نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے منتخب ایرانی خاتون امیدوار نااہل قرار

    بات کہاں کی تھی، پہنچ کہاں گئی۔ اس لڑکی حسین ہونے میں اور انتخاب لڑنے میں اور نااہل ہونے میں مولویت کہاں سے آگئی؟ ممکن ہے کہ خبر میں ’’حسین اور خوب صورت‘‘ کے بین السطور معانی کچھ اور رہے ہوں۔
  2. محمد یعقوب آسی

    نظم برائے اصلاح

    علاج کی تو تب کہئے کہ کوئی مرض بھی ہو۔ یہاں تو سب صاف ہے کہ نثر نثر ہے اور نظم نظم ہے، کوئی اِشکال ہے ہی نہیں۔ جیسے نثرِ مرصع ہوتی ہے ویسے ہی نثرِ لطیف ہے۔ میں اگر نثر لکھ کر شاعر کہلانا چاہوں یا کچھ ابیات بہم کر کے اس کو غزل کا نام دوں تو ۔۔۔ مسیحا بھی کیا کرے گا! مزمل شیخ بسمل
  3. محمد یعقوب آسی

    مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

    ’’بصارتوں‘‘ سے تو یوں لگا کہ فاتح صاحب کہہ رہے ہوں: “for your eyes only” :jokingly:
  4. محمد یعقوب آسی

    مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

    بہت اچھی غزل ہے اور ہونی بھی چاہئے! مجھے تو سگریٹ والا شعر لطف دے گیا، کہ اس میں فطرت کا بے ساختہ پن ہے۔ ہاں، یہاں کچھ ثقالت کا احساس ہوا ہے: جناب سید شہزاد ناصر کی تنکے والی بات بجا ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    نظم برائے اصلاح

    ہیئت کے اعتبار سے میرے نزدیک یہ ’’نثرِ لطیف‘‘ ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    اپنا علمی فریضَہ سمجھتے ہوئے عرض کرتا چلوں کہ (1)۔ ’’ادنا‘‘ ’’اعلا‘‘ کی درست املاء ’’ادنٰی‘‘ ’’اعلٰی‘‘ ہے۔ (2)۔ ’’لیئے‘‘۔ اہلِ علم اس کو ’’لیے‘‘ لکھتے ہیں اور مجھ جیسے کم علم کے ’’لئے‘‘ کو بھی قبول کر لیتے ہیں۔ (3)۔ الفاظ کو بلاضرورت جوڑ کر لکھنا مستحسن نہیں ہے۔ ’’ہوں گی‘‘ لکھئے۔ اور ہاں! برا...
  7. محمد یعقوب آسی

    سیہ نظم: کیا خطا تھی مری محبوبہ کی؟!

    میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں آپ دونوں کے ساتھ ہیں۔ میرا اُس کا غم سانجھا تھا میں اُس کو کیسے بہلاتا ۔۔۔۔
  8. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    بہت مفید بات کی ہے جناب مزمل شیخ بسمل نے: اس کو اپنے لئے مشعلِ راہ بنائیے گا۔
  9. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    محترمی جناب الف عین صاحب کا ارشاد توجہ طلب ہے کہ ردیف اور قوافی غزل کی فضا بنانے میں اور مضامین کی حدود کے تعین میں بہت اہم ہوتے ہیں۔ مجھے کمی ایک اور حوالے سے محسوس ہو رہی ہے۔ کہ فاضل شاعر ( عظیم شہزاد ) اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور کام نہیں لے رہے۔ قافیہ بہت کھلا ہے اور اس میں متنوع مضامین...
  10. محمد یعقوب آسی

    میری پہلی نظم

    تفصیل سے بات کروں گا، ان شاء اللہ۔
  11. محمد یعقوب آسی

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    یہاں ایک بھلکڑ ہی کافی ہیں بھائی، کسی نکھٹو کی کوئی گنجائش نہیں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    سوانحِ ارتحال

    پتہ نہیں اس بات کا موقع ہے یا نہیں۔ تاہم نشان دہی کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ درست عبارت ہے: یہ قرآنِ کریم کی آیت ہے، اسے کہیں نقل کرنا ہو تو درست املاءلکھاکریں۔
  13. محمد یعقوب آسی

