نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    بھائی ، میں کمپیوٹر سائنس سے نابلد ہوں ، جاہلِ مطلق ہوں ۔ جب تک بالکل ابتدا سے نہ بتایا جائے میرے لئے مشکل ہوتا ہے ۔ میں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ اپنے سوال سے آپ اچھے لوگوں کو تنگ کیا ۔ امید ہے درگزر فرمائیں گے۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    بہت بہت بہت شکریہ سعادت! یہ تو آپ نے بہت آسان کردیا میرے لئے ۔ چونکہ کمپیوٹر سے نابلد ہوں اس لئے یہی چاہ رہا تھا کہ اسی طرح کی ترتیب وار ہدایات مجھے دے دی جائیں ۔ آج رات کو یا کل علی الصبح ان تمام باتوں کو مرحلہ وار کرکے دیکھتا ہوں اور پھر ان شاءاللہ آپ کو بتاتا ہوں ۔ آپ نے اتنے مفصل اور جامع...
  3. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    بہت بہت شکریہ سعادت! کمانڈ لائن سے میری واقفیت واجبی سی ہی ہے اور اس طریقے سے کامیابی مجھے مشکل لگ رہی ہے ۔ تاہم آپ کے دیئے ہوئے لنک سے انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیا ۔ لیکن باوجود سرتوڑ کوشش کے paste نامی پروگرام کہیں نظر نہیں آیا اپنے کمپیوٹر میں ۔ (میرے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 ہے) ۔ انسٹالر...
  4. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    سادہ ٹیکسٹ ہے ۔ لائنوں کی تعداد برابر نہیں ۔ تعداد میں شاید تھوڑا سا فرق ہو ۔ لیکن میں کھینچ تان کر برابر کرسکتا ہوں اگر اس کے بغیر حل ممکن نہ ہو تو۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    بہت شکریہ خاتون و حضرات ! اللہ آپ تمام اچھے لوگوں کو خوش و خرم رکھے اور دین و دنیا کی تمام...

    بہت شکریہ خاتون و حضرات ! اللہ آپ تمام اچھے لوگوں کو خوش و خرم رکھے اور دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے ۔ خلیل بھائی آپ کی بات پر وہ گلاب جامن کھانے اور گننے والا لطیفہ یاد آگیا ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    کیا کرنا چاہتا ہوں یہ تو واضح الفاظ میں اوپر بتاچکا ۔ مدد مجھے قدم بقدم طریقہء کار کے سلسلے میں درکار ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    جی عبید بھائی ، کچھ ایسا ہی کرنا ہے لیکن ٹیکسٹ عربی اور اردو کے ہیں ۔ دوسرا یہ کہ رنگ اور باکس بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف سادہ ٹیکسٹ سطر بہ سطر ایک دوسرے کے اوپر آجائے ۔ مجھے اس کا طریقہ کار چاہئے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    بہت شکریہ زیک! اگر کوئی طریقہ نکل آئے تو ضرور بتائیے گا ۔ انتطار رہے گا ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

    بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    کیا مائکرو سوفٹ ورڈ میں ایک عربی ٹیکسٹ فائل اور ایک اردو ٹیکسٹ فائل کو اس طرح آپس میں ضم (merge)کرنا ممکن ہے کہ ایک سطر عربی اور دوسری اردو میں ہو ؟ ( یعنی جیسا کہ بعض کتابوں مثلاً قرآن مجیدمیں عربی سطر کے نیچے اس کا اردو ترجمہ ہوتا ہے)۔ اگر ایسا ممکن ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا...
  11. ظہیراحمدظہیر

    سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أشْهَدُ أنْ لا إلہَ إِلاَّ أنْتَ ۔أسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ...

    سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أشْهَدُ أنْ لا إلہَ إِلاَّ أنْتَ ۔أسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إلَيْكَ ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    سنا ہے پھر سے محبت کے امتحاں ہوں گے ۔ ۔ جو داغ مٹ گئے کب کے وہ پھر عیاں ہوں گے

    سنا ہے پھر سے محبت کے امتحاں ہوں گے ۔ ۔ جو داغ مٹ گئے کب کے وہ پھر عیاں ہوں گے
  13. ظہیراحمدظہیر

    جس دل میں صبر، ضبط، اطاعت، وفا نہیں

    بہت اعلیٰ عاطفؔ بھائی ! اچھے اشعار ہیں ! ایسا کوئی مرض نہیں جس کی شفا نہیں درماں ہی وجہِ درد اگر ہو دوا نہیں کس نے کہا کہ عشق ہے ہر درد کی دوا آبِ بقا یہ ہو تو ہو آبِ شفا نہیں کیا بات ہے ! سلامت رہیں !
  14. ظہیراحمدظہیر

    جگنو شعورِ ذات کا مشعل سے کم نہیں

    یاسر بھائی ، میں نے ڈھونڈا تو مجھے یہ ربط ملا ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔ اردو پر فارسی کے لسانی اثرات: تصرف کے آئینے میں از قلم ڈاکٹر عصمت جاویدؔ
  15. ظہیراحمدظہیر

    خاموش ہیں ششدر ہیں پریشان بہت ہیں- فرحان محمد خان

    فہد بھائی ، دوکان لکھنا درست نہیں ۔ اصل عربی میں دکّان تھا لیکن فارسیوں نے دکان استعمال کیا اور نون غنے کے ساتھ دکاں بھی استعمال کیا ۔ وہیں سے اردو میں آیا ۔ دکان اور دکاں درست ہیں ۔ دکّان لکھنا اور بولنا اب درست نہیں ۔ متروک ہے۔ دوچار قدیم شعراء نے اس طرح استعمال کیا ہو تو ہو۔ اب متروک...
  16. ظہیراحمدظہیر

    خاموش ہیں ششدر ہیں پریشان بہت ہیں- فرحان محمد خان

    یہ تلفظ اب اردو میں متروک ہے۔ دکان بروزن مکان فصیح ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    خاموش ہیں ششدر ہیں پریشان بہت ہیں- فرحان محمد خان

    واہ ! بہت خوب فرحان بھائی ۔ اچھے اشعار ہیں ۔ بہت داد آپ کے لئے ! اخلاق و محبت والے مصرع میں ہے کو ہیں کرلیجئے۔ اور آخری شعر کا دوسرا مصرع ایک نظر دیکھ لیجئے ۔ وزن کا مسئلہ ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    بات اب دار و رسن سے بھی بڑھے گی آگے

    عاشقی کارِ جنوں اور بھی دے گی آگے بات اب دار و رسن سے بھی بڑھے گی آگے کچھ خریدا جو نہیں فکر کے بازار سے آج قیمت اس کی بھی ادا کرنی پڑے گی آگے آج بھی چپ رہے لوگو تو ستائے گا سفر بازگشت ان کہے لفظوں کی ملے گی آگے کہتے کہتے جو اگر رک بھی گئے ہم ، کیا غم! داستاں ایسی ہے خود خلق کہے گی آگے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    کہہ مکرنیاں

    محمد خلیل الرحمٰن بھائی ! آپ کی اس کہہ مکرنی سے متاثر ہوکر ایک کہہ مکرنی فی البدیہہ خاکسار کی طرف سے آپ کی نذر! (بابا خسرو سے معذرت کے ساتھ) دن بھر مورے ہاتھ میں کھیلے میں چھُولوں تو رنگ دکھائے رات مورے تکیے پہ آکے انگ انگ ماں بجلی بھروائے اٹھ اٹھ کے میں وا کو دیکھوں اُس بِن چین مجھے دے گا...
  20. ظہیراحمدظہیر

    جگنو شعورِ ذات کا مشعل سے کم نہیں

    تابش بھائی چند ایسے الفاظ بھی ہیں کہ جو عربی میں متحرک الاوسط تھے لیکن اردو مین آکر ساکن الاوسط ہوگئے ۔ مجھے اس وقت جو مثال یاد آرہی ہے وہ لفظ ’’ غرق ‘‘ کی ہے ۔ اردو میں ساکن رے کے ساتھ مستعمل ہے سو اسی طرح برتا جائے گا ۔ اخذ بھی صرف خ ساکن کے ساتھ ہی مستعمل ہے سو اسی طرح برتا جائے گا ۔ اگر...
Top