نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    بیگم کے بڑے بھائی (اصل نام عنایت اللہ) نے اپنا ایک اختیاری نام رکھا ہوا تھا: سردار سعید عنایت اللہ وفا چوہدری ٹھیکے دار۔ اخبار بیچا کرتے تھے۔ مجھے بھی ساتھ ملا لیا، مگر وہ کام اپنے مزاج کا نہیں تھا۔ بھائی جان (ہم زلف) ایک مدت سے کچہری میں کام کرتے آ رہے تھے، مجھے بھی ایک وکیل کے ساتھ منشی رکھوا...
  2. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    اللہ کے کام حکمت سے خالی نہیں ہوتے۔ میں ایف اے کے پرائیویٹ امتحان کا داخلہ بھیج چکا تھا جن دنوں نکاح کی سنت ادا ہوئی۔ بعد میں ڈیٹ شیٹ آئی تو اوکاڑا شہر میں برلا ستلج ہائی سکول میرا امتحانی مرکز تھا۔ اوپر تلے دس پرچے کوئی بیس دن کا کل پروگرام، گاؤں سے رینالہ خورد شہر، وہاں سے اوکاڑا اور پھر سکول...
  3. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    بابا جی! جان دیو۔ محبتاں دے قرضے ودھائی جا رہے او۔ اپنے فلک شیر ہوراں نے گپ شپ لئی اک وکھرا دھاگا کھچیا ہے، اوتھے تند ہلاؤ ذرا۔ چیمہ صاحب دسو شاہ جی نوں! :p
  4. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    کچھ عادات ہوا کرتی ہیں، اور ان کے پیچھے بندے کی اپنی ایک منطق بھی ہوتی ہے۔ میں کوئی کتاب پڑھ رہا ہوں تو کچی پنسل ساتھ رکھتا ہوں، کہ اس کا لکھا بعد میں آسانی سے مٹایا جا سکتا ہے۔ لکھنا بھی کیا ہوتا ہے؛ کہ کہیں کسی لفظ پر دائرہ لگا دیا، کہیں زیر خط کشیدہ کر دیا، کہیں سوالیہ نشان بنا دیا۔ کتاب کی...
  5. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    کتاب کی صورت بدل گئی ہے۔ اب کتاب کاغذ پر کم اور سکرین پر زیادہ پائی جاتی ہے۔ جس شخص کے اندر کچھ نہ کچھ جان لینے کا جذبہ ہے وہ پڑھ لیتا ہے چاہے کاغذ پر ہو، چاہئے پردہء سیمین پر۔ بلکہ ہماری اولادیں اور ان کی اولادیں پردہء سیمین سے ہماری نسبت زیادہ مانوس ہیں۔ مسئلہ اصل میں یہ نہیں ہے کہ کتاب کی...
  6. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    رات کو اپنی پرانی خریدی ہوئی ایف اے کی کتابیں نکال کر بیٹھ جاتا اور لالٹین کی مدھم روشنی میں حرفوں سے کرنیں کشید کیا کرتا۔ اماں نماز پڑھ کے بظاہر سو جاتیں تو میرا کورس کی کتابوں سے مکالمہ شروع ہوتا۔ رات میں کسی وقت ان کی آنکھ کھلتی تو پوچھتیں: تو سویا نہیں اب تک؟ میں ہولے سے نہیں کہتا، اماں...
  7. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ہمارے طبقے کے لوگوں کی بڑی بڑی خوشیاں بھی اور عظیم غم بھی دوسروں کی نظر میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ ہوا کریں میرے لئے تو بڑے ہیں نا! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری وہ آدھی صدی کہیں گم نہیں ہوئی۔ مجھے وہ کچھ دے گئی جو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ جلو موڑ سے گاؤں واپسی ہوئی تو یہ فکر اور مضبوط...
  8. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    میں نے پہلے بھی کہیں یہ بات کہی تھی یا لکھی تھی کہ میرا تعلق اس طبقے سے تھا جہاں بچپن کے بعد بڑھاپا آتا ہے۔ ان دونوں کے بیچ کی زندگی روٹی کے دو پاٹوں میں پس کر گرد و غبار کی صورت اڑ جاتی ہے۔ روٹی کمانا کوئی آسان کام ہے؟ ہاں اگر کوئی اپنے ایمان اور ضمیر کی قیمت پر کمانا جاہے تو شاید یہی کام بہت...
  9. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ایک سستا سا ریڈیو لے لیا تھا۔ دو بڑی دل چسپیاں تھیں، ایک تو خبریں سننا اور دوسرے غیر فلمی گیت اور غزلیں۔ ریڈیو لاہور کا پروگرام ’’ندائے حق‘‘، اسلام آباد کا ’’آوازِ دوست‘‘، پشاور کا ’’سب رنگ‘‘، کراچی کا ’’اردو ڈرامہ‘‘ میرے پسندیدہ نشریے تھے۔ ویسے ریڈیو کم و بیش سارا دن بولا کرتا، مگر دھیمی آواز...
  10. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    وقت بہت ہوتا تھا میرے پاس اور پابندی یہ تھی کہ دفتر چھوڑ کر بندہ کہیں آگے پیچھے نہیں ہو سکتا تھا۔ صبح سویرے چھ بجے پہلی رپورٹ جمع کی، کاغذات تیار کئے، فون پر سے فارغ ہوئے، ڈاک رنر کے لئے دو لفافے تیار کئے اور پھر ناشتہ۔ پھر نو بجے، پھر بارہ بجے، پھر تین بجے۔ ہر تین گھنٹے بعد کوئی آدھ گھنٹے کا...
  11. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    جلو موڑ والی نوکری تو خیر جاتی رہی، وہ بیان ہو چکا مجھے جلو موڑ سے ملا بھی بہت کچھ! میں اس پر اپنے اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ بندہ تو ویسے بھی شکر ادا نہیں کر پاتا۔ ہر سانس میں کلمہء شکر ادا کرے تو بھی آدھی سانس کا شکر بھی ادا نہیں ہوتا۔ دعوے کوئی جتنے بڑے کرتا پھرے۔ جلو موڑ نے مجھے...
  12. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    اسکول کے زمانے کا ایک واقع سنتے چلئے ابا فوت ہوئے تو اُن پر اس وقت تقریباََ سترہ سو روپے قرضہ تھا، تب مزدور کی دیہاڑی دو روپے ہوتی تھی۔ آج مزدور چار سو پانچ سو روپے سے کم پر نہیں ملتا۔ تب کا سترہ سو آج کا تقریباََ ڈیڑھ لاکھ بنتا ہے۔ اماں نے مال مویشی بیچ کر وہ سترہ سو چکا دئے کسی سے نہیں کہا کہ...
  13. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ڈویژنل آفس میں میرا ہم مرتبہ ایک لڑکا تھا، طاہر محمود۔ ٹیلیفون پر اسی سے بات ہوا کرتی، سو، باہم بے تکلفی پیدا ہو گئی۔ ایک دن اس نے بتایا کہ ایک اوورسیئر کے خلاف ایک گمنام درخواست پہنچی ہے، جس میں خاصے بڑے الزامات لگائے گئے ہیں۔ از راہِ تجسس اس سے درخواست کی نقل منگوا لی، پڑھی پھاڑ کے پھینک دی۔...
  14. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    دو برس سے کچھ اوپر کسی قدر سکون سے گزر گئے۔ ہر مہینے کبھی آدھی تنخواہ اور کبھی کم زیادہ اماں کو بھیج دیتا یا خود جا کے مل بھی آتا، پیسے بھی دے آتا۔ ہمارے دیہات میں ایک پوسٹ مین تے راؤ صاحب ایک ٹانگ سے لنگڑا کر چلا کرتے تھے مگر گاؤں گاؤں جا کر ایک ایک مکتوب الیہ سے خود مل کر چٹھیاں پہنچایا کرتے۔...
  15. محمد یعقوب آسی

