گیلیلیو ایکلپس ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ کی سالانہ ریلیز ہے۔ اس مرتبہ ایکلپس کی یہ ریلیز 33 ذیلی پراجیکٹس پر مشتمل ہے۔ اس ربط پر اس کے بارے میں کچھ تفصیل پڑھی جا سکتی ہے۔ گیلیلیو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس ربط سے رجوع کریں۔
شکریہ باسم۔ اگر آپ ان امیجز کی نشاندہی کر دیں تو میرے لیے آسانی ہو جائے گی۔ آپ نے شاید کہیں پوسٹ کر رکھے ہیں یہ امیج۔
اور جملہ کی لوکلائزیشن میں کون سے خاص نکات ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ اگر آپ ہی اسے ریلیز ہونے کے بعد جملہ کوڈ پر رکھ دیں تو بہتر ہو گا۔
سورس: پاکستانیت ڈاٹ کام
آج راشد آباد ویلفیئر سٹی کے بارے میں پڑھنے کا اتفاق ہوا اور اس سے دل کو نہایت تقویت پہنچی۔ معاشرہ جہاں انتہائی پستی میں گر رہا ہوتا ہے، وہاں توازن برقرار رکھنے کے لیے اسی معاشرے میں ناقابل یقین حد تک اچھائی بھی پائی جاتی ہے۔
راشد آباد دیہی سندھ میں تقریباً 100 ایکڑ...
شکریہ مکی بھائی، میں نے تنصیب کے آئکون پر ڈبل کلک کر دیا تھا اور اس طرح انسٹالیشن سٹارٹ ہو گئی تھی۔ میں نے کی بورڈ تبدیل کیا تھا کیونکہ میرے پاس جرمن کی بورڈ ہوتا ہے۔ میں نے انسٹالیشن پراسیس کے سکرین شاٹ تیار کیے ہیں، انہیں علیحدہ تھریڈ میں پوسٹ کر دوں گا۔
کیا اردو ابنٹو میں فائرفاکس شامل ہے؟
ہمم۔۔ عجیب مسئلہ ہے یہ۔
کہیں یہ کشیدہ فونٹ کی وجہ سے تو پرابلم نہیں آ رہی؟ مجھے ویسے بھی کشیدہ فونٹ علیحدہ سے غیر ضروری لگتا ہے۔ بہرحال یہ اپنی پسند کی بات ہے۔
جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹس سے ظاہر ہے، میں نے سب سے پہلے اردو ابنٹو میں اردو لکھنے کا تجربہ کیا۔ میں نے اوپن رائٹر سٹارٹ کیا اور اس میں آلٹ+شفٹ کے ذریعے کی اردو بورڈ میں سوئچ کرکے کچھ اردو ٹائپ کرنے کا تجربہ کیا۔ یہاں میں نے نوٹ کیا ہے کہ علوی نستعلیق فونٹ تو درست کام کر رہا ہے لیکن جمیل نستعلیق...
السلام علیکم،
مکی بھائی کی نشاندہی پر میں اس موضوع کا آغاز کر رہا ہوں تاکہ اردو ابنٹو کے استعمال کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ میں نے حسب معمول اردو ابنٹو کو بھی ایک ورچوئل مشین میں چلا کر دیکھا ہے۔ اس مرتبہ میں نے سن کا ورچوئل باکس سوفٹویر استعمال کیا ہے اور اس میں اردو ابنٹو...
اس مسئلے کے کچھ حل ممکن ہونے چاہیں۔
ایک حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سرچ انجنز سے انٹرفیس کرنے والا ایسا ویب پیج تیار کیا جائے جہاں اردو میں سرچ کی جا سکے اور اس پیج کے پس پردہ سکرپٹ از خود ایسے حروف کی تمام قدروں کے لیے سرچ پرفارم کرے۔
السلام علیکم،
اس سائٹ پر اردو ویب سائٹس کی ایک اچھی انڈکس موجود ہے، اس لیے اسے کارآمد سائٹ سمجھا جا سکتا ہے۔ البتہ اپنی سائٹ کا تعارف قدرے بہتر تفصیل کے ساتھ پیش کیا جائے تو بہتر ہے۔
آج اتفاقاً ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی اردو سائٹ نظر آئی۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس سائٹ پر بھی علوی نستعلیق فونٹ استعمال ہو رہا ہے۔ اس کا ربط ذیل میں ہے:
صدائے ترکی اردو
ذیل میں صدائے ترکی کی سائٹ کا تعارف اسی کی سائٹ سے یہاں پیش کیا جا رہا ہے:
صدائے ترکی
تاریخ ترکی میں ریڈیو...
کعنان، آپ اگر سنجیدگی سے کسی موضوع پر تعمیری گفتگو نہیں کر سکتے تو آپ کو اس سے علیحدہ رہنا چاہیے۔ ہر بات الٹی کرنا اور ہر بات کا الٹا جواب دینا آپ کی پرانی عادت لگتی ہے۔
مکی ی ی ی بھائی ی ی ی ی ی ی ی ی۔۔ زبردست۔ :grin:
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اردو ابنٹو ڈیسکٹاپ کے اجراء سے حقیقی معنوں میں لینکس کے اردو ڈیسکٹاپ کے استعمال کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ میں جلد ہی اسے ورچوئل مشین میں انسٹال کرکے اس کے استعمال کے بارے میں رپورٹ کرتا ہوں۔
راحیل، میں نے اس موضوع کو درست زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔ اب آپ اس پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ فورم پر کسی زمرے پر پوسٹ کرنے کی پابندی نہیں ہے، البتہ کچھ زمرہ جات صرف موڈریشن کے تحت لائے گئے ہیں جہاں پوسٹس منتظمین کی نظر ثانی کے بعد ہی ظاہر ہو سکیں گی۔
سرمد، انٹرنیٹ پر اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کے ذریعے پیسے کمانا ممکن ضرور ہے لیکن اس کے لیے بھی کچھ محنت اور مہارت درکار ہوتی ہے۔ سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے لیے سرچ انجن آپٹمائزیشن کی مبادیات سے واقف ہونا ضروری ہے۔ لیکن ہر کام شروع کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ضروری مہارت وقت کے ساتھ...