مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

ظہیراحمدظہیر نے 'آئی ٹی کے سوال و جواب' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 18, 2019

  1. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    کیا مائکرو سوفٹ ورڈ میں ایک عربی ٹیکسٹ فائل اور ایک اردو ٹیکسٹ فائل کو اس طرح آپس میں ضم (merge)کرنا ممکن ہے کہ ایک سطر عربی اور دوسری اردو میں ہو ؟ ( یعنی جیسا کہ بعض کتابوں مثلاً قرآن مجیدمیں عربی سطر کے نیچے اس کا اردو ترجمہ ہوتا ہے)۔ اگر ایسا ممکن ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟
    گوگل پر خاصی دیر تک تلاش کرنے کے باوجود کوئی حل نظر نہیں آیا ۔ کمپیوٹر کے شعبے سے متعلق خواتین و حضرات اگر اس سلسلے میں کچھ رہنمائی فرماسکیں تو نہایت ممنون رہوں گا ۔
    اللہ کریم سبحانہ و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس سلسلے میں تعاون/کوشش کرنے والے احباب کے علم و ہنر میں اضافہ فرمائے اور انہیں رحمتوں اور برکتوں سے نوازے ۔ آمین !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,446
    ایسے؟
    [​IMG]
     
  3. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,410
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    اس کے لئے ریجیکس کا استعمال کرنا ہو گا جیسا کہ اس ربط میں نوٹ پیڈ پلس پلس کے لئے کیا گیا ہے

    Combine 2 texts line by line

    مجھے صحیح علم نہیں کہ یہ طریقہ ورڈ میں چلے گا یا نہیں لیکن کل ٹرائی کر کے بتا سکتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
  4. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بہت شکریہ زیک! اگر کوئی طریقہ نکل آئے تو ضرور بتائیے گا ۔ انتطار رہے گا ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,456
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ظہیر بھائی کچھ اس طرح کرنا چاہتے ہیں؟

    یہ ورڈ میں خالص جگاڑ ہے۔ (ٹیبل ورک) ٹینیکل حل شاید پروگرامنگ سے ہی ممکن ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,626
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    دونوں فائلز میں سطور کی مقدار مساوی ہے تو regex سے آسانی سے ہو جائے گا جیسا کہ زکریا بھائی نے کہا۔ ایم ایس ورڈ میں ورڈ ریپ کا خیال بھی رکھنا ہے تو یہ عبید بھائی والے ٹیبل استعمال کر لیں۔

    اب آپ کیا کرنا چاہتے ہیں یہ بتائیں تو بہتر مدد ہو سکے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  8. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جی عبید بھائی ، کچھ ایسا ہی کرنا ہے لیکن ٹیکسٹ عربی اور اردو کے ہیں ۔ دوسرا یہ کہ رنگ اور باکس بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف سادہ ٹیکسٹ سطر بہ سطر ایک دوسرے کے اوپر آجائے ۔ مجھے اس کا طریقہ کار چاہئے ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  9. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    کیا کرنا چاہتا ہوں یہ تو واضح الفاظ میں اوپر بتاچکا ۔ مدد مجھے قدم بقدم طریقہء کار کے سلسلے میں درکار ہے ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,410
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    ٹیکسٹ فارمیٹڈ ہے یا سادہ؟ عربی اور اردو فائلوں میں لائنز کی تعداد برابر ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,410
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    ورڈ کی ڈاکومنٹیشن چیک کر رہا ہوں کہ وہ Find & Replace کے لئے regular expression میں کیا اور کیسے allow کرتا ہے
     
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    سادہ ٹیکسٹ ہے ۔ لائنوں کی تعداد برابر نہیں ۔ تعداد میں شاید تھوڑا سا فرق ہو ۔ لیکن میں کھینچ تان کر برابر کرسکتا ہوں اگر اس کے بغیر حل ممکن نہ ہو تو۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. سعادت

    سعادت محفلین

    مراسلے:
    1,086
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    اگر آپ کمانڈلائن سے واقف ہیں تو paste نامی یوٹِلیٹی استعمال کر سکتے ہیں۔