    آسیب زدہ اسکائیپ

    یہ جملہ لطف دے گیا! :ROFLMAO:
  16. محمد یعقوب آسی

    عبیداللہ علیم وہ رات بے پناہ تھی اور میں غریب تھا

    اپنی شعری وسعت کے ساتھ ساتھ زیرِ نظر اشعار کسی خاص حوالے کے لگتے ہیں۔ جناب فاتح سے پوچھتے ہیں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    میری یہ اولین ملازمت تھی جس نے مجھے نوعمری ہی سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی عادت بخشی (مشکلات، سختیاں وغیرہ اپنے مقام پر بدستور)۔ دوسری بڑی چیز جو مجھے یہاں سے حاصل ہوئی وہ ہے خود اعتمادی، کہ مجھے کام کرنا بھی خود تھا، اور اس کی تکمیل پڑتال وغیرہ کو دیکھنا بھی خود ہی تھا۔ اپنے برابر کے اور اپنے...
  18. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    جن برسوں میں وہاں کام کرتا تھا، نہر کے کنارے کنارے ایسے تمام پوائنٹ پرانی طرز کی ٹیلیفون لائن کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک تھے۔ پرانے زمانے کے پیٹری والے سیٹ تھے جن میں ایک ہینڈل سے ڈائنمو کو گھمایا جاتا تو ساری لائن پر موجود ٹیلیفون بج اٹھتے۔ میں نے اگر مثال کے طور پر ’’بیدیاں‘‘ سے بات کرنی ہے...
  19. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ۔۔۔ یہ 1968 کی بات ہے۔ وہاں مجھے ایک ایسے دفتر میں کام کرنا تھا جس کا کل عملہ میں خود تھا۔ بی آر بی نہر : یہ وہی نہر ہے جس کو 1965 میں ’’غازی نہر‘‘ کا ’’خطاب‘‘ دیا گیا تھا۔ اس کا پورا نام ہے بی آر بی ڈی (بمباں والا، راوی، بیدیاں، دیپال پور) لنک کینال ۔ یہ ہیڈ بمباں والا (دریائے چناب) سے پانی...
  20. محمد یعقوب آسی

    آسیب زدہ اسکائیپ

    عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں۔ بھاری بھرکم مضامین، علمی مباحث اور تجزیاتی تحریروں میں لفظیات اور ساختیات کا تعین نفسِ مضمون کے مطابق ہوتا ہے۔ رہی بات ہلکی پھلکی تحریروں کی؛ مثلآ انشائیہ فکاہیہ خطوط وغیرہ شامل ہیں، وہاں یوں جان لیجئے کہ ہم باتیں کر رہے ہیں، یا باتیں سن رہے ہیں، گپ شپ لگا رہے ہیں۔...
Top