یہ جہاں کیا ہے اِک سمندر ہے
اِک سمندر ہے، دل کے اندر ہے
سمندر کی میم پر زبر ہے یا پیش، یہ دیکھ لیجئے۔ ویسے محمد اظہر نذیر کی بات درست ہے۔ مطلع میں قوافی کا اعلان ہو جاتا ہے۔ اس کو کھلا کر لیجئے۔
ہیں جو سیارگان حرکت میں
ان کی حرکت بھی دائروں پر ہے
حرکت (خاص طور پر سیاروں کی) دائروں میں ہوتی ہے...