نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے ----غزل

    رائے تو کوئی نہیں یاسر بھائی۔ بس شعر کے نفسِ مضمون سے سخت اختلاف ہے ۔ میں توحید کے معاملے میں کسی قیمت پر ایک انچ بھی اِدھر اُدھر ہٹنے کو تیار نہیں ۔ وحدت الوجودکے نظریے کو باطل اور کھلم کھلا شرک سمجھتا ہوں اور اس کی مذمت کرتا ہوں کہ یہ ظلمِ عظیم ہے ۔ یاسر بھائی ، ہر آدمی کی طرح میں بھی زندگی کے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    دل سے کرنے کا مول ہوتا ہے

    وارث بھائی ، آپ ہی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ کہوں گا کہ برصغیر میں انگریزی تو درکنار اردو بھی کئی لہجوں میں بولی جاتی ہے ۔ سامنے کی ایک مثال یہ ہے کہ حیدرآبادی (کھٹّے والے :)) بالعموم ق کو خ بولتے ہیں ۔ لیکن لکھتے وقت املا درست ہی استعمال کرتے ہیں ۔ یعنی تقریری اور تحریری زبان کا فرق تو...
  3. ظہیراحمدظہیر

    دل سے کرنے کا مول ہوتا ہے

    یعنی بہ الفاظِ دیگر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ بس بس تفصیلی مراسلے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اتنا کافی ہے ۔ :D تابش بھائی ، چلئے اس دفعہ معاف کیا۔ :D
  4. ظہیراحمدظہیر

    اس میں کوئی فریب تو اے آسماں نہیں

    بہت اعلیٰ عاطف سعد! نہ صرف یہ کہ آپ نے دونوں اشعار کی تصحیح کردی بلکہ میرا اور مرا وغیرہ کو بھی درست کردیا۔ اب مزا آیا پڑھنے میں ! :good1::good1:
  5. ظہیراحمدظہیر

    دل سے کرنے کا مول ہوتا ہے

    تابش بھائی ، کچھ عرصے بعد اِس لغت میں سٹیشن اور سٹاپ بھی آجائیں گے ۔ :):):) اس بارے میں ایک تفصیلی مراسلہ کچھ عرصہ پہلے لکھا تھا۔ اسے ڈھونڈ کر مفصل بات کرتا ہوں ان شاء اللہ ۔ لغت نویسی ایک بہت دلچسپ موضوع ہے۔ البتہ میں نے اوپر اپنے مراسلے میں ترقی اردو بورڈ ہندوستان کی املا کمیٹی کی ان...
  6. ظہیراحمدظہیر

    احساس۔۔۔ پہلی نظم

    بھائی ،اس میں تعقید آگئی ہے ۔ آپ نے آرزو و شوق کو غلغلہ کا مضاف الیہ لکھا ہے لیکن میں یہاں واؤ کو غلغلہءآرزو اور شوق یعنی دو مختلف اسماء کے درمیان بطور واؤ عطف پڑھ رہا ہوں ۔ چونکہ آرزو و شوق مانوس ترکیب نہیں بلکہ غریب ہے اس لئے پہلا خیال اسی طرف جاتا ہے ۔ بہتر تو یہ ہوتا کہ غلغلہ ہائے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    احساس۔۔۔ پہلی نظم

    اچھی کاوش ہے عدیل عبالباسط صاحب! یاسر بھائی کی باتون پر دھیان دیں ۔ استفادہ کریں ۔ ایک نکتہ کی بات میں عرض کردیتا ہوں اور وہ یہ کہ شعر میں سب سے پہلے زبان کا درست اور فصیح ہونا ضروری ہے ۔ اور زبان میں بھی سب سے پہلے بنیادی چیز یعنی گرامر پر نظر جاتی ہے ۔ زبان و بیان کی صحت ٹھیک ہو تو پھر بات...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے ----غزل

    واہ واہ! یاسر بھائی ، بہت خوب ! مطلعِ اول سے قطعِ نظر کیا اچھے اشعار ہیں ! جس بلندی سے لوگ چھوٹے لگیں وہ بلندی بھی شاؔہ پستی ہے مقطع بہت ہی خوب ہے ! کیا اچھا کہا ہے!! بہت داد آپ ے لئے !
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل: طلوعِ صبح کا پیغام آیا ٭ تابش

    پھر گھسیٹ دیا نا آپ نے مجھے بھی اساتذہ میں۔ تابش بھائی ، میں تو اساتذہ کے خوشہ چینوں میں سے ہوں ۔ شرمندہ کردیتے ہیں آپ ۔ ہمارے ایک دوست منظور جمالی کے بقول: اساتذہ اب کہاں ۔ اب تو اَساں تُساں ہی رہ گئے ہیں ۔ :):):)
  10. ظہیراحمدظہیر

