نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    لفظوں کی بے کسی کو بھی دیکھا کرے کوئی

    سوز و گداز شعر میں یوں ہے تو کم مگر لفظوں کی بے بسی کو بھی دیکھا کرے کوئی بہت خوب!! کیا اچھا کہا ہے ! بہت داد!! کیا بات ہے!! واہ! ہر پیاس کے سراب کو صحرا کرے کوئی ہر لرزشِ حباب کو دریا کرے کوئی یہ شعر دولخت لگ رہا ہے ۔ اگر کوئی ربط ہے بھی تو اس میں موجود تلازمات سے واضح نہیں ہو پارہا ۔ نیز...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اے شبِ ماتم تری فرقت میں گھبراتا ہوں میں

    بہت خوب ریحان ! واہ ! کیا اچھے اشعار ہیں !! بہت اعلیٰ! جس سے آ جاتی ہے ہر مخفی حقیقت سامنے وہ طلسمِ چشم بستن تجھ کو دکھلاتا ہوں میں اچھا کہا ہے ! عام طور پر اس صورتحال میں آنکھیں کھل جانا کا محاورہ استعمال ہوتا ہے ۔ یعنی طلسمِ چشم کشا کا محل ہے ۔ آپ نے اس کے برعکس کہا ۔ اس کی یقیناً کوئی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    ارے ، یعنی آپ بھی !! بہت مبارک ہو یہ منصب! ماشاء اللہ لاقوۃ الاباللہ۔ خوشی ہوئی کہ آپ نے یہ ذمہ داری اٹھائی ۔ اللہ آپ کے لئے آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    لیکن اگر آپ یوں کہیں کہ مجھ سے وہاں بٹھایا نہ گیا تو یہاں فعل متعدی کی صورت پیدا ہوگی ۔ یہی تعقید پیدا ہورہی ہے مصرع میں ۔ اپنے مصرع میں جو لفظ آپ نے استعمال کیاوہ سمانا نہیں بلکہ سماجانا ہے ۔ اگر سمانا استعمال کیا جائے تو یہ صورتیں ہوں گی ۔ خیال دل میں سمارہا ہے ۔ خیال دل میں سما یا ۔ خیال...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اب ہم سے کوئی کام کیا بھی نہ جائے گا - منیب الف

    بہت خوب منیب الف ! دامن دریدگی کا تو پھر بھی ہے کچھ علاج دل چاک ہو گیا تو سیا بھی نہ جائے گا کیا ہی اچھا کہا ہے ! بہت خوب! سلامت رہیئے!
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل،

    بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں احمد وصال صاحب! ؎ ڈھونڈے اب دشت و لالہ زار ہمیں اس مصرع میں ڈھونڈیں ہونا چاہئے ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ایسا کرتے ہیں بھلا یار منانے والے

    واہ ! اچھے اشعار ہیں ! بہت خوب! ہنستے جاتے ہو معافی کی طلب کرتے ہوئے نوشین صاحبہ، اس مصرع کو ایک بار پھر دیکھ لیجئے ۔ معافی طلب کرنا اور معافی کی طلب کرنا دو مختلف باتیں ہیں ۔ نمعلوم آپ کا مدعا کیا ہے اس شعر میں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    سننے والوں کا رہا اپنا تخیل شامل ورنہ مفہوم سے لفظوں میں سمایا نہ گیا سمانا اور سماجانا دونوں فعل لازم ہیں ۔ یعنی انہیں کسی مفعول کی ضرورت نہیں ۔ درست صورتیں یوں ہوں گی: مفہوم لفظوں میں سماگیا ۔ مفہوم لفظوں میں سما نہ سکا ۔ محولہ بالا صورت میں تعقید پیدا ہوتی ہے یعنی فعلِ متعدی کی سی صورت...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ہمارا ہر عمل جب تابعِ قرآن ہوتا تھا

