نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت خلوت رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے روشن ہے نگہ ، آئنہ دل ہے مکدر بڑھ جاتا ہے جب ذوق نظر اپني حدوں سے ہو جاتے ہيں افکار پراگندہ و ابتر آغوش صدف جس کے نصيبوں ميں نہيں ہے وہ قطرہ نيساں کبھي بنتا نہيں گوہر خلوت ميں خودي ہوتي ہے خودگير ، و ليکن خلوت نہيں اب دير و حرم ميں بھي ميسر
  2. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت پردہ بہت رنگ بدلے سپہر بريں نے خدايا يہ دنيا جہاں تھي ، وہيں ہے تفاوت نہ ديکھا زن و شو ميں ميں نے وہ خلوت نشيں ہے ، يہ خلوت نشيں ہے ابھي تک ہے پردے ميں اولاد آدم کسي کي خودي آشکارا نہيں ہے
  3. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت ايک سوال کوئي پوچھے حکيم يورپ سے ہند و يوناں ہيں جس کے حلقہ بگوش کيا يہي ہے معاشرت کا کمال مرد بے کار و زن تہي آغوش!
  4. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    علامہ اقبال نے ضربِ کلیم میں عورت کے موضوع پر ایک باب باندھا ہے۔ عورت مرد فرنگ ہزار بار حکيموں نے اس کو سلجھايا مگر يہ مسئلہ زن رہا وہيں کا وہيں قصور زن کا نہيں ہے کچھ اس خرابي ميں گواہ اس کي شرافت پہ ہيں مہ و پرويں فساد کا ہے فرنگي معاشرت ميں ظہور کہ مرد سادہ ہے بيچارہ زن شناس نہيں
  5. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    اچھا کہا سید ذیشان آپ نے! تاہم اس میں بحث کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہو جائے گا۔ پروفیسر انور مسعود نے انسانی رویوں، محسوسات اور جذبات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا: ’’انسان اتنی سادہ چیز بھی نہیں ہے یار، کہ ہم اس کا انالیسز کر کے بتا دیں کہ اس میں اتنے فیصد غصہ ہے، اتنے فیصد ایمان داری ہے، اتنے فی صد...
  6. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    شام کے کھانے کے لئے چنے کی دال لے آؤں، پھر حاضر ہوتا ہوں۔ اگر بجلی بیگم خفا نہ ہو گئیں تو! :sneaky:
  7. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    بات صاف ہو گئی نا! عزیزہ @نیلم۔ وہ کردار تو اپنی شخصیت اور ان حالات کے مطابق بات کرے گا جن سے وہ دو چار ہے۔ ایک عورت کو اس کا مرد دغا دے جائے تو اس کی نظر میں وقتی طور پر ہی سہی مرد کا اعتبار (من حیث الجنس) مشکوک ہو سکتا ہے، یا وہ جذبات کی شدت میں ایسا کہہ سکتی ہے، یا وہ جسے مایوسی کہ لہر کہتے...
  8. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    نقطہ اور نکتہ میں واقعی بہت سارے اشتراکات ہیں۔ تاہم میرے نزدیک یہاں ’’نکتہ‘‘ راجح ہے۔ بہت شکریہ
  9. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    میں نے یہ ناول پڑھا نہیں (ویسے بھی مجھے ناول سے بہت زیادہ لگاؤ نہیں ہے)۔ اس پیراگراف کا اسلوب بتا رہا ہے کہ اس میں دونوں امکانات ہیں: (1) ناول کے کسی کردار کا مکالمہ، یا (2) مصنفہ کا استخراج۔ واللہ اعلم۔
  10. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    مادام نیلم بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ کے مطالعہ میں ایک بات آتی ہے، جو آپ کو بہت اچھی یا بہت سچی لگتی ہے۔ اس فن پارے کے دوسرے قارئین بھی اس بات کو ویسے ہی لیں جیسے آپ نے لیا ہے، یہ امر محال نہیں تاہم بہت عام بھی نہیں۔ باقی باتیں وہی جو میں اوپر عرض کر چکا ہوں۔ (جواب نمبر 10)۔ بہت آداب۔
  11. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    ٹیگ کرنے کے لئے بہت شکریہ جناب عمر سیف صاحب۔ اس میں دو باتیں بہت اہم ہیں اول: کسی بھی بھرے پرے ناول سے ایک پیراگراف کو اس کے سیاق و سباق سے الگ کر کے اُس پر بھرپور بات چیت کرنا بہت مشکل ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ پیراگراف کسی کردار کا مکالمہ ہے یا مصنفہ کا اپنا نکتۂ نظر ہے۔ اگر اپنا نکتۂ نظر...
  12. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

