1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

ہکلی غزل۔ سید محمد جعفری

فرخ منظور نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 2, 2009

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہکلی غزل

    دوسری جنگِ عظیم جس روز شروع ہوئی۔ اتفاق سے اسی روز شملہ میں ایک طرحی مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں بہترین غزل پر انعام کے طور پر ایک تمغہ رکھا گیا تھای۔ مصرع طرح یہ تھا

    “صفیر طائرِ خوش نوا بھی نفیرِ زاغ و زغن نہ ہو“

    رَ رَ ریڈیو سے جَ جنگ کی خَ خبر سَ سن کے مگن نہ ہو
    صَ صفیر طائرِ خوش نوا نَ نفیرِ زاغ و زغن نہ ہو

    مَ مَ مجھ میں اور تَ تَ تجھ میں جو رَ رَ ربط اور ضَ ضَ ضبط تھا
    بَ بَ بلبل اور گَ گَ گل میں بھی مَ میانہء چَ چمن نہ ہو

    نَ نَ نامہ بر شش و پنج میں مَ مَ مجھ سے ہے پَہ پَہ پوچھتا
    کَ کمر تو اُن کے ھَ ہے نہیں کَہ کَہ کیا کروں جو دہن نہ ہو

    حَ حقیقت مَ مَ منتظر لَ لباس میں مَ مجاز کے
    جَ جدید طرز کا شعر ہے کَ کَ کوئی صنفِ سخن نہ ہو

    رَ رَ رقیب رُو سیہ بزم سے نَ نکل گیا تو رَ رو پڑا
    مَ مزا تو جب ہے پَہ پٹ کے بھی مَ مَ ماتھے پر شَ شکن نہ ہو

    نہ نہ جائیے رَ رقیب کے گھ گھ گھر خدا کے وَ واسطے
    رَ رفیق اُس کو نہ جانیے جو مَ مجھ سا نیک چلن نہ ہو

    شَ شَ شیخَ شہر کو کیا کہوں سَ سمجھ لیں آپ بَ بس یہی
    مَ مَ مقبروں کا ہو پاسباں کَ کسی لحد میں کفن نہ ہو

    جَ جَ جعفری غ غریب ہے ت ت تمغہ اُس کو نہ دیجیے
    قَ قَ قدر اُس کی جو بڑھ گئی دَ دَ دوسروں کو جلن نہ ہو



    از سید محمد جعفری×

    × یاد رہے کہ یہ سید ضمیر جعفری نہیں بلکہ سید محمد جعفری ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 1
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    لَ لَ لطف ایسا کبھی کسی غَ غزل نے مجھ کو دیا نہیں
    سَ سخنورا! ترا شکریہ! شَ شَ شکریہ! شَ شَ شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  3. سید محمد نقوی

    سید محمد نقوی محفلین

    مراسلے:
    692
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت اچھی ہے۔
    کیا یہ اسی طرح پڑھی جاتی ہے، یا کسی خاص وجہ سے اس طرح لکھی ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اِ اسے اسی طَ طرح پڑھیں ہَ ہَ ہکلی ہکلی غزل ہے یہ;) :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ واہ حضور۔ کیا شعر وارد ہوا ہے اس غزل کی برکت سے۔ بہت شکریہ! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر