نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    راہنمائی درکار ہے

    لسانی حوالے سے جناب فارقلیط رحمانی کے ارشادات بالکل بجا ہیں۔ تاہم جناب محمد اسامہ سَرسَری کا مقصود یہاں ’’شعریت‘‘ بطور اصطلاح ہے، اور میں نے اسی حوالے سے اپنی کم مایگی کا اعتراف کیا ہے۔ بہت آداب۔
  2. محمد یعقوب آسی

    راہنمائی درکار ہے

    فارسی اور اردو میں عربی کی نہج پر ’’مادہ‘‘ کا کوئی تصور نہیں، اور حروفِ اصلی کا اطلاق بھی یکساں انداز میں نہیں ہوتا بلکہ ہمیں اہلِ لغت کا تتبع کرنا ہوتا ہے۔ مثلاً : مصدر جُستن (ڈھونڈنا) اور مضارع جُویَد میں صرف جیم مشترک ہے؛ مصدر خَرِیدن اور مضارع خَرَد میں خ، ر ؛ اردو کے مصدر جانا اور اس کے فعل...
  3. محمد یعقوب آسی

    راہنمائی درکار ہے

    مجھے پوری طرح تو معلوم نہیں، کہ یہ اصطلاح ابھی نئی ہے۔ تاہم میرا اندازہ ہے کہ: شعریت سے مراد ہے وہ اوصاف جو شعر کو نثر اور کلامِ منظوم سے ممتاز کریں۔ واللہ اعلم۔
  4. محمد یعقوب آسی

    سوانحِ ارتحال

    میری اہلیہ چالیس سال کی رفاقت کے بعد عیدالفطر 1434 ہجری کو چاند رات میں داغِ مفارقت دے گئیں۔ اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت کی نعمتوں سے نوازے اور اس سے ہزاروں لاکھوں درجے بہتر زندگی سے نوازے جو مرحومہ نے میرے ساتھ گزارے۔ آمین۔ میں اپنے جملہ احباب کی محبتوں پر، دکھ بانٹنے کے جذبات کے اظہار پر،...
  5. محمد یعقوب آسی

    بچوں کو سمتیں سکھانے کے لیے نظم درکار ہے

    یہ فقیر عزت افزائی کے لئے ممنون ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    بچوں کو سمتیں سکھانے کے لیے نظم درکار ہے

    بچوں کے سبق میں کچھ باتیں بڑوں کو یاد دہانی کے لئے؛ کہ آپ کے علم میں تو پہلے سے رہی ہوں گی۔ ذرا تازہ ہو جائیں! شِمال (بایاں) کا متضاد یَمِین (دایاں) ہے۔ جنوب (دور) کی نسبت سے الفاظ جناب، اجنبی، جُنُب وغیرہ اردو ادب میں بہت مستعمل ہیں۔ ’’جناب‘‘ میں باریک بات یہ ہے کہ بات کرنے والا (متکلم) اپنے...
  7. محمد یعقوب آسی

    بچوں کو سمتیں سکھانے کے لیے نظم درکار ہے

    جناب محمد خلیل الرحمٰن کی منقولہ بالا نظم اور ان کے ذاتی مراسلے کے حوالے سے آپ نے بڑی خوبصورت بات کی کہ صبح سویرے مشرق کی طرف منہ کر لیجئے۔ کچھ نکات یہاں از خود واضح ہو جاتے ہیں۔ مشرق کہتے ہی اس سمت کو ہیں جدھر سورج طلوع ہوتا ہے۔ مادہ : ش ر ق مغرب وہ سمت ہوئی جدھر سورج غروب ہوتا ہے، مشرق کی...
  8. محمد یعقوب آسی

    مبارکباد عید کے حوالے سے کچھ ہماری طرف سے بھی

    شاہد شاہنواز اجی واہ! خود تو اداس کر دینے والے شعر لکھ دیے، اور ہم پر پابندی!! وہ بھی عید کے دن!!! مان گئے صاحب! اللہ کریم آپ کے لئے، ہم سب کے لئے اور پوری امت کے لئے اس دن کو سعید بنائے۔ آمین۔
  9. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ شہر کی بے چراغ گلیوں میں :: زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی ۔۔۔

    ۔۔۔ شہر کی بے چراغ گلیوں میں :: زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی ۔۔۔
  10. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ ہر کام فائدے کے لئے تو نہیں کرتے، میاں! اور یہ کام فائدے کا ہے بھی نہیں، کر کے دیکھ لو اتنے...

