نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    محسن نذیر صاحب یہ تو علامہ اقبال کا مشہور کلام ہے۔ شاید کچھ یوں ہے: ؎ اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی آپ انٹرنیٹ پر تلاش کیجئے۔ فوراً سے مل جانا چاہئے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہم خود ہی ہو گئے ہیں خاموش میمؔ صاحب

    بہت خوب! منیب بھائی ، اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع اچھا ہے! مقطع سے پہلے والے شعر پر مجھے تردد ہے ۔ آکاش کو سدھارنے کا مطلب تو مرنا یعنی فوت ہونا ہوتا ہے جو یہاں آپ کا مقصود نہیں شاید ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    تعبیر چاہتا ہے یہ ہر ایک خواب کی

    واہ واہ! بہت خوب عاطف! اچھی غزل ہے! مطلع اچھا ہے!!! آپ کے کلام میں پختگی نمایاں تر ہوتی جارہی ہے! کیا بات ہے! بہت بہت داد!! میں کیا کروں کہ نذر کے لائق نہیں ہے کچھ اک زندگی تھی، نام ترے انتساب کی یہاں پہلے مصرع کا تقاضا ہے کہ ’’زندگی تھی‘‘ کے بجائے ’’زندگی ہے‘‘ ہونا چاہئے ۔ ابھی آپ زندہ ہیں تو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    بہت شکریہ! نوازش! سخنوروں سے داد ملے تو ہمت بڑھتی ہے! فرحان بھائی ، اللہ آپ کو خوش رکھے! فرحان ، یہ گڑا مردہ کہاں سے اُکھاڑ لائے آپ! :):):) ایک زمانے میں مشکل زمینوں میں طبع آزمائی کا شوق ہوا تھا ۔ اُسی زمانے کی ایک غزل ہے یہ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    آداب! بہت نوازش عاطف بھائی ! آپ کی داد تو سند ہے ۔ بہت بہت شکریہ! بہت شکریہ المٰی ! ذرہ نوازی ہے! اللہ آپ کو خوش رکھے ! نگاہیں کےتلفظ کے مسئلے پر میں جلد ہی کچھ لکھتا ہوں ۔ پہلے میں اسے ٹھیک سے دیکھ لوں ۔ نوازش! بہت شکریہ یاسر بھائی ! قدر افزائی پر بہت ممنون ہوں ۔ ذرہ نوازی ہے! بہت بہت...
  6. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تابش بھائی ، کل جس وقت یہ بات ہورہی تھی تو ہم اورآپ بیک وقت ٹائپ کررہے تھے۔ اس لئے سوالیہ اور جوابی مراسلوں کی ترتیب آگے پیچھے ہوگئی۔ جیسا کہ پہلے لکھا مجھے تو نگاہیں کا قافیہ درست معلوم ہوتا ہے اور معیوب نہیں لگتا ۔ آج تو خاصا مصروف دن گزرا ۔ان شاءا للہ ویک اینڈ پر بیٹھ کرنظائر ڈھونڈتا ہوں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    "ہیں" اور "نگاہیں" کے ہیں کے تلفظ میں انتہائی معمولی سا فرق ہے اور لفظ نگاہیں کو روانی میں پڑھنے سے وہ مٹ جاتا ہے ۔ ایسا کرنا معیوب نہیں ۔ اس وقت تو بہت رات ہوگئی ہے ۔ سونے کا وقت ہوگیا ۔ کل مثالیں ڈھونڈ کر بتاتا ہوں آپ کو۔ ان شاء اللہ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تابش بھائی ، نگاہیں کو ایک لفظ ہی پڑھا جائے گا ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تابش بھائی ، اگر ردیف کا کچھ حصہ یا پورے کا پورا ردیف قافیے میں شامل کردیں تو یہ قافیہ معمولہ کہلاتا ہے۔ ایک دو سال پہلے اس پر میں نے تفصیلی لکھا تھا کہیں ۔ ڈھونڈھ کر دیتا ہوں آپ کو ۔فی الوقت یہ مثال دیکھئے ۔اس سے بات فوراً سمجھ میں آجائے گی : درد منت کشِ دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہُوا بُرا نہ ہوا...
  10. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    اگر میں ہاں کہہ دوں تو پھر آپ پوچھیں گے کہ یہ "نگا" کیا چیز ہے ۔ اس لئے میرا جواب نہیں میں ہے ۔ :):):) عبید بھائی یہ قافیے کی ایک قسم ہے یا اسے صنعت کہہ لیں ۔ قافیہ معمولہ کہلاتا ہے ۔ بطورِ خاص آپ کے لئے ہم اس شعر کو یوں کہے دیتے ہیں : ہم نطقِ محبت میں کلماتِ پذیرائی! ہم چشمِ اخوت میں عنایت کی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    بہت بہت بہت محبت ہے آپ کی خلیل بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کی محبت کو سلامت رکھے ۔ اردو محفل اور آپ احباب میرے لئے ایک اثاثہ ہیں جس کے لئے میں رب کا شکر گزار ہوں ۔ لیکن آپ جانتے ہی ہیں کہ کاروبارِ حیات اپنی ترجیحات خود طے کرتا ہے ۔ یہ کب کسی کی چلنے دیتا ہے ۔ بس کچھ ایسا ہی ایک دور گزرا...
  12. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں ہم لوگ محبت ہیں ، مروت کی ادا ہیں مٹِتا ہوا اک نقش ہیں ہم لوحِ جہاں پر بجھتے ہوئے خاموش ستاروں کی ضیا ہیں ہم دستِ محبت میں علمدارِ مساوات! ہم دُور سے آتی ہوئی مانوس صدا ہیں ہم نطقِ محبت میں ہیں الفاظِ پذیرائی! ہم چشمِ اخوت میں عنایت کی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    احبابِ کرام! تقریباً ساڑھے تین سال پہلے اپنی منظومات کو اردو محفل میں اس خیال کے تحت پوسٹ کرنا شروع کیا تھا کہ اس طرح سارا کلام ایک جگہ جمع ہوجائے گا۔ اندازہ تھا کہ کچھ ہی دنوں میں اس کارِ بیکار سے فارغ ہوجاؤں گا ۔ لیکن یہ سلسلہ غیر متوقع طور پر ایک مشہور ہستی کی آنت کی طرح دراز ہوتا چلا گیا ۔...
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل: درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے ٭ تابش

