ہوں تو اس کے لیے علیحدہ زمرہ بھی سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے۔ جہاں تک فحش یا ذو معنی مکالموں کے قدرے مہذب اردو ترجمے کا...
  3. نبیل

    چوتھی سالگرہ ووٹنگ: اردو محفل ایوارڈز 2009

    انیس، جی میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ کسی کرسی کا انتخاب تو ہو نہیں رہا، تو پھر اتنی ہچکچاہٹ کس لیے؟ یہ میں نے نہیں کہا ہے۔ نتائج پر چھلانگ لگانا اچھی بات نہیں ہوتی۔ ایسی ہی رائے شماری گزشتہ سال بھی ہوئی تھی اور اس میں ووٹ ڈالنے والوں کے نام بھی ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ مجھے ایسی کسی آپشن...
  4. نبیل

    چوتھی سالگرہ ووٹنگ: اردو محفل ایوارڈز 2009

    کیا یہ جاننا بہت اہم ہے؟
  5. نبیل

    اردو ابنٹو ابتدائی نتائج

    میں محب علوی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ مکی بھائی اکیلے ہی پورے ادارے جتنا کام کر رہے ہیں۔
  6. نبیل

    اردو محفل کے لیے عطیہ

    محب، اب ہم نے شئیرڈ ہوسٹنگ کی بجائے وی پی ایس سرور لے لیا ہے جو کہ شئیرڈ ہوسٹنگ کی نسبت کافی مہنگا ہے۔ دراصل محفل فورم کی ٹریفک اب کافی زیادہ ہو گئی ہے اس لیے شئیرڈ ہوسٹنگ اس کے لیے ناکافی ثابت ہو رہی تھی اور اردو ویب بار بار ڈاؤن ہو رہا تھا، اسی لیے ہمیں ہوسٹنگ پلان تبدیل کرنا پڑا۔ میں اس بارے...
  7. نبیل

    تعارف محب کی واپسی

    میں تو اتنا خوش ہو کر یہاں آیا تھا لیکن یہاں پتا چلا کہ یہ کسی اور تھریڈ سے علیحدہ کیا ہوا دھاگا ہے۔ :( میں تو اس وقت خوش ہوں گا جب محب واقعی واپس آئیں گے۔
  8. نبیل

    اردو جملہ 1.5 پری ویو

    آپ کو بھی اس کی ڈاؤنلوڈ کا ربط بھیج دیا گیا ہے۔
  9. نبیل

    مجھے بلاگ سپاٹ کا اردو ٹیمپلیٹ چاہئے

    میں اس ٹیمپلیٹ کو جلد ہی یہاں فراہم کر دوں گا۔ اس کے علاوہ بھی ایک دو ٹیمپلیٹس تیار کی ہوئی ہیں۔ وقت ملنے پر انہیں بھی ریلیز کر دوں گا۔
  10. نبیل

    اردو جملہ 1.5 پری ویو

    السلام علیکم، میں نے بالآخر جملہ 1.5 کا اردو پیکج تیار کر لیا ہے۔ اس اردو پیکج کو میں نے چند دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کر دیا ہے۔ اس کا اردو ترجمہ باسم نے فراہم کیا ہے۔ یہاں میں اردو جملہ 1.5 کے چند سکرین شاٹ پیش کر رہا ہوں۔ اردو جملہ 1.5 کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ایڈمن سیکشن کے بیشتر...
  11. نبیل

    20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

    پاکستااااان ۔۔ جیت گیااااا :grin: سب کو بہت بہت مبارک ہو
  12. نبیل

    چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

    میرے خیال میں کچھ ایوارڈز کے لیے نامزد افراد کی کارکردگی کی کچھ تفصیل فراہم کر دی جانی چاہیے تاکہ باقی لوگوں کو رائے شماری میں ووٹ ڈالتے ہوئے آسانی ہو جائے۔ مثال کے طور پر بہترین سوفٹویر میکر کے سلسلے میں نامزد افراد نے گزشتہ ایک سال میں جو سوفٹویر ریلیز کیے ہیں، ان کی فہرست فراہم کر دی جانی...
  13. نبیل

    ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ انگلینڈ،جون 2009

    کیا کسی بھائی یا بہن کو کوئی لنک معلوم ہے جہاں سے مفت یا پیسے خرچ کرکے ان میچز کی لائیو سٹریم دیکھی جا سکتی ہے؟ گوگل سے جتنے لنک مل رہے ہیں وہ سب سپیم سائٹس ہیں۔ :(
  14. نبیل

    محفل کے اراکین کی سرکردگی

    میرا کچھ تعارف یہاں اور یہاں موجود ہے۔
  15. نبیل

    چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

    ابھی تو صرف نامزدگی ہو رہی ہے اور لوگوں کے دل کا غبار بھی نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ زکریا پورا سال اردو ویب کے سرور کے مسائل حل کرتے رہے ہیں اور انہی کی وجہ سے اردو ٹیک کے بلاگز کی واپسی ممکن ہوئی تھی۔ یہ سال بلاشبہ زیک کے نام کیا جا سکتا ہے۔ میں بھی فخر نوید سے یہ گزارش کروں کا اس طرح کا انداز...
  16. نبیل

    محفل کی رفتار پھر سست!

    کعنان، آپ کا معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ دراصل دوسرے دوستوں کی شکایت کسی حد تک بجا ہے۔ اردو ویب کے سرور پر کبھی کبھار لوڈ بڑھ جاتا ہے جس کہ وجہ سے اس کی رفتار آہستہ ہو جاتی ہے۔ اس کی وجوہات اندرونی ہو سکتی ہیں جیسے کہ کچھ کرون جابز کا چلنا، یا یہ وجوہات بیرونی بھی ہو سکتی ہیں، مثال کے طور...
  17. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    میرے خیال میں شگفتہ سب کے نکات پیش کرنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ میں یہاں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ ایک کتاب کی ٹائپنگ مکمل ہو نے کے بعد اسے پروف ریڈنگ سے پہلے لائبریری سائٹ پر آن لائن کرنے میں کیا ہرج ہے۔ اس پر ایک خاص سرخ بیک گراؤنڈ والے انڈیکیٹر کے ذریعے اس کتاب کے پروف ریڈنگ کے مرحلے کی...
  18. نبیل

    فیس بک پر پروفائل کا ذاتی ربط (vanity url) دستیاب

    ایک اور ویب سائٹ پر مجھے فیس بک کے vanity urls کے بارے میں پتا چلا۔ اب فیس بک کے شوقین لوگ http://www.facebook.com/username پر جا کر اپنے پروفائل کے لیے کسٹم یوآرایل منتخب کر سکتے ہیں۔
  19. نبیل

    چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

    السلام علیکم، میرے خیال میں محفل فورم کی سالگرہ گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اچھا موقعہ ہوتا ہے۔ اس موقعے پر کچھ خوشی بھی منائی جاتی ہے، لیکن ہمیں اپنی توجہ تعمیری کاموں کی جانب مبذول رکھنی چاہیے۔ ایوارڈز کا اجرا فورم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کے لیے...
  20. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    کوئی بات نہیں فہیم، اگر کوئی بات دل میں ہو تو کر لینی چاہیے۔ جہاں تک سروے کا تعلق ہے تو یہ بھی اور بہت سے تجربوں کی طرح ایک تجربہ تھا۔ جہاں کچھ چیزیں بے نتیجہ نکلتی ہیں وہاں بہت سے کاموں کا نتیجہ بھی برآمد ہو رہا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کا کام صحیح طور پر آرگنائزڈ نہیں ہے، یہ تو میں بھی متعدد بار...
Top