نتائج تلاش

  1. نبیل

    نیا ریکارڈ

    السلام علیکم، محفل فورم الحمداللہ روز افزوں ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ کل یعنی 23 اکتوبر 2012 کو ایک دن میں ارسال کیے جانے والےمراسلات کی تعداد کا نیا ریکارڈ ( 1918 )قائم ہوا ہے جو کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ ان دن میں 1781 مراسلات تھا جو کہ زیادہ پرانا نہیں ہے...
  2. نبیل

    ضرورت ایک سافٹ ویئر کی

    شاکرالقادری صاحب آپ کی نظر میں اس سوفٹویر میں کیا خاص فیچر ہونی چاہیے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے محسن حجازی نے ایک مرتبہ بتایا تھا کہ فونٹ کو ترسیمہ جات کے سائز کے اعتبار سے مختلف فونٹ فائلوں میں تقسیم کرنا ممکن ہے جنہیں ایک ہی فونٹ فیملی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اس کا عملی تجربہ...
  3. نبیل

    تحریری نستعلیق فونٹ کی تیاری

    تم نے شاید پور ے سیاق و سباق پر نظر نہیں ڈالی۔میں فجر نستعلیق کا سورس نئے سرے سے تیار نہیں کر رہا ہوں بلکہ پہلے سے دستیاب سورس میں سمبل تبدیل کر رہا ہوں تاکہ یہ مزید پراجیکٹس کے لیے بیس کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ موجودہ شکل میں یہ درست کمپائل تو ہو رہا ہے لیکن اس میں گلفس کے نام خودکار طور پر...
  4. نبیل

    تحریری نستعلیق فونٹ کی تیاری

    ان پی ڈی ایف فائلوں میں نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ میرے خیال میں اس طریقے سے پنسل نستعلیق کے ترسیمہ جات تیار کرنا مشکل ہو ثابت ہوگا۔ بہتر طریقہ یہی ہوگا کہ پہلے دو کے جوڑ والی اشکال پر کام کیا جائے۔ تاج نستعلیق کی تیاری میں یہ طریقہ اپنا گیا تھا کہ پہلے دو حرفی کیریکٹر بیسڈ...
  5. نبیل

    ایک غزل میرے دوستوں کے لیے :)

    تم یاد آتے ہو تم یاد آتے ہو جب آئس کریم کھاتا ہوں جب مرغا پکاتا ہوں جب مفتے اور ندیدے جان کو آ جاتے ہیں تم یاد آتے ہو جب کسی میچ میں کوئی ماٹھا سا بالر حلوہ سی آف بریک کراتا ہے جس پر سٹیڈیم پار چھکا لگتا ہے تم یاد آتے ہو جب کوئی بیچارہ ریسلر انڈر ٹیکر کے پنجے میں رنگ میں پٹخا جاتا ہے...
  6. نبیل

    ڈرامہ سیریل " تنہائیاں ۔ نئے سلسلے "

    بہت شکریہ نورالدین۔ تنہائیاں مجھے بھی بہت پسند تھا۔ سیکوئل دیکھنے پر معلوم ہوگا کہ یہ کتنا پسند آتا ہے۔
  7. نبیل

    تحریری نستعلیق فونٹ کی تیاری

    میں یہاں ایک زپ فائل منسلک کر رہا ہوں جس میں مذکورہ ورڈ ڈاکومنٹ موجود ہے۔ اس میں دو کے جوڑ والے ترسیمہ جات کی اشکال اکٹھی کی گئی ہیں جو کہ فجر نوری نستعلیق فونٹ کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ ذیل میں ان ترسیمہ جات میں سے چند کے سکرین شاٹ موجود ہیں۔ جیسا کہ بالا کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے،...
  8. نبیل

    تحریری نستعلیق فونٹ کی تیاری

    میں معذرت چاہتا ہوں کہ ابھی تک اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکا ہوں۔ دراصل فجر نستعلیق کے جس سورس پر کام کر رہا تھا اس میں کچھ ایرر ہے جس کی وجہ سے ابھی یہ قابل استعمال نہیں ہے۔ جن ورڈ ڈاکومنٹس کا ذکر کیا تھا وہ انشاءاللہ کل تک اپلوڈ کر دوں گا۔ اس طرح کم از کم دو کے جوڑ کی اشکال کی تیاری ممکن ہو جائے گی۔
  9. نبیل

