یہ چینی ماچس بم ہمارے بھلے وقتوں کے ایٹمی تجربات سے زیادہ خطرناک ہیں۔ تب تو ہر بندہ پیشگی تیاری کرلیتا تھا کہ اب کھڑاک ہونے والا ہے اور ڈبے کو شعلہ دکھانے والے مجاہد کی حالت بھی دیدنی ہوتی تھی۔ مگرماچس بم کوایکٹو کرنے کے بعد بطورمیزائل بھی داغا جا سکتا ہے جو کہ معاملے کا رنگین و سنگین پہلو ہے۔