    اوپر مطلع ، نیچے مطلع ، بیچ میں چار اشعار کیا بات ہے میرے یار! :):):)
  10. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    جی۔ بہت ہی خوش خوش آمدم ۔ عبید بھائی ،چپکے سے کہاں آیا ہوں ۔ دن دھاڑے دھڑلے سے داد دے رہا ہوں شاعروں کو ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ ہم نے پہلے دیکھ رکھے ہیں یہ تیرے سبز باغ ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ! بہت خوب احمد بھائی ! ؎ اے خدا میرے چمن کو خیر خواہوں سے بچا اچھا مصرع ہے ! غزل کیا ہے حالاتِ حاضرہ پر جامع تبصرہ ہے ! اللہ قلم سلامت رکھے!
  12. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    ٹھیک ہے مدیر صاحب! اب آئندہ سے چھٹی کی باقاعدہ درخواست دے کر جایا کریں گے ۔ :):):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    جی ہاں ۔ مفہوم لفظوں میں سمایا جاتا ہے ۔ مفہوم خود تو کوئی چیز لفظوں میں نہیں سماتا ۔ مفہوم سے اگر لکھا جائے تو تعقید پیدا ہوتی ہے ۔ یعنی وہ کیا ہے جو مفہوم سے لفظوں میں سمایا نہ گیا ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    سننے والوں کا رہا اپنا تخیل شامل ورنہ مفہوم سے لفظوں میں سمایا نہ گیا میرا خیال تھا کہ یہاں ’’مفہوم سے‘‘ کے بجائے ’’مفہوم تو‘‘ لکھا ہوگا آپ نے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    تابش بھائی ، دوتین مہینے کی گرمیوں کی چھٹیاں تو بنتی ہی ہیں ۔ :) :):) ویسےآپ کبھی بھی خوش آمدید کہنے سے باز نہیں آتے ۔:D
  16. ظہیراحمدظہیر

    ان سے دیکھا نہ گیا مجھ سے دکھایا نہ گیا

    بہت خوب! واہ ! کیا اچھی غزل ہے نمرہ صاحبہ ! ؎ واقعہ عام نہ تھا دل کے اجڑ جانے کا کیا اچھا مصرع ہے ! واہ! ساتویں شعر کو ایک مرتبہ دیکھ لیجئے۔ اس میں ٹائپو لگ رہا ہے ۔ حسنِ اتفاق دیکھے کہ اسی سے ملتی جلتی زمین میں میری بھی ایک پرانی غزل ہے ۔ اس کے ردیف قافیے بنائے نہ گئے اور سنائے نہ گئے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    تیرہویں سالگرہ کون ہے شاعر؟

    یہ شعر محفل کے ایک معروف شاعر کا پہلا شعر ہے جو انہوں نے سوتے سے اچانک اٹھ کر کہا تھا اور کہہ کر دوبارہ سوگئے تھے ۔ (یہ سنجیدہ بات ہے) ۔ لنگڑ دین ، بھائی لنگڑ دین سالن ایک اور روٹی تین درست جواب دینے والے کو ایک سالن اور تین روٹیاں بطور انعام دی جائیں گی ۔ (یہ غیر سنجیدہ بات ہے) ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    تیرہویں سالگرہ خوش خطی اور اردو محفل

    ضرور ضرور ۔ بلکہ میں آپ سب کو خوش خطی کا ایک آسان سا گُر بھی بتاتا ہوں ۔ ایک دو روز ٹھہر جائیے ۔ ابھی چیک کیا تو میری ساری تصاویر کے ربط غائب ہوچکے ہیں ۔ نجانے کیا ہوا ۔ ذرا اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لوں ۔ بہت شکریہ مریم ! اللہ آپ کو کامیابیاں عطا فرمائے ۔ ہمیشہ شاد و آباد رکھے ! آمین ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    تیرہویں سالگرہ محفلین کے نام تلاش کریں، یا غائب کریں

    کاش آپ یہ جواب نہ دیتے نقیبی صاحب ! ہم تو آپ کو ان خرافات سے بہت دور سمجھتے تھے ۔ پچھلے دنوں ایک صاحب نے ہمیں ایمیل پر ایک وڈیو بھیجی جس میں باریش حضرات کا ایک ہجوم اپنے پیر کی سربراہی اور سرپرستی میں ایک مسجد کے اندر منبر کے سامنے دھمال ( جو اپنی حرکات و سکنات میں بریک ڈانس کے بہت قریب...
  20. ظہیراحمدظہیر

    تیرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں!

    نہیں فہد میاں ۔ جواب غلط ہے ۔ آپ سات دانے بادام نہار منہ کھائیں اور دوبارہ کوشش کریں ۔ :):):)
Top