    سوانحِ ارتحال

    دعا کرو بھائی آپ بھی، ہم بھی کرتے ہیں۔ اللہ مغفرت کرے۔ مرحومہ کی ایک خاص خوبی جو دیر تک یاد رکھی جائے گی، وہ بہت دیالو تھیں۔ جب ہاتھ تنگ تھا تو اس نے کبھی کسی کے پاس شکوہ نہیں کیا، اور نہ مجھے کبھی جتایا کہ گھر کیسے چلاؤں۔ اور جب ہاتھ کھلا ہوا تو (بہ توفیقِ الٰہی) کھلے دل سے بانٹا اور کبھی کسی...
  14. محمد یعقوب آسی

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    ۔۔۔ اُس نے زندگی کے کٹھن سفر میں چالیس سال تک میرا یوں ساتھ دیا کہ کوئی نہ دے سکتا تھا۔ پھر، اس کی منزل آ گئی اور ۔۔۔ ابھی کچھ دن پہلے عین چاند رات کو اس کی روح پرواز کر گئی۔ 8 اگست 2013 رات گیارہ بج کر چالیس منٹ کا لمحہ جب وہ مجھے داغِ مفارقت دے گئی، جیسے جامد ہو گیا ہے۔ یاد تو تب کروں نا، جب...
  15. محمد یعقوب آسی

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    ۔۔۔ غم ہزاروں دلِ حزیں تنہا بوجھ کتنے ہیں اور زمیں تنہا اپنے پیاروں کو یاد کرتا ہے آدمی ہو اگر کہیں تنہا تیری یادوں کا اک ہجوم بھی ہے آج کی رات میں نہیں تنہا میرا سامانِ آخرت، مولا! چشمِ نادم کا اک نگیں تنہا محمدعلم اللہ اصلاحی
  16. محمد یعقوب آسی

    انابیہ اور آیان سے ملیں ۔۔۔

    تصاویر کا ہمارے ہاں بہت زیادہ رواج نہیں ہے، تاہم تلاش کرتا ہوں۔ ایک دل چسپ بات بتاتا چلوں۔ چند ماہ پہلے میری خوش دامن کی بڑی نواسی خود نانی بن گئیں، بہت خوش گپیاں رہیں۔ تفصیلات پھر سہی۔
  17. محمد یعقوب آسی

    انابیہ اور آیان سے ملیں ۔۔۔

    میرے تین بیٹے اور تین بیٹیاں اپنے اپنے گھروں والے ہو گئے۔ یوں میری چھ بیٹیاں ہوئیں اور چھ بیٹے تو یہ ہوئے اور ۔۔۔ ایک چھوٹا بیٹا اور سب سے چھوٹی بیٹی جو ابھی سکول میں ہے۔ مل ملا کے چودہ ہو گئے، یہ سمجھنے کی بات ہے! دو نواسیاں ہیں ایک کالج میں پڑھتی ہے، اور ایک ابھی سکول جانے کی عمر کو نہیں...
  18. محمد یعقوب آسی

    انابیہ اور آیان سے ملیں ۔۔۔

    بہت شکریہ جناب عمر سیف صاحب۔ بہت پیارے بچے ہیں ما شاء اللہ۔ اللہ کریم ان کو خوشیاں دے اور والدین کے لئے حقیقی اور ابدی مسرتوں کا باعث بنائے۔ آمین! ثم آمین۔ بڑی فطری سی بات ہے کہ اولاد انسان کو بہت عزیز ہوتی ہے؛ آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا قرار، امیدوں کا مرکز، خوشیوں کا منبع، اور پتہ نہیں کیا کچھ۔...
  19. محمد یعقوب آسی

    راہنمائی درکار ہے

    آداب عرض ہے جناب فارقلیط رحمانی صاحب۔ ابھی کچھ مصروفیت ہے، یار دوست تعزیت کے لئے آ رہے ہیں۔ آپ کے مہیا کردہ لنکس کا تفصیلی مطالعہ کروں گا، ان شاء اللہ، اور اکتسابِ فیض بھی! دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
  20. محمد یعقوب آسی

    سوانحِ ارتحال

    اردو محفل فورم کے بزرگ رکن جناب محمد اشرف ساقی کی خواہرِ نسبتی آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اللہ مرحومہ کو اپنی رحمتوں میں پناہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ ایک خاتون کی موت ایک انسان کی موت نہیں ہوا کرتی، کئیوں کی ماں مر گئی! کئیوں کی بہن، سالی، خالہ، تائی، چچی۔...
Top