نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کیا سخن تھے کہ جو دل میں بھی چھپائے نہ گئے

    کیا سخن تھے کہ جو دل میں بھی چھپائے نہ گئے لبِ اظہار تک آئے پہ سُنائے نہ گئے ضعفِ مضرابِ تمنا کوئی دیکھے تو مرا تار بھی بربطِ ہستی کے ہلائے نہ گئے چشمِ نم بھول گئے ، عارضِ تر بھول گئے یہ الگ بات وہ آنسو ہی بھُلائے نہ گئے میرے زخموں کا بھی درمان تو ممکن تھا مگر زخم ایسے تھے مسیحا کو دکھائے نہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    کیا سخن تھے کہ جو دل میں بھی چھپائے نہ گئے

    احبابِ کرام ! ایک پرانی غزل ڈھونڈ نکالی ہے ۔ شاید کوئی کام کا شعر ہو ۔ آپ کے ذوقِ لطیف کی نذر کرتا ہوں ۔( اشعارِ قدیمہ کی مزید کھدائی جاری ہے ۔ دیکھئے اور کیا کیا برآمد ہوتا ہے ۔ویسے لگتا ہے کہ اب زیادہ کچھ نہیں رہ گیا ۔ :):):))
  3. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    حمام کی طرف جو گیا بہرِ غسل تو ۔۔ یاں اشک گرم نے مرے دریا سمو دیا سعود بھائی ، میرا خیال ہے کہ مصحفی کے شعر کو کسی اور طرح سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ پہلے مصرع کے آخر میں تو پر پیش لگا کر اسے ’’تُو‘‘ پڑھئے یعنی یہ مصرع محبوب سے خطاب ہے ۔ شاعر خود دریا میں ہے اور توقع کررہا تھا کہ محبوب بھی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    سعود بھائی ، آپ کی تمام باتیں اپنی جگہ درست لیکن سمونا کے معاملے میں آپ سے اختلاف کی جسارت کروں گا ۔ جیسا کہ اوپر بھی عرض کیا تھا میرے علم کے مطابق سمونا ایک علیحدہ ہی لفظ ہے اور اس کا کوئی تعلق سمانا سے نہیں ہے ۔ آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر تردد میں پڑگیا اور خیال آیا کہ شاید کچھ علاقوں میں سمونا...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہمارے انوکھے مہمان

    بہت ہی خوبصورت تحریر !! اب ایسے موضوعات پر کون لکھتا ہے ۔ ساری قوم فلسفے اور تصوف میں مصروف ہے ۔ بقول شخصے یا تو بات آسمان سے اوپر کی ہوتی ہے یا زمین کے نیچے کی ۔ زمین کے اوپر کی بات کوئی نہیں کرتا ۔ پڑھتے ہوئے بہت اچھا احساس ہوا ۔ طوطے اور بلیاں ہم نے بھی بچپن میں بہت پالیں ۔ ایک طوطے کا نقشِ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    گیتانجلی منظوم ترجمہ از محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی ، اچھی کاوش ہے ۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ میرے سر پر سے گزر گئی ۔ مزا نہیں آیا ۔ اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ بنگالی کے بجائے اردو ترجمے کو منظوم کیا گیا ہے ۔ اصل زبان میں شاید یہ اشعار مؤثر ہوں ۔ اس سطر کو دیکھ لیجئے ۔ آبِ جُو پر زقندیں لگانے میں مصروف ہو یہاں آبجو کا محل ہے ۔ یعنی آب...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پیاس کہتی تھی کہ مجھ سے کوئی دریا نکلے

    واہ واہ! نوید بھائی اچھی غزل ہے! حشو و زوائد سے پاک اور زبان و بیان کی پختگی نظر آرہی ہے۔ نوید بھائی ، بس آخری شعر کے نفسِ مضمون کو دیکھ لیجئے ۔ یہاں توکل علی اللہ کے بجائے کوئی اور معاملہ نظر آرہا ہے جو آپ کا مقصود نہیں ۔ یا پھر میں ہی شعر تک نہین پہنچ پارہا ؟!
  8. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں احمد بھائی؟ اور کیا حال چال ہیں ؟

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔ کیسے ہیں احمد بھائی؟ اور کیا حال چال ہیں ؟
  9. ظہیراحمدظہیر

    اپنی دنیا میں تھا دیوانہ وہیں بہتر تھا ۔۔۔۔ تہمتِ ہوش سے پتھر ہی کہیں بہتر تھا

    اپنی دنیا میں تھا دیوانہ وہیں بہتر تھا ۔۔۔۔ تہمتِ ہوش سے پتھر ہی کہیں بہتر تھا
  10. ظہیراحمدظہیر

    ہجراں میں بس یہ مرحلہء دل شکن نہ ہو

    واہ واہ واہ!! کیا خوبصورت غزل ہے عباداللہ ! بہت اعلیٰ !! بہت ہی اچھے اشعار ہیں !!! بہت بہت داد آپ کے لئے!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل بھی میری طرح ناتمام ہے شاید

