نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    for fathers :)

    جی بالکل درست ۔ ہماری تو یہ روایت ہے اور اس کا پاس بھی رکھا جاتا ہے۔ مغرب میں شاید ایسا نہیں۔ تاہم اس کلپ کی اچھی بات یہی مشرقی تہذیب کا مَس ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    خوش آمدید جناب ذوالفقار نقوی صاحب ۔۔

    خوش آمدید جناب ذوالفقار نقوی صاحب ۔۔
  3. محمد یعقوب آسی

    for fathers :)

    ویسے اس کلپ والے ’’فادرِ محترم‘‘ تنہا تو نہیں رہ گئے تھے۔ جب جھکڑ تھم گئے تو ان کے وجود سے ان کی ’’نصف بہتر‘‘ تین بچوں سمیت نکلیں اور ان کے ساتھ الگنی پر ٹنگ گئیں۔ وہ بھی اس انداز میں کہ بچے ان دونوں کے بیچ ٹنگے ہیں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    for fathers :)

    سنی ہوئی (بشمول بتائی ہوئی) بات دیکھی ہوئی جیسی کہاں ہوتی ہے! (کہاں ۔ نافیہ)
  5. محمد یعقوب آسی

    for fathers :)

    شنیدہ کَے بود مانند دیدہ !
  6. محمد یعقوب آسی

    میری تازہ غزل ۔ قیودِ زیست نے مشکل میں ڈال رکھا ہے

    ایک عمدہ غزل ہے روایت جڑی ہوئی اور ’’ قدرے تازہ ‘‘۔ یہ مصرع لفظی سطح پر کچھ بوجھل سا لگ رہا ہے: چہکتے پھرتے عنادل سے کاش کہہ دے کوئی توجہ فرمائیے گا۔ تمہارےکاکل پیچاں میں ہے یہ قلب ِ اسیر اسی لیے تو پس ِپشت ڈال رکھا ہے پَسِ پُشت ڈالنے والی بات بہت خوب کہی۔ عمدہ اور نزاکت آمیز مضمون آفرینی...
  7. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    جائیے معاف کیا! پر آئندہ کے لئے مجھے پکی معافی دے دیجئیے۔ اور ہاں، یہ سرخ کراس وغیرہ نہ لگائیے گا۔ برائے اطلاع جناب الف عین صاحب۔
  8. محمد یعقوب آسی

    آپ کے کتنے بچے ہیں؟

    یہ آپ کا اپنا مفروضہ ہے حضرت۔ دیگر جزئیات پر غور فرما لیجئے، بہت کچھ کھلے گا۔
  9. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    بندہ اس قابل نہیں کہ آپ کے ارشاداتِ عالیہ پر کچھ عرض کر سکے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    معذرت خواہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  11. محمد یعقوب آسی

    اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار

    کچھ اپنا حصہ بھی ڈال دیجئے!۔
  12. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    آپ کو اپنے نظریات کا تحفظ مبارک ہو، میں نے تو شعر میں مفاہیم کے حوالے سے بات کی ہے۔ لفظی ترجمے اور اصطلاحاتی معانی میں جائیں تو ’’چال‘‘ اور ’’رفتار‘‘ مختلف ہو سکتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ۔ جناب الف عین کیا فرماتے ہیں۔
  13. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    کن خیالوں میں گِھر گیا ہُوں میں ہوش مُجھ کو ذرا نہیں رہتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوش مذکر ہوتا ہے۔ یہاں آپ کی ردیف تو گئی۔ رہ تو جاتی ہے شرم آنکھوں میں پر نظر میں حیا نہیں رہتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شرم اور حیا ایک ہی بات ہے جو یہاں پہلے مصرعے میں رہ جاتی ہے اور دوسرے میں نہیں رہتی۔
  14. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    مضمون درجِ بالا (جواب نمبر 276) میں یہ ایک سطر قلم زد کر دی ہے۔ (محترمی ڈاکٹر رفعت اقبال صاحب کی خواہش کے احترام میں) علاوہ ازین جہاں جہاں ’’جعفر خان‘‘ لکھا ہے، اس کو ’’جعفر ملک‘‘ پڑھئے گا۔ کہ فاضل محقق کا یہی مؤقف ہے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    آپ کے کتنے بچے ہیں؟

    اللہ کی دین ہے صاحبو ۔۔ اولادیں اور ان کی اولادیں ملا جلا کر ہم لوگ پچیس سے زیادہ ہیں، الحمدللہ اور سب سے اہم بات ہے کہ اللہ کریم کے کرم سے سب کی بود و باش اچھی ہے۔ ایئر کنڈیشنر اور قالینوں کی ہم میں سے کسی نے بھی کبھی ’’ضرورت‘‘ محسوس نہیں کی۔ ایک بیٹے کے پاس ایک پرانی سی کار ہے کہیں آنا جانا ہو...
  16. محمد یعقوب آسی

    کچھ الفاظ کے بارے میں خوبصورت نکات

    دیوانہ بمعنی پاگل، از خود رفتہ بالکل مختلف لفظ ہے، الف نون ہاے کی مشابہت پر نہ جائیے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کچھ الفاظ کے بارے میں خوبصورت نکات

    دیو ۔ وہی جسے جن عفریت وغیرہ کہتے ہیں۔ الف نون جمع کا ہے۔ دیوان (اس کو دِیوان سے خلط ملط نہ کریں)۔ جیسے زن سے زنان، مرد سے مردان، دلیر سے دلیران، جان سے جانان، بچہ سے بچگان، خفتہ سے خفتگان ۔۔۔ اس پر ’’ہ وار‘‘ کا اضافہ کرنے سے۔ دیوانہ وار (دیووں کی طرح، بہت قوت سے، زور سے، تیزی سے وغیرہ ۔۔۔ یہ...
  18. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    سنگ دل ۔۔۔ یہاں نون غنہ نہیں ہے۔ سنگ دل ۔۔۔ فاعلن نہ کہ فعلن
  19. محمد یعقوب آسی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    مناسب ہے ۔ جاری رکھئے۔
  20. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    اوراقِ پریشاں ملک جعفر خان اعوان مرحوم کی غیر مطبوعہ شاعری کا مختصر مطالعہ (محترمی ڈاکٹر رفعت اقبال صاحب کی خواہش کے احترام میں) غم ہائے زندگی سے ملے زندگی کے راز اک عمر مشکلوں میں گزاری تو کیا ہوا چند آنسو ہیں چند یادیں ہیں عمر بھر کی یہی کمائی ہے ڈاکٹر رفعت اقبال صاحب کے ساتھ ایک تفصیلی...
Top