غزل
جو کہہ دیتا ، مرا ایثار ج۔۔۔اتا
جو چپ رہتا تو بازی ہار ج۔۔اتا
گرا سکتا تھا دیواریں تو ساری
کسی کا س۔۔۔ایہِ دیوار ج۔۔۔اتا
مرے ہاتھوں میں بھی کچا گھڑا تھا
تو پھر میں کیسے دریا پار ج۔۔۔اتا
نہ ہوتا دل اگر اس۔۔۔۔ کا س۔۔۔۔مندر
تو میرا ڈوبنا بیکار ج۔۔۔اتا
حقیقت بھی بتا سکتا تھا سب کو...
احمد فراز کی حالت ’تشویشناک‘
ممتاز شاعر احمد فراز تشویشناک حالت میں امریکہ کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔
شکاگو سے احمد فراز کے معالج ڈاکٹر مرتضی آرائیں نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ احمد فراز کو دس روز قبل ایک مقامی ہسپتال کے انتہائي نگہداشت کے شعبے یا آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا...
وہ عکس بن کے مری چشمِ تر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے
وہی تو میری ش۔۔۔۔بِ غم کا اک س۔۔۔تارہ ہے
وہ اک س۔۔۔تارہ جو چش۔۔۔مِ س۔۔۔حر میں رہتا ہے
جو میرے ہونٹوں پہ آئے ، تو گنگناؤں اسے
وہ شعر بن کے بیاضِ نظ۔۔۔ر میں رہتا ہے
گزرتا وقت ، مرا غم گس۔۔۔ار کیا ہوگا ؟
یہ...
بہت شکریہ وارث صاحب۔
ایک افسوس ناک خبر کہ :
میرے بہت عزیز دوست شبیر نازش کی بھابھی محترمہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔
ہماری دعا کے اللہ تبار ک و تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر
عطا فرمائے (اٰمین) آپ سمیت احباب سے دعا کی درخواست ہے۔
(آپ مناسب خیال کیجئے تو الگ لڑی بنادیجئے)
یہ کون سا نظام ہے؟
یہ روز و شب کی محنتیں،یہ کاوشیں یہ کوششیں
کہ اَن گنت بہادروں کے بازو سُوکھ سُوکھ کر
جو بن گئے ہیں رَسیاں
کہ بے کراں سمندروں میں اپنی اپنی کشتیاں
بغیر چپوؤ ں کے ہم چلا رہے ہیں خوف سے
یہ مُنتش۔۔۔۔ر اِدھر اُدھر
جو آرہے ہیں سَر نظر
یہ سَر نہیں یہ سَر نہیں۔۔۔۔۔یہ کھیت...
جی دوستو !
یہ تصاویر ان خواتین کی جو دنیا کی بہترین ڈرائیور کہلائیں۔ :eek:
یوں ثابت ہوا کہ خواتین اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں۔:grin: :grin:
دسویں نمبر پر آنے والی خاتون :
غزل
ابھی تو گردشِ دوراں سے بات کرنی ہے
پھر اس کے بعد دل و جاں سے بات کرنی ہے
تم اپنے شہر کی ساون رتوں سے بات کرو
مجھے تو ابرِ گریزاں سے بات کرنی ہے
نکلنا ایک تحّیر سے ہے مجھے پہلے
پھر ایک دیدہِ حیراں سے بات کرنی ہے
کسی نے پھول مجھے بے حساب بھیجے ہیں
سو مجھ کو تنگیِ داماں سے بات...
ا یران سے آ، تیل چُرانے کے لئے آ
آ، چین کو بھی دانت دِکھانے کے لئے آ
ہے دُنیا فقط مشق کا میداں تِرے نزدیک
امریکہ نشانے پے نشانے کے لئے آ
عمران مُخالف کے تُو آ چھکّے چھُڑانے
اور چھکّا میانداد لگانے کے لئے آ
آ پھر سے اُتر شرق پہ...