    ڈبلن

    آپ اور مقدس۔ لیجیے مسکرا دیتے ہیں۔ :) تو کیا آپ کو نہیں؟ :)
  10. نبیل

    ڈبلن

    مجھے تو آپ دونوں ہی نظر آگئیں تصویر میں۔۔:rolleyes:
  11. نبیل

    متفرق اسائینمنٹ میں مسئلہ

    ایک تصحیح کرتا جاؤں، میں مذکورہ بالا کورس میں نہیں بلکہ پائتھون کے ایک اور کورس میں شرکت کر رہا ہوں۔
  12. نبیل

    متفرق اسائینمنٹ میں مسئلہ

    اتفاق سے میں بھی اسی کورس میں شرکت کر رہا ہوں۔ کیا یہاں اس اسائمنٹ کے حل میں مدد طلب کرنا کورس کے کوڈ آف آنر کے منافی نہیں ہے؟
  13. نبیل

    آڈیو اور ویڈیو ربط پوسٹ کرنے کا طریقہ

    فی الحال DivShare کے روابط کی خودکار ایمبیڈنگ کا بندوبست موجود نہیں ہے۔ آڈیو شئیر کرنے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ونڈوز مووی میکر کے ذریعے کسی مناسب تصویر کو بیک گراؤنڈ میں منتخب کرکے اس کی اس آڈیو سمیت ایک ویڈیو تیار کر لیں اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیں۔ یوں اسے شئیر کرنا آسان ہو جائے گا۔ :)
  14. نبیل

    نبیل بھائی اور ہیلسنکی

    جناب فی الحال تو آپ ملاقات کی روداد سے لطف اندوز ہوں۔ میں اور منصور اصل میں ملے تھے۔ :) مجھے دراصل آفس کی طرف سے فن لینڈ ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں جانا تھا اور ہیلسنکی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرنا تھا۔ آفس کے کچھ رفقاء کار سے فن لینڈ کے موسم سرما کی روح فنا کرنے والی باتیں سنی تو فکر ہوگئی کہ جانے کی...
  15. نبیل

    نبیل بھائی اور ہیلسنکی

    جی خلیل بھائی، مجھے دوستوں کے اشتیاق کا اندازہ ہے۔ یقین مانیں کہ مجھے چہرہ چھپانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ میرے پاس فی الوقت اپنی کوئی اچھی تصویر نہیں جو لگاؤں۔:)
  16. نبیل

    نبیل بھائی اور ہیلسنکی

    دراصل منصور قیصرانی کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ وہ ہم سے قد کاٹھ میں محض بڑے نہیں، وہ جن کے جن ہیں۔ :) اور جہاں تک میری رنگت کا تعلق ہے تو اس پر جرمنی نے کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔ ڈیل ڈول بس تمہارے والا ہی ہے۔ جیسے تم انڈر ٹیکر، ویسا میں ڈائنامائٹ کڈ۔ :)
  17. نبیل

    نبیل بھائی اور ہیلسنکی

    منصور، تمہارے ساتھ ملاقات یقیناً یادگار رہی، اور تم نے اس کی روداد بھی بہت خوب پیش کی ہے۔ لیکن بھائی، اتنی تعریفیں جو کر دی ہیں تم نے، لوگ بعد میں مایوس نہ ہوں مجھ سے مل کر۔ :) میرے متعلق جو کچھ تم نے لکھا ہے وہ تمہاری محبت ظاہر کرتی ہے۔ جزاک اللہ خیر۔
  18. نبیل

    صرف سچ بیتیاں

    برادرم ساجد، آپ دوستوں سے ملاقات کا یہ موقع گزرنے کا افسوس رہے گا۔ :( ہیکسنکی کیا خوب شہر ہے۔ لیکن نئیں ریساں او شہر لہور دیاں۔۔ :) جناب آپ خوشی سے تفصیلات لکھیں۔ بس دو بھائیوں نے بیٹھ کر گپ شپ ہی تو لگائی تھی۔ :)
  19. نبیل

    صرف سچ بیتیاں

    برادر محترم، میں نہایت عام سا آدمی ہوں۔ یہ منصوربھائی کی محبت ہے کہ انہوں نے مجھے اس عزت کے قابل سمجھا اور طویل سفر کرکے صرف مجھ سے ملاقات کے لیے ہیلسنکی تشریف لائے۔ چھوٹے بھائی، یہ ملاقات یقیناً میرے لیے بھی ناقابل فراموش واقعہ ہے۔ تم سے مل کر دلی خوشی ہوئی۔ دل تو چاہتا تھا کہ مزید ملاقاتیں...
Top