    ۔۔ ہر کام فائدے کے لئے تو نہیں کرتے، میاں! اور یہ کام فائدے کا ہے بھی نہیں، کر کے دیکھ لو اتنے دکھ ملیں گے کہ سنبھال نہیں پاؤ گے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    میرے شہر کی ہواؤں سے (میری شاعری)

    شعر میں دو باتیں بنیادی ہیں؛ اول اس کا خیال یا مضمون، دوسرے اس کی ہیئت۔ دیگر عناصر کی اپنی اہمیت ہے، وہ یہاں مذکور نہیں۔ مذکورہ دونوں باتوں میں سے ایک بھی متاثر ہوئی تو شعر کا رتبہ گر گیا اور بسا اوقات وہ شعر کے درجے سے ہی گر جاتا ہے۔ آپ کی یہ کاوش پرانی ہے، جیسا آپ نے بتایا۔ خیالات اور مضامین...
  12. محمد یعقوب آسی

    شرم ناک

    یہاں ایک بڑی دل چسپ صورت پیدا ہو رہی ہے۔ فلاں نے شرم ناک لڑی میں آپ کے مراسلے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ :haha: :good:
  13. محمد یعقوب آسی

    مٹھاس کا راز

    اچھی تمثیل ہے جناب عمر سیف صاحب۔ فرمانِ باری تعالٰی ہے: لیسَ لِلاِنسانِ الا ما سعٰی جزاکم اللہ خیرا
  14. محمد یعقوب آسی

    شرم ناک

    محترمی جناب خرم شہزاد خرم صاحب۔ یہ بات درست ہے کہ کوئی لفظ بذاتِ خود گالی نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ لفظ ’’گالی‘‘ بھی گالی نہیں ہے، ’’گالی‘‘ سے مراد ہے: ’’ایسی کوئی بھی بات جس میں کسی کی توہین کا عنصر ہو اور اس کا کہنا معیوب سمجھا جاتا ہو‘‘۔ میں نے مختصر ترین الفاظ میں بات کی ہے آپ اس کو پھیلا سکتے...
  15. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ میرے جی میں آ رہی ہے آج کل :: دوستوں کو آزمانا چاہئے ۔۔

    ۔۔ میرے جی میں آ رہی ہے آج کل :: دوستوں کو آزمانا چاہئے ۔۔
  16. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت عورت جوہر مرد عياں ہوتا ہے بے منت غير غير کے ہاتھ ميں ہے جوہر عورت کي نمود راز ہے اس کے تپ غم کا يہي نکتہ شوق آتشيں ، لذت تخليق سے ہے اس کا وجود کھلتے جاتے ہيں اسي آگ سے اسرار حيات گرم اسي آگ سے ہے معرکہ بود و نبود ميں بھي مظلومي نسواں سے ہوں غم ناک بہت نہيں ممکن مگر اس عقدہ...
  17. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت عورت اور تعليم تہذيب فرنگي ہے اگر مرگ امومت ہے حضرت انساں کے ليے اس کا ثمر موت جس علم کي تاثير سے زن ہوتي ہے نا زن کہتے ہيں اسي علم کو ارباب نظر موت بيگانہ رہے ديں سے اگر مدرسہ زن ہے عشق و محبت کے ليے علم و ہنر موت
  18. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت عورت کي حفاظت اک زندہ حقيقت مرے سينے ميں ہے مستور کيا سمجھے گا وہ جس کي رگوں ميں ہے لہو سرد نے پردہ ، نہ تعليم ، نئي ہو کہ پراني نسوانيت زن کا نگہباں ہے فقط مرد جس قوم نے اس زندہ حقيقت کو نہ پايا اس قوم کا خورشيد بہت جلد ہوا زرد
  19. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت آزادي نسواں اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا گو خوب سمجھتا ہوں کہ يہ زہر ہے ، وہ قند کيا فائدہ ، کچھ کہہ کے بنوں اور بھي معتوب پہلے ہي خفا مجھ سے ہيں تہذيب کے فرزند اس راز کو عورت کي بصيرت ہي کرے فاش مجبور ہيں ، معذور ہيں ، مردان خرد مند کيا چيز ہے آرائش و قيمت ميں زيادہ...
  20. محمد یعقوب آسی

    جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی ۔۔۔

    عورت عورت وجود زن سے ہے تصوير کائنات ميں رنگ اسي کے ساز سے ہے زندگي کا سوز دروں شرف ميں بڑھ کے ثريا سے مشت خاک اس کي کہ ہر شرف ہے اسي درج کا در مکنوں مکالمات فلاطوں نہ لکھ سکي ، ليکن اسي کے شعلے سے ٹوٹا شرار افلاطوں
Top