آنکڑا بانکڑا ہے ٹوٹ بٹوٹ
شہر سے دور ایک گاؤں ہے
گاؤں کا نام دھوپ چھاؤں ہے
اُس میں رہتے ہیں ٹوٹنے سارے
ان میں سب سے بڑا ہے ٹوٹ بٹوٹ
آنکڑا بانکڑا ہے ٹوٹ بٹوٹ
شکل بلّی کی، رنگ بلّی کا
عقل بلّی کی، ڈھنگ بلّی کا
چوہے اب کس طرف سے گزریں گے
راستے میں کھڑا ہے ٹوٹ بٹوٹ
باپ کی بات بھی نہیں...
ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار
اپنے ہوں یا ہوں بیگانے
کوئی جانے یا نہ جانے
ٹوٹ بٹوٹ ہے سب کا یار
ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار
گورا ہو یا کوئی کالا
چھوٹا ہو یا داڑھی والا
سب کرتے ہیں اس سے پیار
ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار
بھائی بہنوں کو ترسائے
جو مل جائے خود ہی کھائے
نقد ملے یا ملے اُدھار
ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار...
ٹوٹ بٹوٹ کے مہمان
ٹوٹ بٹوٹ کے گھر میں آئے دو چوہے مہمان
اِک چوہا تھا بھولا بھالا، اِک چوہا شیطان
ٹوٹ بٹوٹ کے گھر میں آئے دو چوہے مہمان
ٹوٹ بٹوٹ نے ہاتھ ملایا، جھُک کر کیا سلام
پھر بولا “یہ گھر ہے تمہارا، سمجھو مجھے غلام
جو کچھ چاہو منہ سے مانگو، حاضر ہے یہ جان“
ٹوٹ بٹوٹ کے گھر میں آئے دو چوہے...
ایبسٹریکٹ آرٹ
ایبسٹریکٹ آرٹ کی دیکھی تھی نمائش میں نے
کی تھی ازراہِ مروّت بھی ستائش میں نے
آج تک دونوں گناہوں کی سزا پاتا ہوں
لوگ کہتے ہیں کہ کیا دیکھا تو شرماتا ہوں
صرف کہہ سکتا ہوں اِتنا ہی وہ تصویریں تھیں
یار کی زلف کو سلجھانے کی تدبیریں تھیں
ایک تصویر کو دیکھا جو کمالِ فن تھی
بھینس...
ہکلی غزل
دوسری جنگِ عظیم جس روز شروع ہوئی۔ اتفاق سے اسی روز شملہ میں ایک طرحی مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں بہترین غزل پر انعام کے طور پر ایک تمغہ رکھا گیا تھای۔ مصرع طرح یہ تھا
“صفیر طائرِ خوش نوا بھی نفیرِ زاغ و زغن نہ ہو“
رَ رَ ریڈیو سے جَ جنگ کی خَ خبر سَ سن کے مگن نہ ہو
صَ صفیر طائرِ...
اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں
اب ایک ہی ٹوٹ بٹوٹ نہیں
اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں
اب دال چپاتی کیا شے ہے
سب کیک اور بسکٹ کھاتے ہیں
کیا مطلب دودھ اور لسّی سے
سب انگلش سُوپ اڑاتے ہیں
سب کوکا کولا پیتے ہیں
کھاتے ہیں کویکر اوٹ میاں
اب ایک ہی ٹوٹ بٹوٹ نہیں
اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں
اب ننگے سر...
ٹوٹ بٹوٹ کی کہانی
چھوٹی سی ایک کہانی ہے
لیکن وہ بڑی پرانی ہے
ملتان کے پاس اِک بستی تھی
بستی میں خلقت بستی تھی
اس بستی میں جو رہتے تھے
سب اس کو نگری کہتے تھے
اس نگری میں سب نائی تھے
سب ٹوٹ بٹوٹ کے بھائی تھے
کوئی کہیں کا رہنے والا ہو
کوئی گورا ہو یا کالا ہو
وہ لمبے ہوں یا...
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے
شہر میں جتنے لوگ ہیں رہتے
سب اس کو پہچانتے ہیں
بوڑھے بچے، ننھّے منّے
سارے اُس کو جانتے ہیں
کون ہے جو اس کو نہ جانے
سب کا دیکھا بھالا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی بہنیں کالی
ابّا، امّی،...
مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ
آج چپ چاپ سب کھڑے ہوجاؤ
شان سے آرہا ہے ٹوٹ بٹوٹ
آج کوئی نہ اور بات کرو
مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ
مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ
ساتھ اپنے وہ لے کے آیا ہے
ایک لمبی قطار چوہوں کی
پانچ دس بیس کی قطار نہیں
پُورے اسّی ہزار چوہوں کی
شان سے آرہا ہے ٹوٹ بٹوٹ
مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ...