    بہت خوب تابش بھائی !! دعوتِ فکر وعمل دیتے ہوئے اشعار!! آپ نے تو پچھلے کئی ماہ میں بہت اچھی اور اعلیٰ پائے کی شاعری لکھی ہے ۔ اب ڈھونڈھ ڈھونڈ کر پڑھ رہاہوں ۔ اللہ عزو جل آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور استقامت بخشے ! آمین ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی منقبت حضرت امام حسینؓ: عقل میں کہاں طاقت علم میں کہاں وسعت ٭ نظرؔ لکھنوی

    سبحان اللہ! کیا شکوہِ الفاظ ہے ! کیا روانی ہے ! ایک نیا لفظ اُعجوبہ بھی سیکھنے کو ملا ۔ تابش بھائی منقبت پوسٹ کرنے کا شکریہ! چاہیے تھا خوں طیب، آبیاری دیں کو: یہاں آبیاری کے بعد اضافت لگنے سے رہ گئی ہے ۔ درست کرلیجئے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    پاکستان کا آخری ٹرپ

    زبردست ضرب دس!!! بہت خوبصورت تصاویر لی ہیں ، زیک! لگتا ہے آپ نے خوب سیر کی اور انجوائے کیا پاکستان کا سفر ۔ مجھے تو گئے ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ۔ پہاڑوں پر کرکٹ کھیلتے لوگوں کی تصویر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے ----غزل

    الحمدللہ ۔ یاسر بھائی ، آپ کا مراسلہ پڑھ کر بہت اطمینان ہوا ۔ :):):) اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور بے زوال رکھے ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے! آمین ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل : مت ناچ سر پہ دیکھ کے تاج اختیار کا - فرحان محمد خان

    فرحان بھائی، بہت ہی اچھی غزل ہے!!کیا کلاسیکی غزل کے مضامین باندھے ہیں آپ نے! واہ واہ! کئی اچھے اشعار ہیں ! بہت داد آپ کے لئے!
  19. ظہیراحمدظہیر

    میری ایک تازہ غزل - افرشتہ ءِ اجل نے مری نیند کی خراب

    واہ واہ ! اچھی غزل ہے عاطف بھائی !آج ورق گردانی کرتے کرتے اس تک پہنچا ۔ کیا اچھا مطلع کہا ہے ! حقیقت یہی ہے! یوں زندگی کے ہاتھ مجھے کاٹنے پڑے اس نے چرا کے بیچ دیئے میرے سارے خواب بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے !
  20. ظہیراحمدظہیر

    دنیا یہ سمجھتی ہے کہ ہم سنگِ گراں ہیں - - - سچ یہ ہے کہ دریا کی روانی میں رواں ہیں

    دنیا یہ سمجھتی ہے کہ ہم سنگِ گراں ہیں - - - سچ یہ ہے کہ دریا کی روانی میں رواں ہیں
Top