ارکان کی پروفائل میں‌یوزر ٹائٹل

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ ابھی میں نے اپنی پروفائل پہلی مرتبہ دیکھی وی بلیٹن میں تو پایا کہ ایک خانہ ہے
موجودہ یوزر ٹائٹل
جو میرے لئے فی الحال منفرد ہے
لیکن اسے بدلا جا سکتا ہے متنی خانے میں ٹائپ کر کے۔
سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مبتدی بھی یہاں درج کر کے منفرد یا ممتاز بن سکتا ہے؟
اور ایک خانہ ہے ’از سرِ نو‘۔ اس سے کیا مراد ہے؟ کیا یہ پوسٹس کا کاؤنٹر ری سیٹ کر دیتا ہے۔ یعنی میں چاہوں تو پھر سے مبتدی بن سکتا ہوں؟ ذرا واضح کرو۔
 
Top