    پہلی فائل، file-ar.txt :
    کوڈ:
    عربی سطر ۱
    عربی سطر ۲
    عربی سطر ۳
    دوسری فائل، file-ur.txt :
    کوڈ:
    اردو سطر ۱
    اردو سطر ۲
    اردو سطر ۳
    اردو سطر ۴
    اردو سطر ۵
    اب یہ کمانڈ چلائیے:
    کوڈ:
    paste file-ar.txt file-ur.txt -d "\n" > file-ar-ur.txt
    نتیجہ، فائل file-ar-ur.txt میں:
    کوڈ:
    عربی سطر ۱
    اردو سطر ۱
    عربی سطر ۲
    اردو سطر ۲
    عربی سطر ۳
    اردو سطر ۳
    
    اردو سطر ۴
    
    اردو سطر ۵
    
    paste کی کمانڈ لینکس اور میک‌او‌ایس پر موجود ہونی چاہیے۔ وِنڈوز کے لیے یہاں موجود انسٹالر ڈاؤنلوڈ کر کے چلائیں، جس کے بعد آپ کے پاس paste اور دیگر یوٹِلیٹیز انسٹال ہو جائیں گی (اِس انسٹالر میں کافی پرانے نسخے موجود ہیں، لیکن ہمارا کام چل جائے گا)۔ نسبتاً تازہ نسخے یہاں دستیاب ہیں؛ اِن سے بھی کام چل جانا چاہیے لیکن میں نے اِنہیں آزما کر نہیں دیکھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اس کمانڈ سے ملٹی لائن پیراگراف کی صورت میں سطر کے بجائے پیراگراف کے بعد دوسری فائل کا ٹیکسٹ آئے گا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. سعادت

    سعادت محفلین

    مراسلے:
    1,086
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    اگر پیراگراف ایک ہی لائن پر مشتمل ہو تو وہی صورت ہو گی جو آپ بیان کر رہے ہیں۔ (ہو سکتا ہے کہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پڑھنے کی آسانی کی خاطر اُس پیراگراف کو wrap کیا جا رہا ہو، لیکن تکنیکی اعتبار سے وہ ایک ہی لائن ہو گی۔)

    البتہ، اگر پیراگراف کی فارمیٹنگ یوں کی گئی ہو کہ اس کے بیچ میں ہارڈ لائن بریکس ہوں، تو پھر وہ ایک سے زیادہ لائنز تصور ہوں گی اور یوں اُس پیراگراف کے بیچ میں دوسری فائل کی لائنز آ جائیں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  16. آصف اثر

    آصف اثر محفلین

    مراسلے:
    2,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اس کا تعلق تو اسکرین سائز اور ورڈ ریپنگ سے بھی ہے۔ یعنی اگر ایک فائل کی سطر کے بعد دوسری فائل کی سطر نہ آئے تو پھر شائد مذکورہ مسئلے میں یہ کارمد نہیں ہوگا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی میری مراد اسی صورتحال سے تھی۔
    اب مثال یوں لیں کہ قرآن پاک کی ایک سورۃ مبارکہ لکھی ہوئی ہے، اور اس میں عموماً ہر آیت کے لیے الگ لائن نہیں ہوا کرتی۔
    اور دوسری فائل میں اس کا اردو ترجمہ موجود ہے، اور وہ بھی اسی طرح ایک پیراگراف کی صورت میں ہے، یعنی wrap ہوا ہو۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,626
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    کمانڈ میں نیو لائن کیریکٹر کی تخصیص ہے، پیراگراف کے بعد ہی آئے گا۔

    ویسے مجھے حیرت ہے کہ اس کام کے لیے کچھ انسٹال بھی کرنا پڑے گا۔ ڈائرکٹ کمانڈ لائن سے ہونا چاہیے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  19. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,446
    مختلف قرآن سافٹوئیرز میں بیک اینڈ متن الگ الگ لائن میں ہی ہوتا ہے۔ اس لئے یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,701
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    لنکس کی بہت سی چیزوں کو ونڈوز اب تک نہیں پہنچ سکی ہے۔:) ہمارے ٹیچر نے یونی میں ایک بار بتایا تھا کہ لنکس کی کمانڈ لائن میں آپ لوپ بھی چلا سکتے ہیں۔ پتہ نہیں ونڈوز کی کمانڈلائن کی آجکل کیا صورتحال ہے اس حوالے سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر