شبخون مرحوم کے بعد

الف عین نے 'اردو نامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 29, 2007

  1. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,986
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اردو کا عہد ساز جریدہ شبخون کا تو کچھ ماہ پہلے انتقال ہو چکا۔ آخری شمارے میں ان چالیس سالوں کا انتخاب شامل تھا، اس کے بعد شمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے اسے بند کر دیا۔
    بھدوہی سے سبقِ اردو دانش الہ آبادی کی ادارت میں شائع ہوتا ہے۔ یہ اب اسی کے نقشِ قدم پر رواں ہے۔ یہاں تک کہ اس کا گیٹ اپ بھی شبخون مرحوم جیسا ہے۔ شمس الرحمٰن فاروقی کے بھتیجے نورالرحمٰن فاروقی نے یہ سائٹ بنا رکھی ہے۔

    http://shabkhoon.in/
    لیکن اب کچھ وجوہ سے اپنے چچا سے ہی نہیں بلکہ اردو ادبی دنیا سے بھی کٹ رہے ہیں۔
    http://shabkhoon.in/default.htm
    شبخون۔اِن کا ڈومین اگست میں اکسپائر ہو رہا ہے اور وہ اس کو ری نیو بھی نہیں کر رہے ہیں۔
    چنانچہ رسالہ شبخون کے بعد اب یہ سائٹ بھی اللہ کو پیاری ہو نے والی ہے۔
     
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی محفلین

    مراسلے:
    154
    بہت افسوس ہوا یہ جان کر اعجاز صاحب۔
    حیدرآباد میں‌ تو ہمارے گھر شب خون ، شاعر کے ہمراہ برسوں‌ سے آتا رہا ہے۔ کچھ مہینوں‌ سے ہم نے اس کی ویب سائیٹ پر پرانے شمارے پڑھنے کی عادت بھی ڈالی ہوئی تھی۔
     
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,986
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    پرانے شمارے؟
    یہ کس سائٹ کی بات کر رہے ہییں۔
    شبخون اِن پر تو محض فاروقی کے بارے میں کچھ مواد ہے، اردو دنیا کے شماروں کا کچھ مواد ہے، فاروقی کا کالم/ سلسلہ ’اردو صرف‘ والا۔
     
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,986
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    ابھی دوبارہ سائٹ دیکھی۔
    اب تو محض ایک ’نے معنی‘ جملے کے علاوہ یہاں کچھ مواد نہیں ہے:
    http://shabkhoon.in/
     

اس صفحے کی تشہیر