نبیل۔ ابھی میں نے اپنی پروفائل پہلی مرتبہ دیکھی وی بلیٹن میں تو پایا کہ ایک خانہ ہے
موجودہ یوزر ٹائٹل
جو میرے لئے فی الحال منفرد ہے
لیکن اسے بدلا جا سکتا ہے متنی خانے میں ٹائپ کر کے۔
سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مبتدی بھی یہاں درج کر کے منفرد یا ممتاز بن سکتا ہے؟
اور ایک خانہ ہے ’از سرِ نو‘۔ اس...
فاتح
یہاں کے روزنامہ اعتماد کے ہفت روزہ سپلیمینٹ اوراقِ ادب میں ہر بار قسط وار یہ کتاب دی جا رہی ہے۔ میں نے ان کو ای میل تو کیا تھا لیکن شاید اردو اخبارات و رسائل اپنی ای میل نہ دیکھتے ہیں نہ جواب دیتے ہیں۔ اب ان کو فون کروں گا۔ مطلب یہ ہے کہ مکمل کتاب ٹائپ کرنے کی زحمت سے ہم بچ جائیں۔ کہ یہ...
ہمارے نئے ہر دل عزیز رکن
فاتح
اب مشاق بن چکے ہیں بڑی تیز رفتاری سے ماہر اور محسن ہونے کے بعد۔
بہت مبارک ہو فاتح۔ ایسی کئی فتحیں تم کو نصیب ہوں۔ محفل پر ہی نہیں، اس محفلِ کائنات میں۔
تفہیم القرآن پر اب تک کئے گئے کام کی ایک رپورٹ یوں کہی جا سکتی ہے:
جلد اول۔۔ میں نے ناگپور میں کام شروع کروایا تھا۔ پچھلے ہفتے ہی ان صاحب کو کال کیا تو انھوں نے بتایا کہ اب تک محض 15۔20 صفحات ہوئے ہیں۔ ادھر انیس الرحمٰن نے بتایا تھا کہ ان کے پاس ڈیڑھ پارہ موجود ہے ٹائپ کیا ہوا (ان پیج میں؟؟( اب...
آصف کی جمع کردہ اردوالفاظ کی فہرست کی روشنی میں میں نے ارکانِ محفل کی املا کی اغلاط کے بارے میں کچھ مشاہدات کئے ہیں۔ یہ یہاں پیش کر رہا ہوں تاکہ ارکان ان کا آئندہ خیال رکھیں۔
۱۔ پہلی بات یہ کہ اب جب اردو کمپیوٹنگ اور املا کی پڑتال کے دور میں آ چکی ہے، تو اس کا خیال ضرور رکھا جائے کہ ہر دو لفظ...
حیدر آباد کے ایک مولانا نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پری کا نظارہ کیا ہے۔
http://mgshah.com/fairy.htm
مکمل تصویر بھی دستیاب ہے اس سائٹ پر۔ ڈائل اپ والے ہوم پیج پر جانے کی کوشش نہ کریں، فلیش انیمیشن کی وجہ سے میرے براڈ بینڈ پر بھی انتظار کرنا پڑا صفحہ کھلنے میں۔
اقراء پبلیکیشنز بنگلور نے اپنی تین کتابوں کی ان پیج فائلیں عطا کی ہیں، جس میں امام ابو حنیفہ کی سیرت ایک اہم کتاب ہے۔
اس کو قرآن و سنت میں پیش کر رہا ہوں۔ اور اب یہ محسوس ہوا ہے کہ اسلامیات کے زمرے میں کوئی مناسب زمرہ نہیں جہاں دیگر اسلامی موضوعات کی کتابیں پوسٹ کی جا سکیں۔
اردو کا عہد ساز جریدہ شبخون کا تو کچھ ماہ پہلے انتقال ہو چکا۔ آخری شمارے میں ان چالیس سالوں کا انتخاب شامل تھا، اس کے بعد شمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے اسے بند کر دیا۔
بھدوہی سے سبقِ اردو دانش الہ آبادی کی ادارت میں شائع ہوتا ہے۔ یہ اب اسی کے نقشِ قدم پر رواں ہے۔ یہاں تک کہ اس کا گیٹ اپ بھی شبخون...
میرے دوست روی شنکر سری واستو نے پریم چند گاندھی کے اس سفر نامے کو اردو میں مشین ٹرانسلیشن کا مشورہ مانگا۔ اور پھر گاندھی سے ربط ہوا ۔ پریم چند گاندھی راجستھان انجمن ترقی پسند مصنفین کے جنرل سکریٹری ہیں اور جے پور میں رہتے ہیں۔
یہ مختصر کتابچہ۔ مکمل کتاب تو نہیں کہنا چاہئے لیکن ای بک کے لئے درست...
ابھی ابھی تلفظ کے بارے میں ایک نیا موضوع شروع کیا تو اس کا بھی خیال آیا۔ اس بات کا مجھے علم تو تھا لیکن آج ہی یہاں کے ’منصف‘ کے ادبی ایڈیشن میں ہاشم سعید کا ایک مضمون بھی شائع ہوا ہے تو اس کا یہاں پوسٹ کرنے کا بھی خیال آیا۔
عربی میں حروف کی دو قسمیں ہیں۔ شمسی اور قمری۔ اور یہ نام محض اس سے لئے...
ایک سوال اٹھا ہے، ور میں نے اس لفظ کو دونوں طرح سنا اور لکھا دیکھا اعراب کے ساتھ،
جُز بُز
یا
جِزبِز
اور لغت میں اسے ایک لفظ مانا جائے یا درمیان میں فضاء درست مانی جائے؟
پہلے اس غزل کا پس منظر۔۔۔
مارچ کے پہلے ہفتےمیں حیدر آباد آیا تھا ناگپور سے تو برادرم مصحف اقبال توصیفی نے اپنی غزل سنائی، بلکہ اپنی عادت کے مطابق فون پر ہی پوچھنے لگے تھے کہ یہ مصرعی بہتر ہے یا یہ دوسرا۔ ملاقات ہر بھی ایسی ہی گفتگو رہی۔ مجھ سے کہنے لگے کہ اس زمین میں میں بھی غزل کہوں۔ عام طور...
نیا نام۔۔۔ تحریرِ آب زر۔۔ تبصرے تجاویز
آخر اپنی غزلیں میں نے ٹائپ کروا ہی لیں۔
یہ مجموعہ کلام زمانی ترتیب سے ہی یہاں پوسٹ کر رہا ہوں، جس طرح میری بیاض میں لکھی گئی تھیں یہ غزلیں۔ اس سے کچھ قدیم غزلیں میں خود ٹائپ کر چکا ہوں، انھیں پھر کبھی پوسٹ کروں گا۔
اب موقع ہوا تو اس کو چھپوا بھی دیا...