شوکت بھائی ۔ آپ نے اپنا پہلا مراسلہ اس دھاگے کی نذر کیا، جس کے لئے بندہ بے حد مشکور ہے۔۔۔
خاموش کا الف گرانے کا خیال آیا تھا لیکن احباب کا مشورہ حاصل کرنا ضروری تھا۔۔۔
باقی اشعار کی نشاندھی پر شکرگزار ہوں۔ کچھ تجویز بھی فرما دیتے تو بہت ہی اچھا ہوتا۔۔۔
آپ کی توجہ کے لئے شکریہ۔ امید ہے کرم نوازی...
واہ۔ بہت خوب غزل۔۔۔
جون کے اشعار کی بات چل رہی ہے تو یہ کیسا ہے۔
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توُ
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا؟
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟
پوری غزل لاجواب ہے۔۔۔
خلق کہتی ہے جسے دل ترے دیوانے کا
ایک گوشہ ہے یہ دنیا اسی ویرانے کا
حُسن ہے ذات مری، عشق صفَت ہے میری
ہوں تو میں شمع مگر بھیس ہے پروانے کا
واہ۔ واہ۔ بہت اعلیٰ انتخاب وارث بھائی۔۔۔
خاموش لب ہیں دلوں سے کلام ہوتے ہیں
محبتوں میں نظر سے سلام ہوتے ہیں
میں تیرے در سے ذرا دور بھی نہیں جاتا
تری گلی میں مرے صبح و شام ہوتے ہیں
زباں پہ لا نہ سکیں ذکر جن کا "محفل" میں
کچھ ایسے لوگ دلوں میں دوام ہوتے ہیں
نماز روزے سے جاں جاتی ہے مگر یہ لوگ
افطار بوفے میں حاضر تمام ہوتے ہیں...
ارے صاحب۔ ہم جیسے چل رہے ہیں تو آپ تو دوڑیں گے ان شاءاللہ۔۔۔
خوش آمدید۔۔۔
ویسے سلام ایسے لکھیں گے تو اور زیادہ اچھا لگے گا۔ السّلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
اَكْبَادُنَا مَجْرُوحَةٌ مِنْ سَيْفِ هِجْرِ الْمُصْطَفٰي
طُوْبيٰ لآهلِ بَلْدَةٍ فِيْهَا النَّبِيُّ المُحْتَشَمْ
ہمارے جگر زخمی ہیں فراقِ مصطفیٰ کی تلوار سے
خوش نصیبی اس شہر کے لوگوں کی ہے جس میں نبیِ محتشم ہیں-
سبحان اللہ۔۔۔
جزاک اللہ خیراً کثیرا۔۔۔