جاپان قونصل خانہ کے تحت سلور جوبلی ’ ہایکو ‘ مشاعرہ (تفصیلی روداد از: م۔م۔مغل)

مغزل

محفلین
preleasepc2.gif

preleasepicsdy0.gif
 
مغزل

محفلین
ابھی کسی روزنامے میں شائع نہیں ہوئی ہے ۔۔ جو میں لکھ سکا میں نے پیش کردیا ۔۔۔ (یعنی رپورٹ میں نے ہی لکھی ہے)
 
خاورچودھری

محفلین
شکریہ م م مغل صاحب
اس مشاعرے میں‌یقینا جناب محسن بھوپالی صاحب کو بھی یاد کیا گیا ہو گا۔۔۔۔ اگر نہیں‌تو پھر یہ زیادتی ہے۔۔۔ جاپانی اصناف سخن ہایکو اور واکا کو رواج دینے کے لیے انھوں‌نے بہت محنت کی۔۔۔۔۔
میرے ہائیکو فورم کی لایبریری میں‌موجود ہیں۔۔۔۔ کیا آپ کی نظر سے گزرے۔۔۔۔۔ ابھی چند روز پہلے کراچی کے معروف ہائیکو نگار جناب سہیل غازی پوری صاحب نے اپنی شاعری کی کتاب ارسال کرکے ممنون کیا۔۔۔۔۔۔۔
 
گرو جی

محفلین
ویسے تو مجھے اس چیز کی کچھ سمجھ نہیں ہے پر اب سے کوشش کرتا ہوں کہ اس صنف میں کچھ سیکھوں
 
مغزل

محفلین
تو آپ کون سے روزنامے میں‌لکھتے ہیں

چونکہ میں ایک اشتہاری ادارے میں ملازمت کرتا ہوں جس کی وجہ سے تواتر سے نہیں لکھ سکتا ہوں۔۔۔ گاہے گاہے لکھتا رہتاہوں۔۔ تین سال تواتر سے امت میں کالم لکھا۔۔۔
خیر۔۔ ایکسپریس، امت، اذکار، الشرق اور کارواں کینڈا میں لکھ بھیجتا ہوں یہ ان کا کرم ہے شائع کردیتے ہیں۔۔۔
 
جناب جناب۔۔۔۔
یقینا محسن بھوپالی صاحب کا بھی ذکرِ خیر ہوا تھا ۔۔
آپ کے ہائکو پڑھنے کا شرف حاصل نہ ہوسکا ربط ارسال کردیجئے گا (ذاتی مکتوب میں )

سہیل غازی پوری صاحب بھی میرے گھر کے قریب ہی رہائش پزیر ہیں۔۔ مجھے ان سے بڑی یاد اللہ رہتی ہے۔۔
لیکن غازی صاحب کا ہائیکو مجموعہ مجھے دستیاب نہیں ہو ا ابھی تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
گرو جی

محفلین
چونکہ میں ایک اشتہاری ادارے میں ملازمت کرتا ہوں جس کی وجہ سے تواتر سے نہیں لکھ سکتا ہوں۔۔۔ گاہے گاہے لکھتا رہتاہوں۔۔ تین سال تواتر سے امت میں کالم لکھا۔۔۔
خیر۔۔ ایکسپریس، امت، اذکار، الشرق اور کارواں کینڈا میں لکھ بھیجتا ہوں یہ ان کا کرم ہے شائع کردیتے ہیں۔۔۔

امت میں کس نام سے اور ایکپریس میں کس نام سے
اور میرے خیال میں‌ آپ نے فری لانسر کے طور پر لکھیں ہوں گے کالمز
 
مغزل

محفلین
ویسے تو مجھے اس چیز کی کچھ سمجھ نہیں ہے پر اب سے کوشش کرتا ہوں کہ اس صنف میں کچھ سیکھوں

ہائیکو
جناب بالکل آسان ہے یہ ۔
اس کا موضوع فطرت ہے (جمادات، نباتات ، وغیرہ)
تین مصرعو ں کی ایک مختصر ترین نظم ہے ۔۔
جس کے اوزان پانچ سات پانچ ہیں۔۔
یعنی :

فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فع

یا

سلیبل میں (از روئے شمار)

2 2 1
2 2 2 1
2 2 1

اور سلیبل میں (از روئےاصول)

22 22 2
22 22 22 2
22 22 2
( یہ تصحیح وارث صاحب کی توجہ دلانے پر کی گئی ہے )
یا

تتلی کی ہے بھول
شیشہ توڑ کے چومے گی
پیپر ویٹ کا پھول

(لیاقت علی عاصم)
 
محمد وارث

لائبریرین
ہائیکو
جناب بالکل آسان ہے یہ ۔
اس کا موضوع فطرت ہے (جمادات، نباتات ، وغیرہ)
تین مصرعو ں کی ایک مختصر ترین نظم ہے ۔۔
جس کے اوزان پانچ سات پانچ ہیں۔۔
یعنی :

فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فع

یا

سلیبل میں

2 2 1
2 2 2 1
2 2 1

یا

تتلی کی ہے بھول
شیشہ توڑ کے چومے گی
پیپر ویٹ کا پھول

(لیاقت علی عاصم)

شکریہ مغل صاحب، خوبصورت انداز سے وضاحت کیلیئے۔

فقط یہ کہ سلیبلز میں اسکی تقسیم کچھ یوں ہونگی

2 2 2 2 2
2 2 2 2 2 2 2
2 2 2 2 2

کیونکہ فعلن دراصل دو بڑے سلیبلز (ہجائے بلند) سے مل کر بنا ہے سو 2 2 ہوگا اور فع 2 ہوگا۔

والسلام
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ وارث صاحب۔۔ مزید وضاحت اور تصحیح کیلئے۔۔

میں نے جاپانی قونصل خانہ کے اتاشی سے اس ضمن میں معلوم کیا تھا ان کی وضاحت یہ تھی 2 2 1 لکھنا بھی صحیح ہے ۔ کہ یہ شماریات کے حوالے سے علامت کے طور پر لکھا جاسکتا ہے۔۔۔ مزید یہ کہ 22 22 2 سلیبلز کا اصولی طریقہ ہے ۔۔۔
ایک بار پھر شکریہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ نے بجا کہا مغل صاحب، بلکہ کچھ مصنف تو علامت استعمال کرتے ہیں ہندسوں کی جگہ۔

لیکن جو نظام آپ نے کہا اس میں ایک قباحت در آتی ہے، مثلاً یہ کہ اگر ایک سببِ خفیف کو 1 مانا جائے جیسے فع کو، اور دو سببِ خفیف کو 2 مانا جائے جیسے فعلن کو (جیسا کہ آپ نے لکھا) تو پھر سببِ ثقیل کو کیسے لکھیں گے بجز اسکے کہ ایک اور ہندسہ متعارف کروایا جائے، اس لیئے جیسے کہ آپ نے بالکل بجا کہا، اصولی طور پر سلیبیلز میں ارکان کو اس طرح سے ظاہر کیا جاتا ہے:

- سببِ خفیف یا ہجائے بلند یا لانگ سلیبیل 2
- ہجائے کوتاہ یا شارٹ سلیبل (سببِ ثقیل کا ایک حصہ) 1

اسطرح فع 2 ہوگا
فعلن 2 2
اور فعِلن (فَ عِ لن) 1 1 2

بہرحال یہ ایک بہت اہم اور آسان نظام ہے عروض کو سمجھنے کیلیئے۔

والسلام
 
مغزل

محفلین
وارث صاحب ممکن ہوسکے تو ہائیکو کے تعارف ، عروضی معاملات، عیوب ومحاسن اور تاریخ پر مفصل مضمون شامل کردیں
( مجھے ربط عطا کردیجئے گا)
 
خاورچودھری

محفلین
م م مغل اور وارث صاحبان
آپ نے اچھی خاصی عروضی محفل برپا کر ڈالی۔۔۔۔۔۔۔۔ میں‌خوش وقت ہوا۔۔۔۔
میری کتاب ٹھنڈا سورج ہائیکو پر مشتمل ہے۔۔۔۔۔ اور محفل کے لائبریری والے حصے میں‌موجود ہے۔۔۔اس حوالے سے ایک تبصرہ نگار نوشینہ سحرنے کچھ عرصہ پہلے مضمون لکھا تھا مجھے جوں ہی ملتا ہے پوسٹ‌کرتا ہوں۔۔۔اس میں اس صنف کے حوالے سے کافی معلومات ہیں۔۔۔۔’کافی‘ سے مراد جتنی ضرورت ہیں۔زیادہ نہیں۔۔
 
Top