غزل
جلاکرہم نے اِس دل کو اگرچہ راکھ کر ڈالا
مگر اندر ہی اندر اس کسک نے خاک کر ڈالا
یہ ٹھانی تھی کہ ہر قیمت پہ اس کو بھول جانا ہے
سو ! خودکو رفتہ رفتہ اس ہنر میں طاق کر ڈالا
کہیں پھر سے تمھاری آرزو دل میں نہ بس جائے
ہمیں اے دوست اس ڈر نے بہت سفّاک کرڈالا
اچانک پھر کسی کی یاد بن کر...
محترم دوستو ، ساتھیو !
آداب وسلام مسنون
ایک نیاسلسلہ (اس لیے کہ میں نے لاکھ تلاش کیا مجھے یہاں یہ سلسلہ نظر نہیں آیا)
شروع کیا جارہا ہے جس میں ہم / آپ اپنی پسند کا کلام مصورانہ آہنگ میں پیش کریں گے۔
امید ہے آپ کو یہ سلسلہ پسند آئے گا۔آپ کی آراء کے بعد میں
یہاں اپنا ڈیزائن کیا ہوا کام پیش...
یہ قحطِ سماعت ہے کہ بے وقت صدا ہوں
یا میں کسی مجذوب کی چوکھٹ پہ کھڑا ہوں
اک شورِ ملامت ہے کہ لکھّا نہیں جاتا
اک سوزِ دروں ہے کہ مٹانے پہ تلا ہوں
رونے کوئی آتا نہیں، ملتی نہیں فرصت
مدّت سے میں اس عہد کے لاشے پہ کھڑا ہوں
آ ! تُو ہی سنبھال آ کے مجھے فرصت ِ انکار
میں دار و رسن کے لیے...
آزاد خیال ادبی فورم
”مذاکرہ و مشاعرہ“
بیادپروین جاوید (پہلی برسی کے موقع پر)
(رپورٹ :م۔م۔مغل) معروف نقاد، شاعراور صحافی جناب سرور جاید صاحب کی اہلیہ محترمہ پروین جاوید صاحبہ کی پہلی برسی کے موقع پر آزاد خیال ادبی فورم کے زیرِ اہتمام سٹی آفیسرز کلب میں ایک محفلِ مذاکرہ اور مشاعرہ کا...
فی البدیہہ شاعری
(موضوعاتی / غیر موضوعاتی)
یارانِ بزم ایک سلسلہ شروع کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔۔
عموما مجھ سمیت احباب پسندیدہ کلام کی لڑی میں ہی اپنی شاعری (فی البدیہہ)
ارسال کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے لڑی کا حسن خراب ہوتا ہے۔
اسی لیے ناچیز نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے جس میں آپ فی البدیہہ شعر کہنے...
انا للہ وانا الیہ راجعون
معروف دانشور، شاعر اور نقادپروفیسرڈاکٹر ابولخیر کشفی جو گزشتہ طویل عرصے سے صاحبَ فراش تھے ، انہیں گزشتہ شب برین اسٹروک کے باعث نیشنل میڈیکل سینٹر ،ڈیفنس سوسائٹی میں داخل کیا گیا تھا جانبر نہ ہوسکے اور آج صبح لاکھوں چاہنے والوں کو اشکبار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے،...
دوستو ، ساتھیو، سنگیو ۔۔ اور مترو۔۔
میں نے یہ تھریڈ اس لیے بنا یا ہے کہ یہاں محمد احمد تشریف لائیں اور اپنا مکمل مفصل تعارف پیش کریں ۔۔
تو احمد بھیااب آبھی جائیں۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکاۃ
دنیا کی سب سے بدترین قوم کے نام سے بننے والی اس ویب سائٹ کا میں نے ایک ایک لفظ پڑھا ہے۔
اس نے مجھے بڑا متاثر کیا۔www.WorstNation.com اس انوکھی ویب سائٹ جس کے بنانے والوں
نے اس کا تعارف یوں پیش کیا ہے:
اقتباس:
ہمارے بارے میں جان کر آپ کیا کریں گے؟ بہتر...