نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ

    واہ واہ واہ عاطف بھائی! کیا بات ہے اس غزل کی! بہت ہی خوب! مختصر یہ کہ ہو گئے آزاد کون کس سے ہوا رِہا مت پوچھ تابشیں دیکھ شمع کی عاطفؔ جلنے والوں کا ماجرا مت پوچھ اچھے اشعار ہیں ! سلامت رہیئے! زندہ باد!
  2. ظہیراحمدظہیر

    یہ سوال حفظِ ماتقدم کے طور پر کیا ہے۔ :) :):) فہد اشرف

    یہ سوال حفظِ ماتقدم کے طور پر کیا ہے۔ :) :):) فہد اشرف
  3. ظہیراحمدظہیر

    دشت میں جیسے کسی ابر کا سایہ وہ شخص

    عاطف بھائی ،آج بہت عرصے کے بعد شاعری پڑھنے کی عیاشی ہورہی ہے ۔ کچھ مصروفیات نے ایسا گھیرا ہوا ہے کہ اب تو دور دور سے تاکنے جھانکنے کی فرصت بھی کم ہی ملتی ہے ۔ آپ کیسے ہیں ؟
  4. ظہیراحمدظہیر

    السلام علیکم تابش بھائی ! آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟ کیا حال چال ہیں ؟ امید ہے بفضلِ تعالیٰ خیروعافیت...

    السلام علیکم تابش بھائی ! آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟ کیا حال چال ہیں ؟ امید ہے بفضلِ تعالیٰ خیروعافیت سے ہوں گے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ فہد میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں ۔ آپ کیسے ہیں؟ بہت دنوں بعد نظر...

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ فہد میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں ۔ آپ کیسے ہیں؟ بہت دنوں بعد نظر آئے بھئی ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    دل ہی دلبستگی کے درپے ہے

    بہت خوب ریحان! اچھے اشعار ہیں ! اچھی غزلیں کہہ رہے ہیں آپ! بہت داد! چوتھے مصرع میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔ پڑھنے کا مزا کرکرا ہوجاتا ہے ٹائپو سے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی

    واہ واہ واہ! بہت اعلیٰ ! کیا تغزل ہے! کیا بات ہے !! بہت خوب المیٰ صاحبہ! حرفِ غلط کی طرح ستم کو نہ سمجھیے دل پر لگی لکیر مٹائی نہ جائے گی بہت ہی اچھا کہا ہے ! اس کی الگ سے داد! واہ واہ! سلامت رہئے !
  8. ظہیراحمدظہیر

    تری آہٹ تھی یا باد صبا تھی

    واہ! بہت اعلیٰ! خوبصورت اشعار ہیں ! اچھی فضا ہے غزل کی! ہجومِ زندگی میں ، کون سنتا شکستِ خواب کی آواز کیا تھی بہت خوب ! کیا بات ہے!!
  9. ظہیراحمدظہیر

    ہم ایسے مردہ دلوں کو ملال کچھ بھی نہیں

    بہت خوب ریحان بھائی! اچھے اشعار ہیں !! بساطِ دہر پہ ہر جا ہے شاہ مات لکھا سیہ سپید ہے سب لایزال کچھ بھی نہیں کیا ہی اچھا کہا ہے ! بہت خوب!
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ واہ احمد بھائی! کیا بھلے سخن کئے ہیں ! رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک آپ نے بیک وقت پانسو سات سو اخباری کالموں کو ایک کوزے میں بند کردیا! اچھا شعر ہے!!! بہت داد!
  11. ظہیراحمدظہیر

    یاد ماضی کی نہ بن جائے عذاب

    میم الف ، یہ کیواڑی کیا چیز ہے ؟ پہلی نظر میں کیماڑی سے بھاگ پڑھا گیا ۔ اپنی اس غلطی پر خاصی دیرمسکراتا رہا ۔ :):):) کراچی میں کیماڑی کا ساحل میری پسندیدہ جگہوں میں سے ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    جس پہ آ کر تری نظر ٹھہرے

