میرے ناقص علم کے مطابق تو معاشرے کے مسائل حقوق العباد اور قانون کے احترام سے حل ہوتے ہیں۔ مذہب کو جہاں فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کا حیلہ بنا لیے جائےوہاں لوگ حقوق اللہ کے ذریعے محض اپنی اپنی جنت کا ٹکٹ خریدتے ہیں۔
فواد صاحب یو ایس ایڈ ایک مثبت کاوش ہے۔ پاک امریکہ روابط میں ساری باتیں منفی نہیں ہیں۔ اگرآپ غور کریں تو میں بغیر ووٹ کے حکمرانوں کو پاکستانی مصائب کا زیادہ ذمہ دارسمجھتا ہوں جنہیں ہمیشہ امریکہ کی سپورٹ رہی ہے۔ آپ کا مکالمہ امریکہ کی پاکستانی عوام کی رائے میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک نیک شگون...
وارث بھائی فارسی سے ہمیں بچپن سے ایک خاص تعلقِ قلبی رہا ہے جب بھی کوئی بات مشکل ہو جاتی ہم بے اختیار کہہ اُٹھتے "آپ کیا فارسی بول رہے ہیں کچھ سمجھ نہیں آئی" اوردوسرا بندہ فوراً ہماری پریشانی سمجھ جاتا۔ خیر ایک شعریاد آیاسو احباب کی نذر ہے...
سبحان اللہ کیا لُک ہے کاجو کی برفی کی۔ اگر ممکن ہو تو چکن کری کی کوئی آسان اورذائقہ دارترکیب بتائیں۔ سُنا ہے برطانیہ والے برِصغیر کی اِس ڈش کے ایسے گرویدہ ہوئےکہ آج یہ اُن کی قومی ڈش بن چکی ہے۔
اِس سے پہلےبھی جاپان میں ایک تجربہ ہوچکا ہے جہاں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے چلنے پھرنے سے برقی توانائی پیدا کی گئی تھی۔ ایک خاص قالین یا فُٹ میٹ اسٹیشن پر بچھایا گیااس پر پاوں رکھنےاور اُٹھانے سے حرکی توانائی برقی توانائی میں تبدیل کر لی گئی۔ سائیکل کا ڈائنمواِ س کی ایک قدرے قابلِ فہم مثال ہے۔...