بچے کی فطرت جھوٹ نہیں بولتی۔ انسانی جبلت سے اگر خوف کے عنصر کو نکال دیا جائے تو یہ سماج رہنے کے قابل ہی نہ رہے۔ کردار سازی ہو یا متوازن معاشرے کی تعمیر، یہی خوف کا عنصر بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک چھوٹا بچہ سزا، ڈانٹ ڈپٹ یا ہم مکتبوں سے پیچھے رہ جانے کے خوف سے ہی پڑھائی پر توجہ دے گا یا پھر اچھی...