اردو جملہ 1.5 پری ویو

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے بالآخر جملہ 1.5 کا اردو پیکج تیار کر لیا ہے۔ اس اردو پیکج کو میں نے چند دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کر دیا ہے۔ اس کا اردو ترجمہ باسم نے فراہم کیا ہے۔ یہاں میں اردو جملہ 1.5 کے چند سکرین شاٹ پیش کر رہا ہوں۔

اردو جملہ 1.5 کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ایڈمن سیکشن کے بیشتر ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹڈ ہے۔ خاص طور پر اس کے وزی وگ ایڈیٹر میں بھی اردو لکھنے کی سپورٹ شامل ہے جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے:

admin1.gif


admin2.gif

ذیل میں جملہ کے فرنٹ اینڈ کی چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں:

site1.gif


site2.gif

میں نے JA_Purity تھیم کا ایک نوری نستعلیق فونٹ پر مبنی ورژن بھی اس اردو پیکج میں شامل کر دیا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ جلد ہی جملہ 1.5 کا اردو پیکج ٹیسٹنگ کے بعد پبلک کے لیے ریلیز کر دیا جائے۔
والسلام
 
نبیل اگر پائلٹ پروگرام میں آپ مجھے شامل کرنا چاہیں تو میں بھی اپنے سرور پر اسے ٹیسٹ کرکے کچھ فیڈ بیک دے سکتا ہوں۔
 

باسم

محفلین
اردو پیک کیلیے جملہ کی لوکلائزیشن پالیسی کا خیال رکھنا ہوگا تاکہ اسے جملہ کوڈ پر رکھا جاسکے۔
اور میں نے کچھ امیجز اردو کی مناسبت سے تیار کر رکھی تھیں وہ بھی شامل کرلیں تو اچھا ہوگا
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔ اگر آپ ان امیجز کی نشاندہی کر دیں تو میرے لیے آسانی ہو جائے گی۔ آپ نے شاید کہیں پوسٹ کر رکھے ہیں یہ امیج۔
اور جملہ کی لوکلائزیشن میں کون سے خاص نکات ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ اگر آپ ہی اسے ریلیز ہونے کے بعد جملہ کوڈ پر رکھ دیں تو بہتر ہو گا۔
 

باسم

محفلین
لوکلائزیشن پالیسی میں یہ نکات زیادہ اہم ہیں:

Localized distributions shall not include advertising or links for any site other than Joomla.org sites, the Joomla Translation Team site or sites that are included in the core sample data. The sole exception to this is that a links to English resources or content in translations of the core sample data may be replaced with links to specific equivalent content in the relevant language. These may not be in the form of a general link to a local site.
Localized distributions may include specially created sample data as long as the tone and messages of the sample data are in accord with the Joomla Project's mission, vision and values and are not detrimental, e.g., harmful or damaging to the value of any of the Joomla Marks, or to the Joomla Project or OSM, its brand integrity, reputation or goodwill, such as by including content that (a) is vulgar, obscene, pornographic, disparaging, defamatory or hateful, (b) includes statements concerning that are libelous, slanderous or otherwise defamatory, or (c) would be considered a criminal offense or would encourage conduct that would be considered a criminal offense or create any civil liability. Requests for modification of sample content made by Open Source Matters must be addressed within five business days.
Localized sample content may include menu links to specific relevant resources in the translation language. It shall include a menu link to Joomla.org.
Localized distributions shall be released at no cost to end users and without requiring registration.

امیجز الگ سے یہاں اپ لوڈ کردیے ہیں انہیں اپنی جگہ پیسٹ کرنا ہوگا۔
 

باسم

محفلین
انسٹالیشن فولڈر سے زائد زبانیں نکال دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اور سندھی کو شامل رکھنے کے متعلق رائے لے لیں۔
پی ڈی ایف فونٹس میں اردو کیلیے گزارہ کرنے والا فونٹ شامل نہیں ہے، یہ اردو لینگوج پیک ہی میں ہے جانے کیوں خود سے شامل نہیں ہوتا۔
 

اظفر

محفلین
میں‌تو دو بار انسٹال کرنے کی ٹرائی کر چکا ہوں
1 ۔ ایف ٹی پی کنکٹ نہیں‌ہوتا وہاں ایرر آتا ہے۔ اس کو سکپ کر کے آگے نکلا تو اینڈ میں آگیا کہ
mysql سے رابطہ نہیں‌ہو رہا۔ حالانکہ انسٹالیشن کے دوران ٹھیک سی اپ ہو گیا تھا۔
میں کئی بار جملہ انگلش انستال کر چکا ہوں کبھی ایسا مسئلہ نہیں یہ اردو میں‌ہی کیوں
Database Error: Unable to connect to the database:Could not connect to MySQL
 

Hasan Shabbir

محفلین
کاش کوئی مجھ کو سمجھاتا میری سمجھ مین کچھ نہیی آتا۔۔۔
نبیل بھائی دی گریٹ، پلیز مجھے اسکا ڈانلوڈ لنک سینڈ کریں۔
so that i could install in local host and then run properly.
 

اظفر

محفلین
میرا مسئلہ حل ہو گیا تھا۔ جملہ میں کچھ خامیاں نظر آرہی ہیں ،۔ سب سے اہم یہ کہ اگر انسٹالیشن کی ڈاریکٹری کا نام تبدیل کر دیا جائے تو کنفگریشن فایل ایرر آجاتا ہے جبکہ پی ایچ پی بی بی اور ورڈ پریس وغیرہ میں ڈاریکٹری کا نام بدلنے سے کوئی ایرر نہیں آتا ۔
 
Top