    بہت خوب محمد نعیم صاحب! اچھے اشعار ہیں ! محفل سخن میں خوش آمدید! ٹائپوز نے مزا کرکرا کردیا ۔ ذرا توجہ دیجئے گا ۔ تیسرے شعر میں "بادہ و خم" سمجھ میں نہیں آیا ۔ کچھ روشنی ڈالئے گا اس پر ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    دشت میں جیسے کسی ابر کا سایہ وہ شخص

    بہت خوب عاطف بھائی ! کیا بات ہے ! مری تنہائی کو محفل میں بدلنے والا اب جیے گا تو بھلا کیسے اکیلا وہ شخص اچھا کہا ہے !
  14. ظہیراحمدظہیر

    دل سے کرنے کا مول ہوتا ہے

    بہت خوب میم الف صاحب! اچھے اشعار ہیں ۔ محفلِ سخن میں خوش آمدید! دکھ میں لگتے ہیں پھول بھی کانٹے سکھ میں کانٹا بھی پھول ہوتا ہے واہ! یہ شعر اچھا ہے! دوچار اشعار آپ کی توجہ بارِ دگر چاہتے ہیں ۔ - مطلع کے مصرع اول میں لفظ " مُول" سمجھ میں نہیں آیا ۔ یہ لفظ پہلے نظر سے نہیں گزرا ۔ اگر یہ...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ہر صورت میں چہرہ اس کا دیکھا ہے

    واہ واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں نمرہ صاحبہ! کچھ تو میری فہم بھی آڑے آئی ہے میں نے جیسا سمجھا ویسا دیکھا ہے یہ اچھا کہا ہے ! اس کی الگ سے داد! بس ایک شعر میں شکست مچنا کا استعمال اچھا نہیں لگ رہا ۔ کوئی تنگی تو نہیں تھی یہاں ۔ میری ناقص رائے میں اس سے بہتر لفظ ممکن تھا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل۔۔ ۔اوس کہتی ہے رات روئی ہے۔۔۔ محمد احمدؔ

    کیا بات ہے احمد بھائی ! بہت ہی خوب!!! چھوٹی زمین میں بڑی باتیں ! کیا اُنہیں حالِ دل بتا دوں میں وہ جنہیں زعمِ اشک شوئی ہے کیا اچھا کہا ہے ! زندہ باد!
  17. ظہیراحمدظہیر

    رشک کی شاعری، اردو غزل، نسلِ نو کی شاعری، کلاسیکی شاعری

    بہت خوب رشک صاحب! اچھے اشعار نکالے ہیں ۔ محفلِ سخن میں خوش آمدید! اک ذرا ان اشعار کو دیکھ لیجئے ۔ نظر ثانی چاہتے ہیں ۔ دھیان ہندی لفظ ہے ۔ سو اس کو نون غنہ کے ساتھ استعمال کرنا مناسب نہیں ۔ شتر گربہ ہے اس شعر میں ۔ یہاں "ایمان سے" اگر قسمیہ استعمال کیا ہے تو پھر ٹھیک ہے ورنہ ایمان سے مایوس...
  18. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    زبردست جاسم ! یہ تو آپ نے دونوں مسائل حل کردیئے ۔ فارمیٹنگ کا جھنجٹ ہی نہیں رہا ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! اللہ کریم سبحانہ وتعالیٰ آپ کو دین ودنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، خیرِ عظیم عطا فرمائے ! علم و ہنر میں اضافہ فرمائے اور لوگوں کے لئے مفید و نافع بنادے! آمین ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    جاسم ، یہ ایکسل والا طریقہ کیا ہے؟ میں اردو اور عربی ٹیکسٹ فائل سطر بہ سطر کس طرح ایکسل میں لاؤں؟ براہِ کرم اس کی تفصیلات مہیا کیجئے ۔ میں اسے بھی آزما کر دیکھتا ہوں ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    الحمدللہ ، بہت آسانی سے تمام کام ہوگیا ۔ کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ آپ کے دیئے گئے طریقہ کار پر قدم بقدم چلتا گیا اور دونوں فائلیں ایک فائل میں ضم ہوگئیں ۔ اب اس فائل کو ایم ایس ورڈ میں کھول کرعربی اور اردو سطورکے فونٹ بدل دوں گا ۔ یہ فائل نسبتًا چھوٹی ہے اس لئے زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔...
Top