ٹوٹ بٹوٹ نے کر لی شادی
کچھ ہمجولی کچھ ہمسائے
کچھ اپنے کچھ لوگ پرائے
ٹوٹ بٹوٹ کو ملنے آئے
ٹوٹ بٹوٹ کی بولی دادی
ٹوٹ بٹوٹ نے کرلی شادی
اب نہ وہ شوخی اب نہ وہ شیخی
اب نہ وہ اُس کی دھینگا مشتی
ختم ہوئی سب ہا ہا ہی ہی
ختم ہوئی ساری آزادی
ٹوٹ بٹوٹ نے کرلی شادی
اب نہ وہ رونق ہے نہ وہ...
ٹوٹ بٹوٹ کی آپا
اِک ننھی منّی لڑکی ہے
وہ اپنے گھر میں رہتی ہے
گھر والے اس سے ڈرتے ہیں
وہ ہر اک سے یہ کہتی ہے
سُن لو میں بے بی پاپا ہوں
میں ٹوٹ بٹوٹ کی آپا ہوں
ظاہر میں “آکا باکا“ ہے
لیکن وہ بڑی لڑاکا ہے
کچھ کہو تو فوراً لڑتی ہے
لڑتی ہے اور رو پڑتی ہے
یہ کہ کر شور مچاتی ہے
سُن لو میں بے بی پاپا...
ٹوٹ بٹوٹ کرے کیا یار
ٹوٹ بٹوٹ کرے کیا یار
ٹوٹ بٹوٹ کے چوہے چار
ٹوٹ بٹوٹ کی دو بہنیں ہیں
ہر اک بہن بڑی ہُشیار
ہر اِک کے ہے پاس اِک چوہا
ٹوٹ بٹوٹ کے پاس ہیں چار
ٹوٹ بٹوٹ کرے کیا یار
ٹوٹ بٹوٹ کے چوہے چار
اِک پہنے ہے اچکن کالی
اِک پہنے ہے بنیان ہی خالی
اِک پھرتا ہے ننگے پاؤں
اِک کے...
ٹوٹ بٹوٹ کا نانا
اِس دنیا میں اک گاؤں ہے
اس گاؤں کا نام گڑاؤں ہے
اس گاؤں کا راجا رانا ہے
جوٹوٹ بٹوٹ کا نانا ہے
اس گاؤں میں جتنے رہتے ہیں
وہ سب کے سب یہ کہتے ہیں
یہ گاؤں بڑا پرانا ہے
یاں ٹوٹ بٹوٹ کا نانا ہے
اس گاؤں کے لوگ نرالے ہیں
سب دو دو آنکھوں والے ہیں
بس ایک ہی اُن میں کانا...
ٹوٹ بٹوٹ کی بکری
ٹوٹ بٹوٹ نے بکری پالی
دُبلی پتلی ٹانگوں والی
دن اور رات مٹھائی کھائے
مکّھن، دودھ، ملائی کھائے
حلوہ، ربڑی، دہی، پنیر
یخنی، دلیا، کھچڑی، کھیر
جو کچھ آئے چٹ کر جائے
پھر بھی اس کو ہوش نہ آئے
اِک دن کی تم سنو کہانی
بکری کو یاد آئی نانی
کتنا ہی سمجھایا اس کو...
اردو شاعری کا شہابِ ثاقب ۔۔۔ اطہر نفیس
رضوان احمد
پٹنہ
February 24, 2009
کنور اطہر علی خاں کی پیدائش علی گڑھ کے قصبہ پٹل کے ایک معزز خاندان میں22فروری سنہ 1933کو ہوئی تھی۔ ان کی ابتدائی تعلیم علی گڑھ میں ہی ہوئی۔علی گڑھ کے قصبہ پٹل سے ہجرت کر کے وہ سنہ 1949میں کراچی چلے گئے تھے او روہاں مشہور...
دھیرے دھیرے مچل اے دلِ بے قرار
گلوکارہ: لتا منگیشکر
فلم: انوپما 1966
موسیقی: ہیمنت کمار
شاعر: کفی اعظمی
دھیرے دھیرے مچل اے دلِ بیقرار
دھیرے دھیرے مچل اے دلِ بیقرار
کوئی آتا ہے
یوں تڑپ کے نہ تڑپا مجھے بار بار
کوئی آتا ہے
اس کے دامن کی خوشبو ہواؤں میں ہے
اس کے قدموں کی آہٹ فضاؤں...