    دل سے کرنے کا مول ہوتا ہے

    یاسر شاہ صاحب ، مجھے خوشی ہے کہ آپ نے سکول کے تلفظ کے بارے میں لکھا ۔ میں بوجوہ ایک عرصے سےاس موضوع پر لکھنے سے گریز ہی کرتا رہا ہوں ۔ ایس سے شروع ہونے والے انگریزی الفاظ کے اردو املا کی یہ بحث بہت پرانی ہے کہ انہیں الف سے لکھا جائے یا سین سے ۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف پنجاب کے اردو دان ہی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اس میں کوئی فریب تو اے آسماں نہیں

    عاطف بھائی سحر کی اذاں لکھنا چاہتا تھا لیکن لکھتے وقت ذہن کچھ بھٹک گیا اور فجر لکھ گیا ۔ نشاندہی کا بہت شکریہ ۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل: طلوعِ صبح کا پیغام آیا ٭ تابش

    واہ واہ! کیا بات ہے تابش بھائی ! ہماری غیر موجودگی میں آپ نے اچھے گل کھلائے ہیں ۔ :D محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا اس شعر کی الگ سے داد! بہت خوب!!!
  13. ظہیراحمدظہیر

    اس میں کوئی فریب تو اے آسماں نہیں

    عاطف ، اچھی غزل منتخب کی ہے لیکن دو غلط اشعار نے مزا کرکرا کردیا ۔ مقطع کے دوسرے مصرع میں شہر کی اذاں نہیں بلکہ سحر کی اذاں ہے ۔ پانچویں شعر کا پہلا مصرع خارج از وزن ہے ۔ اس میں کوئی لفظ لکھنے سے رہ گیا ہے ۔ کلیاتِ قمر اس وقت پاس نہیں ورنہ میں دیکھ کر بتادیتا ۔ آپ تصحیح کرلیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    میں کہیں ، یاد کہیں ، خواب کہیں ہے میرا ٭ جو نظر آتا ہے میرا ، وہ نہیں ہے میرا

    میں کہیں ، یاد کہیں ، خواب کہیں ہے میرا ٭ جو نظر آتا ہے میرا ، وہ نہیں ہے میرا
  15. ظہیراحمدظہیر

    ابنِ صفی کی یاد میں ٭ احمد حاطب صدیقی

    اگر آپ منتظم حضرات ادبی عدالت کے انعقاد میں سنجیدہ ہیں تو میرے ذہن میں ایک تجویز ہے۔:)
  16. ظہیراحمدظہیر

    ابنِ صفی کی یاد میں ٭ احمد حاطب صدیقی

    خیال تو نیک ہے لیکن پولیس کی شان میں قصیدہ لکھنے کے لئے جگرا کہاں سے لاؤں ۔ پورا شہر مل کے مارے گا مجھے ۔ :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح-بیڑیاں طاقت کے پاؤں میں نہیں

    یاسر ، میر کے محولہ بالا شعر کی تقطیع میری رائے میں اور طرح سے ہے ۔ یہاں ہستی کی "ی" نہیں گرائی گئی بلکہ اپنی کے الف کا سقاط کیا گیا ہے ۔ یعنی اس کی تقطیع " ہس ۔ تِیَپ ۔ نی" ہوگی۔ الف وصل کا اسقاط اساتذہ کے ہاں عام ہےاور کثرت سے ہے ۔ میر کے وہ اشعار جن میں موصوف نے ہستی کی "ی" ساقط کی ہے ان...
  18. ظہیراحمدظہیر

    زیست پہ یہ کرم نہ کر

    بہت خوب عباداللہ! بہت اعلیٰ اشعار ہیں ! کیا بات ہے ! آخری شعر خوب بلکہ بہت خوب ہے ! بہت داد!
  19. ظہیراحمدظہیر

    تشریح کی ضرورت

    تابش بھائی ، تخلص تو ایک منفرد اور مستقل لفظ ہوتا ہے ۔ اس میں تغیر میں نے تو نہیں دیکھا۔ اب سوچ رہا ہوں تو کوئی مثال بھی ذہن میں نہین آرہی ۔ مذکورہ بالا شعر میں چونکہ ارمان کو ارماں باندھنے سے تعقید بھی پیدا ہورہی ہے اس لئے ایسا نہیں کیا جانا چاہئے تھا ۔ یہ میری ناقص رائے ہے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    تشریح کی ضرورت

    معذرت! مجھے علم نہیں تھا۔ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں ۔
Top