ٹوٹ بٹوٹ کی آپا - صوفی تبسّم

فرخ منظور

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ کی آپا

اِک ننھی منّی لڑکی ہے
وہ اپنے گھر میں رہتی ہے
گھر والے اس سے ڈرتے ہیں
وہ ہر اک سے یہ کہتی ہے
سُن لو میں بے بی پاپا ہوں
میں ٹوٹ بٹوٹ کی آپا ہوں

ظاہر میں “آکا باکا“ ہے
لیکن وہ بڑی لڑاکا ہے
کچھ کہو تو فوراً لڑتی ہے
لڑتی ہے اور رو پڑتی ہے
یہ کہ کر شور مچاتی ہے
سُن لو میں بے بی پاپا ہوں
میں ٹوٹ بٹوٹ کی آپا ہوں

اُس کی ہر بات انوکھی ہے
اُس کے سب ڈھنگ نرالے ہیں
بلّی بھی اُس نے پالی ہے
چوہے بھی اُس نے پالے ہیں
جب آپس میں وہ لڑتے ہیں
یہ کہ کر انہیں ڈراتی ہے
سُن لو میں بے بی پاپا ہوں
میں ٹوٹ بٹوٹ کی آپا ہوں


از صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ بچپن میں پی ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام میں یہ نظم دیکھی اور سنی تھی۔ ٹوٹ بٹوٹ کی آپا مجھے اب بھی یاد ہے :)
 
Top