    بہت خوب ! میں بے خبر اخبار کی سطروں میں ہی گم ہوں اور مجھ کو تواتر سے خبر دیکھ رہی ہے کیا اچھا کہا ہے ! کیا بات ہے ریحان بھائی ! بہت خوب !
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل : تری فرقت کا موسم اور تری یادوں کی رعنائی

    واہ ! بہت خوب! اگرچہ قوافی کچھ زیادہ ترنم نہیں لاسکے اس غزل میں ۔ تری فرقت کا موسم اور تری یادوں کی رعنائی اسی سے زندگی کا کچھ ہمیں احساس ہے باقی ادوسرے مصرع میں اسی سے کے بجائے انہی سے کا محل ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    طرحی غزل

    بہت خوب! ذرا دوسرے شعر کو دیکھ لیجئے ۔ دوام ہونا محلِ نظر ہے ۔ دوام ملنا مستعمل ہے ۔ عجیب حال ہے وحشت کا دل یہ کرتا ہے کسی سے بات کریں نا کوئی کلام کریں یہاں نا کا محل نہیں ہے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    حسابِ عمر میں گزری شبِ سیاہ تمام

    بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں! اچھی غزل ہے !
  15. ظہیراحمدظہیر

    کیا تشفی بوند سے ہو گی سمندر دیکھ کر

    واہ ! اچھے اشعار ہیں ! بہت خوب! خواہ مخواہ کا تلفظ خامخاہ کیا جاتا ہے ۔ سو اس کا اصل وزن فاعلات ہی ہے ۔ اس کےآخر سے ہ کو گرانا ٹھیک نہیں ۔ میر کے شعر میں بھی فاعلات ہی باندھا گیا ہے ۔مشہور مزاحیہ شاعر خوامخواہ حیدرآبادی بھی اپنے تخلص کو اسی وزن پر باندھتے تھے ۔ آپ نے آزر کا املا آذر لکھا ہے جو...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اے شبِ ماتم تری فرقت میں گھبراتا ہوں میں

    فہد بھائی ، میں انتہائی شرمندہ ہوں کہ اپنا وعدہ اب تک پورا نہ کرسکا ۔ بخدا مجھے اپنا وعدہ اچھی طرح یاد ہے اور کوئی روز جاتا ہوگا کہ میں اس بارے میں نہ سوچتا ہوں ۔ لیکن اس میں قصور میرا نہیں بلکہ آپ کے@محمداحمد بھائی کا ہے ۔ میں تو کتاب کا مسودہ چار مہینے پہلے ہی اعجاز بھائی کو بھجواچکا ۔ لیکن...
  17. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: گھٹا مہیب بلاؤں کی سر پہ چھائی ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    بہت خوب! واہ! جُدا کرو نہ مرے دیں کو میری دنیا سے یہ دونوں مل کے ہی کہتے ہیں اک اکائی ہے کیا اچھا کہا ہے! تابش بھا ئی کچھ جگہوں پر ٹائپو نظر آرہے ہیں ۔ درست کر لیجئے۔ پانچویں اور چھٹے شعر میں کہ نہیں کے ہونا چاہئے ۔ نیز مقطع میں ترک پر کسرہء اضافت ہونا چاہئے ۔ ورنہ تذکیر و تانیث کا مسئلہ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    میرا خیال ہے کہ ہم سب ایک ہی بات کررہے ہیں ۔ تعقید معنوی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ جملے کی گرامر ٹھیک نہیں ہے بلکہ اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ الفاظ کا چناؤ اور (یا) ان کی ترتیب کچھ اس طرح کی ہے کہ پہلی نظر میں وہ مطلب لیا جاسکتا ہے کہ جو مقصود نہیں ۔ لیکن ذرا غور کرنے پر جملے کا اصل مدعا اخذ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    اے شبِ ماتم تری فرقت میں گھبراتا ہوں میں

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔ بہت شکریہ فہد! میں بفضلِ خدا بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں ۔ اس کا بہت کرم ہے ۔ بس گھریلو مصرفیات تھیں کچھ ۔ دور ہی دور سے کبھی کبھار تاک جھانک کرلیتا تھا ۔ لاگ ان ہوکر لکھنے کا موقع نہیں ملا۔ آپ سنائیں آپ کیسے ہیں ۔ آپ کی کتابیں کیسی ہیں ؟ میز کرسی کا کیا حال ہے؟ (...
  20. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    سمونا تو بالکل ہی الگ لفظ ہے ۔ میرے خیال میں یہ سمانا کا فعلِ متعدی نہیں ہے ۔ میرے خیال میں مسئلہ سمانا کی لفظی ساخت کا ہے ۔ عام طور پر فعل لازم الف پر ختم نہیں ہوتے ۔ مثلاً بیٹھنا ، اٹھنا ، اچھلنا ، کودنا، لیٹنا ( یاد رہے کہ ان میں نا علامتِ مصدر ہے )۔ عام طور پر ان لازم افعال کے آخر...
Top