بات تو بہت دل گداز ہے، بہت دل فریب ہے۔ خاص طور پر اُن احباب کے لئے جو اقبال سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ تاہم مجھے ڈر ہے کہ یہ بات بھی جذبہء عقیدت کا تراشا ہوا بت ہی نہ ہو!
اقبال کا تاریخی مطالعہ رکھنے والے احباب سے درخواست ہے کہ اس پلیٹ کے مندرجات کی تصدیق یا تردید میں کسی ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں۔
بہت آداب۔