اپنی برہنہ پائی پر۔۔ تبصرے تجاویز

الف عین

لائبریرین
نیا نام۔۔۔ تحریرِ آب زر۔۔ تبصرے تجاویز

آخر اپنی غزلیں میں نے ٹائپ کروا ہی لیں۔
یہ مجموعہ کلام زمانی ترتیب سے ہی یہاں پوسٹ کر رہا ہوں، جس طرح میری بیاض میں لکھی گئی تھیں یہ غزلیں۔ اس سے کچھ قدیم غزلیں میں خود ٹائپ کر چکا ہوں، انھیں پھر کبھی پوسٹ کروں گا۔
اب موقع ہوا تو اس کو چھپوا بھی دیا جائے گا، فی الحال تو ای پبلشنگ کر رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
کیوں کہ قابلِ اشاعت غزلوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ میں نے دو مجموعوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنی برہنہ پائی پر‘ کے علاوہ دوسرے مجموعے کا نام میں ’تحریرِ آبِ زر‘ رکھ رہا ہوں۔ بلکہ یہ نام جن اشعار سے مستعار ہیں، وہ الٹ ہو گئی ہیں۔ یعنی پرانی غزلوں (1967ء تا 1976ء( میں یہ شعر شامل ہے جس سے تحریر آبِ زر مستعار ہے، چنانچہ جو اب تک پوسٹ کیا تھا، اس کا نام بدل رہا ہوں۔ تحریرِ آبِ زر۔۔ اور اب جو پوسٹ کرنے والا ہوں جدید غزلوں کا مجموعہ، اس کا نام ہوگا ’اپنی برہنہ پائی پر‘
 

الف عین

لائبریرین
لو اپ گریڈ کے بعد معلوم ہوا کہ نظامت کے اختیارات چھن گئے ہیں ہم سے۔ اور یہ کہ اب موضوع کا عنوان مدون نہیں کیا جا سکتا۔ اب میرا ارادہ تھا کہ تحریرِ آبِ زر کے نام سے نیا تانا بانا کھول کر ‘اپنی برہنہ پائی پر‘ و الے پیغامات وہاں منتقل کر دوں۔ لیکن موضوع کا عنوان بھی تبدیل نہیں ہو رہا۔ زکریا مدد!!
میں نے ایک موضوع کھولا ہے تحریرِ آبِ زر۔ ’اپنی برہنہ پائی پر‘ کی شعری پوسٹس وہاں منتقل کر دیں۔ میں یہاں ضروری تدوین کر دیتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
اب تک انتظار کرنے کے بعد جب منتظمین نے موضوع کا عنوان نہیں بدلا۔ تو سب سے درخواست ہے کہ میرے دونوں مجموعوں میں جو موضوع کا عنوان ہے، کتاب کا نام وہ نہیں۔ اپنی برہنہ پائی کے تحر میرا مجموعہ ’تحریرِ آبِ زر‘ اور تحریر آبِ زر کے عنوان والے تانے بانے میں کتاب ہے ’اپنی برہنہ پائی پر‘
پڑھنے والے نوٹ کر لیں۔ اور جب اسے وکی پر منتقل کیا جائے تب بھی اس کا خیال رکھا جائے۔
 
Top