    جی اُن کا کارڈ بھی آ چکا، اگرچہ دس نمبر میں آیا ہے۔ :sneaky:
  13. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

    زبیر مرزا صاحب! یار وہ اپنے محمد اسامہ سَرسَری صاحب کو تو تصویریئے، وہ تو مستورات میں نہیں آتے۔ مستورین میں ہوں تو خدا معلوم! :sneaky: کہ مجھے ان کا پروفائل نہیں مل رہا یا میری رسائی نہیں ہو رہی۔
  14. محمد یعقوب آسی

    نئی بات۔۔۔ ادبی صفحہ۔۔۔ 2 اگست 2013

    بہت نوازش جناب محمد بلال اعظم۔ تفصیل سے پڑھنے کا مضمون ہے، محفوظ کر لیا ہے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

    یہ رہا، اِن کا اپنا کارڈ، جناب سید ذیشان!
  16. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

    آپ باہمت نکلے جناب۔ ہم باز نہیں رہ سکے، زبیر مرزا نے کام ہی کچھ ایسا دکھا دیا کہ انگلیوں کے ساتھ زبان بھی پھسل پڑی۔ جیسے اچھا شعر سنتے ہی بے ساختہ ’’واہ‘‘ نکلتی ہے۔ ایسے کام کو کون نہیں سراہے گا بھلا!!!
  17. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

    سید ذیشان کو دیکھا تو اور بھی اچھا لگا یہ اس محفل میں ہم سا (خود ساختہ فقیر) کوئی ہو نہ ہو بزرگوں کی تعداد ما شاء اللہ خاصی ہے۔ علمِ عروض جیسا خشک بلکہ بقول شخصے ’’خشکا‘‘ موضوع اور اس میں اخفاء اشباع اور ایصال جیسی گھنڈیاں کمپیوٹر کو ’’سکھا دینا‘‘ بزرگی نہیں تو اور کیا ہے!
  18. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

    کسی نے پوچھا کہ ’’آپ کرتے کیا ہیں‘‘۔ عرض کیا ’’کمال کرتا ہوں‘‘۔ پوچھا گیا ’’کیا کمال کرتے ہیں‘‘، عرض کیا: ’’کچھ نہیں‘‘! پوچھا گیا: ’’کچھ نہ کرنا کمال کیسے ہوا؟‘‘ عرض کیا: ’’جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں‘‘۔ ہمیں اب کرنا یہ ہے کہ ’’جو لوگ‘‘ سے زبیر مرزا کو منہا کرنا ہے کہ یہ تو واقعی کمال...
  19. محمد یعقوب آسی

    ہوئی مدت کہ غالب مر گیا، پر یاد آتا ہے

    جناب عاطف بٹ صاحب۔ بات تو جناب رائے پوری نے بہت اچھی کی۔ اب ہمیں اس بات پر بات کرنی ہے یا کیا کرنا ہے؟
  20. محمد یعقوب آسی

    مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

    لگتا ہے کہ ڈاک ٹر صاحب کو کچھ کچھ یاد آنے لگا ہے۔ جو بہر حال خط رے کی علامت ہے (ان کے لئے نہ سہی مریضوں کے لئے سہی)۔ انتباہ: اس ’’سہی‘‘ کو ’’صحیح‘‘ پڑھنے والا ڈاک ٹر صاحب کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
Top