نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کہہ مکرنیاں

    ہا ہاہاہاہا! کیا بات ہے خلیل بھائی ! اردو کی پہلی نثری کہہ مکرنی کا سہرا بھی آپ کے سر بندھتا ہے ۔ :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    جگنو شعورِ ذات کا مشعل سے کم نہیں

    نہیں تابش بھائی، میری معلومات کے مطابق اخذ کا ایک ہی تلفظ رائج ہے اور وہ خ ساکن کے ساتھ ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    سرِ جادہ وہی منزل کا نشاں ہے کہ جو تھا

    ریحان بھائی ، بہت اچھی کاوش ہے ۔ ایک دو اچھے شعر ہیں لیکن غزل مجموعی طور پر مؤثر نہیں لگی ۔ جابجا ابلاغ کا مسئلہ ہے ۔ پہلی بات تو یہ کہ ردیف ہر شعر میں بامعنی طور پر فِٹ نہیں ہورہی ۔ دوسری اور سب سے نمایاں بات یہ کہ اکثر اشعار میں رعایات کا کوئی التزام نہیں جس کی وجہ سے نہ صرف تشبیہات اور...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہادیہ ، آپ اپنے کان چیک کروائیں اور رپورٹ محفل پر پوسٹ کریں ۔ میں نے تو کانوں میں انگلیاں...

    ہادیہ ، آپ اپنے کان چیک کروائیں اور رپورٹ محفل پر پوسٹ کریں ۔ میں نے تو کانوں میں انگلیاں ٹھونسی ہوئی ہیں اور آپ کو خاموشی محسوس ہورہی ہے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    بہت بہت شکریہ لاریب! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور انہیں...

    بہت بہت شکریہ لاریب! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور انہیں بے زوال رکھے! آمین ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    جگنو شعورِ ذات کا مشعل سے کم نہیں

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔ شاہ صاحب بہت شکریہ !! بہت ممنون ہوں پذیرائی کے لئے ! اللہ آپ کو سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ! یاس بھائی ، بخدا میں نے اس میں کسی (کی) طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ۔ اشارے کرنا تو ۱۹ اکتوبر ۱۹۹۰ کے بعد سے ترک کرچکا ہوں ۔ :):):) ان دو مصرعوں میں شب کی...
  7. ظہیراحمدظہیر

    دوستی گردش کی میرے ساتھ گہری ہوگئی

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ یاسر بھائی ، بہت شکریہ ! توجہ کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ نثر اور شعر میں وزن کے علاوہ اختصار ایک بڑا اہم اورنمایاں فرق ہے ۔ اکثر اوقات اختصار کی خاطر شعر میں کئی الفاظ حذف کردیئے جاتے ہیں اور ان سے شعر کے معنی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ غالب...
  8. ظہیراحمدظہیر

    نظم ِ نو آ گیا ، انصاف نرالا دیگا

    یہاں مجھے کا مقام نہیں ہے@چودھری مصطفی صاحب ۔ اس شعر کو یوں سمجھئے: جب کسی بڑی ذات کے دربار میں جاتے ہیں تو ساتھ میں کوئی چیز بھی نذر کے لئے لیکر جاتے ہیں ۔ اور یہ نذر صاحبِ دربار کے شایانِ شان ہوتی ہے ۔ لیکں یہ خاکسار گنہگار جب ذاتِ باری کے حضور میں پہنچتا ہے تو عرض کرتا ہےکہ اے مالک میں تو...
  9. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں جو دیا تھا بجھایا نہ جا سکا

    یعنی مزاحیہ شاعری کا تخلص ہے ’’عینؔ‘‘ اور سنجیدہ شاعری کا تخلص عاطفؔ ۔ اچھا ہے ۔ پسند آیا ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں جو دیا تھا بجھایا نہ جا سکا

    واہ ! بہت خوب! حسن مطلع کو دیکھ لیجئے گا ایک نظر۔ دو لخت لگ رہا ہے۔ عاطف بھائی، کیا اب آپ دو الگ الگ تخلص استعمال کرتےہیں ؟!
  11. ظہیراحمدظہیر

