اردو الفاظ کے تلف۔ظ

الف عین

لائبریرین
ایک سوال اٹھا ہے، ور میں نے اس لفظ کو دونوں طرح سنا اور لکھا دیکھا اعراب کے ساتھ،

جُز بُز

یا

جِزبِز


اور لغت میں اسے ایک لفظ مانا جائے یا درمیان میں فضاء درست مانی جائے؟
 

فاتح

لائبریرین
ایک سوال اٹھا ہے، ور میں نے اس لفظ کو دونوں طرح سنا اور لکھا دیکھا اعراب کے ساتھ،
جُز بُز
یا
جِزبِز
اور لغت میں اسے ایک لفظ مانا جائے یا درمیان میں فضاء درست مانی جائے؟

السلام علیکم!
آخرالذکر (جِزبِز) یعنی بالکسرہ ہی درست ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے یہ مرکب نہیں بلکہ ایک ہی لفظ ہے۔واللہ اعلم بالصواب

اول الذکر (جُز بُز) کو شاید ہم مرکب کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں لیکن مختلف رنگ میں جیسا کہ "آج دوپہر کو ہمارے ہاں کھانے میں "جُز بُز" (بکرے کے گوشت کے پارچے) پکے تھے"۔ (جز یا جزو یعنی ٹکڑا یا حصہ اور بُز بمعنی بکری)۔ یہ تو خیر مذاق کی حد تک ہی درست ہے ورنہ ایسا کوئی استعمال نہیں‌دیکھا آج تک۔ ہاں اگر میری اس پوسٹ کے بعد شروع ہو جائے تو کیا بات ہے۔:cool:
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے ان لغات میں یہ لفظ بالکسرہ یعنی جِزبِز ہی دیکھا ہے:

فرہنگِ آصفیہ از سید احمد دہلوی جلد دوم
علمی اردو لغت از وارث سرہندی
فیروز اللغات فارسی، اردو از مرزا مقبول بیگ بدخشانی

آخری لغت میں پورا لفظ جزبز نہیں ہے، لیکن جِز بالکسرہء جیم بامعنی صدائے درد، چیخ پکار کی آواز موجود ہے۔

ان میں فرہنگِ آصفیہ چونکہ سب سے مستند ہے لہذا میرے خیال ہے کہ جِزبِز ہی صحیح ہے۔

۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ آپ حضرات کا۔ میرے پاس کوئی مستند لغت نہیں جس میں اعراب بھی ہوں۔ ایک جگہ در اصل کسرہ کے ساتھ لکھا دیکھا تھا ورنہ میرا ووٹ بھی جِزبَز کے لئے تھا۔
اوپن آفس کی لغت میں اب چار الفاظ شامل کروں گا
جزبز
جزبِز
جِزبز
جِزبِز
تاکہ اعراب کوئی بھی ہو، املا کی پرکھ درست نتائج دکھائے
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ آپ حضرات کا۔ میرے پاس کوئی مستند لغت نہیں جس میں اعراب بھی ہوں۔ ایک جگہ در اصل کسرہ کے ساتھ لکھا دیکھا تھا ورنہ میرا ووٹ بھی جِزبَز کے لئے تھا۔
اوپن آفس کی لغت میں اب چار الفاظ شامل کروں گا
جزبز
جزبِز
جِزبز
جِزبِز
تاکہ اعراب کوئی بھی ہو، املا کی پرکھ درست نتائج دکھائے

تو گویا میراایجاد کردہ مرکب "جُز بُز"، جو کہ معنویت کے ساتھ ساتھ لذت میں بھی کم نہیں، (بکرے کے گوشت کے پارچے لذیذ نہیں‌ہوتے کیا؟) لغت میں شامل نہیں کر رہے آپ؟:(
ان ھٰذا لظلم مبین:grin:
 

مغزل

محفلین
ایک لفظ کسر ، کی صحت و املا درکار ہے

کسر بالجذم ہے یا بالفتح یعنی ۔۔ kasar یا kasr ؟؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
کَسَر [کَسَر] (عربی)



عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'کَسْر' کی تارید ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1810ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع: کَسْریں [کَس + ریں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی: کَسْروں [کَس + روں (واؤ مجہول)]
1. نقص، خرابی۔
"میں خدا کے فضل و کرم سے اچھا ہوں، صحت عامہ تو قریباً بحال ہوگئی ہے البتہ آواز میں ابھی کسر باقی ہے۔" ( 1936ء، اقبال نامہ، 245:1 )
2. کمی، کوتاہی۔
[FONT=&quot][/FONT] حد تکمیل کو پہونچی تری رعنائی، حُسن
جو کسر تھی وہ مٹادی تری انگڑائی نے ( 1949ء، جوئے شیر، 24 )
3. نقصان، گھاٹا، خسارہ۔
"ریل میں جو کرایہ صرف ہو اس کی کسر قیمت سے پوری ہو جائے گی۔" ( 1924ء، جغرافیۂ عالم، 110 )
4. بچوں کے پیٹ کا خلل، بدہضمی۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)
انگریزی ترجمہ
Breaking; breach; routing, putting to fight; rout; a fraction; loss, damage; affliction, trouble, inconvenience; contrition; (in Gram.) the sign ( )of the short vowel; something wrong or amiss; something wanting, a want; deficiency, defect, flaw.

مترادفات
نُقْصان کَمی قِلَّت نَقْص

 

فرخ منظور

لائبریرین
ک س ر
dotted-arrow.gif
کَسْر
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1810ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع: کَسْریں [کَس + ریں (ی مجہول)]
جمع استثنائی: کَسُور [کَسُور]
جمع غیر ندائی: کَسْروں [کَس + روں (واؤ مجہول)]
1. [ قواعد ] زیر کی حرکت، زیر کی آواز، زیر، کسرہ۔
"نوید بضم اول و کسر ثانی و یائے مجہول۔" ( 1872ء، عطر مجموعہ، 271:1 )
2. توڑنا پھوڑنا، شکستگی۔
"جب کسی شخص کی ہڈی میں کسر یا فک ہو جائے یا اس میں موچ آجائے۔" ( 1947ء، جراحیات زہراوی، 189 )
3. [ ریاضی ] صحیح عدد کا کوئی حصہ یا جزو، اکائی کا ایک حصّہ یا کئی حصّے، (حساب کا ایک قاعدہ)۔
"اختصار کرو ان کسروں کا۔" ( 1854ء، تحفۃ الاسباب، 19 )

مترادفات
ریزہ ٹُکْڑا شِکَسْتگی

مرکبات
کَسْرِپَیما، کَسْرِ اَعْشارِیَہ، کَسْرِ نَفْسی، کَسْرِ شان، کَسْرِنَفْس، کَسْرِ عام، کَسْرِ غیرواجِب
 

عین لام میم

محفلین
بیدل لباسِ زیست بڑا دیدہ زیب تھا
اور ہم نے اس لباس کو اُلٹا پہن لیا

شاعر بیدل حیدری کے نام کا تلفظ کیا ہے۔ ۔ ۔ ؟
بے دِل۔ ۔ ۔ ۔؟
 

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ سخنور صاحب ،

عین لام میم صاحب ۔، بے دِل کا تلفظ وہی ہے جو آپ نے لکھا ہے ۔

شکریہ
 
Top