    کہانی لکھ گیا کوئی کتاب چہرے پر

    ہاہاہاہاہا! بہت خوب! ویسے ایک دوسال آگے تک کی خبر تو ہمیں چلتے پھرتے ہی ہوجاتی ہے ۔ بس اس سے آگے جاننے کے لئے ذرا لمبا مراقبہ کرنا پڑتا ہے ۔ اور یہ کوئی پہلی دفعہ تھوڑا ہی ہوا ہے کہ ان کرشٹانوں نے اردو شاعری سے آئیڈیا چُرایا ہو ۔ وہ ٹوئٹر والے بھائی ساب نے بھی تو اپنا آئیڈیا اس مصرع سے چرایا...
  12. ظہیراحمدظہیر

    نظم ِ نو آ گیا ، انصاف نرالا دیگا

    بہت شکریہ خالد محمود بھائی ! ممنون ہوں ۔ دعاؤں کے لئے الگ سے شکریہ ! یہاں اپنے کے بجائے میرے ہی درست ہے ۔ دوسروں کو بیچ کر اپنے منہ میں نوالا ڈالنے والا نظام تو بہت پرانا ہے ۔ صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔ بدقسمتی سے اب نیا نظام کچھ اور طرح کا ہے ۔ وہ آپ کوخوشحالی اور آسان زندگی دے رہا ہے لیکن آپ کا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    جگنو شعورِ ذات کا مشعل سے کم نہیں

    جی عبید بھائی ، اردو میں دونوں تلفظ بولے جاتے ہیں ۔ حوالے کے لئے نوراللغات دیکھ لیجئے ۔ عربی کےبہت سارے وہ سہ حرفی الفاظ کہ جن میں دوسرا حرف ساکن ہوتا ہے اب عملِ تارید سے گزر کر ’’فعو‘‘ کے وزن پر ہوگئے ہیں ۔ جیسے نفع ، وجہ ، طرح وغیرہ ۔ یہ ایک دلچسپ اور طویل بحث ہے ۔کبھی کسی اور وقت کے لئے اٹھا...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہا ہا ہا ہا !!! اچھا مینو بنادیا ہے آپ نے ! رباعی سے البتہ پرہیز کروائیں۔ اکثر ثقیل ہوتی ہے -:)-:)-)

    ہا ہا ہا ہا !!! اچھا مینو بنادیا ہے آپ نے ! رباعی سے البتہ پرہیز کروائیں۔ اکثر ثقیل ہوتی ہے -:)-:)-)
  15. ظہیراحمدظہیر

    مجھے شاید محبت ہو گئی ہے

    بہت اعلیٰ ! بہت خوب عاطف بھائی!! کیا بات ہے ! پلٹنا اب مرا ممکن نہ ہوگا مجھے شاید محبت ہو گئی ہے سحر کے حسن کے گن گانے والے کسی سے پوچھ تو، کیسے ہوئی ہے نہ جس سے نفع ہو خلقِ خدا کو بھلا وہ زندگی بھی زندگی ہے کیا چھے اشعار ہیں !! سلامت رہیں! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی ، یہ تو سنا تھا کہ شعر وادب کچھ لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہوتا ہے ، لیکن یہ پہلی دفعہ...

    تابش بھائی ، یہ تو سنا تھا کہ شعر وادب کچھ لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہوتا ہے ، لیکن یہ پہلی دفعہ معلوم ہوا کہ شعر وا دب کچھ لوگوں کا کھاناپینا بھی ہوتا ہے -:) تابش بھائی اگر دیگر قارئین کا خیال نہ ہوتا تو میں آپ کے لنچ اور ڈنر کا انتظام بھی بخوبی کرسکتا تھا -:) -:)-:)
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

    ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
  18. ظہیراحمدظہیر

    خواہرم جاسمن وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ سب خیرو عافیت ہے ۔ بس وہی ایک زندگی...

    خواہرم جاسمن وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ سب خیرو عافیت ہے ۔ بس وہی ایک زندگی ساتھ لگی ہوئی ہے ۔ تاخیر سے حاضری کے لئے ہمیشہ شرمندہ ہوتا ہوں ۔ لیکن یہ بھی جانتا ہوں کہ اردو محفل کے احباب بہت وسیع القلب ہیں ۔ سمجھتے ہیں ۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی سربلندیاں عطا فرمائے ۔ آمین
  19. ظہیراحمدظہیر

    آج بیٹھ کر بہت ساری غزلیں ٹائپ کر ہی ڈالیں ۔ قارئین کا اللہ حافظ! -:) -:) -:)

    آج بیٹھ کر بہت ساری غزلیں ٹائپ کر ہی ڈالیں ۔ قارئین کا اللہ حافظ! -:) -:) -:)
Top