پروفیسر ڈاکٹرابولخیر کشفی انتقال کر گئے۔۔

مغزل نے 'اردو نامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 15, 2008

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    انا للہ وانا الیہ راجعون​


    معروف دانشور، شاعر اور نقادپروفیسرڈاکٹر ابولخیر کشفی جو گزشتہ طویل عرصے سے صاحبَ فراش تھے ، انہیں گزشتہ شب برین اسٹروک کے باعث نیشنل میڈیکل سینٹر ،ڈیفنس سوسائٹی میں داخل کیا گیا تھا جانبر نہ ہوسکے اور آج صبح لاکھوں چاہنے والوں کو اشکبار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی میّت آج سہ پہر جامعہ کراچی میں لائی جائے گی جہاں جامع مسجد جامعہ کراچی میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی،مرحوم اردو لغت بورڈ کراچی کے اولین سربراہ تھے اور انہوں نے لاتعداد کتابیں لکھی ہیں۔ان کی تمام تر زندگی اردو ادب کیلئے ایک روشن ستارے کی مثال ہے، معروف بزرگ شاعر نصیر کوٹی نے ڈاکٹر ابولخیر کشفی صاحب کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشفی صاحب کی رحلت سے جہاں ان کے ہزاروں طالبِ علم یتیم ہو گئے ہیں وہاں اردو ادب کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،اس موقع پر ادبی تنظیم سخن دوستاں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ابولخیر کشفی صاحب کیلئے دعا مغفرت کی گئی ،اس موقع پر سید انور جاوید ہاشمی ، سہیل اختر ہاشمی، اختر انجم، احتشام انور،توقیر تقی، شبیر نازش، میاں سعید، احسن سلیم ، احمد امتیاز، مقبول زیدی، اختر عبدالرزاق اور محمد محمود مغل موجود تھے شراکاءنے کشفی صاحب کی رحلت کو ادب کیلئے بڑا نقصان اور عظیم سانحہ قراردیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    انا للہ و انا الیہ راجعون ہ

    اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔
     
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,053
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    انا للہ و انا الیہ راجعون ہ
     
  4. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    انا لللہ و انا الیہ راجعون

    ایک دانشور کے چلے جانے سے معاشرے میں بہت بڑا خلا پیدا ہو جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم ابوالخیر کشفی کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
     
  5. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اٰمین ثم اٰمین
     
  6. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    36,223
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    افسوس ہوا۔ زمیں لوگوں سے خالی ہو رہی ہے۔ یہ رنگِ آسماں دیکھا نہ جائے
    ان للہ و ان الیہ راجعون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ۔۔۔ اعجاز صاحب یہ ربط دیکھئے،۔
     
  9. ساجداقبال

    ساجداقبال محفلین

    مراسلے:
    2,018
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    موت العالِم، موت العالَم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. ابن حسن

    ابن حسن معطل

    مراسلے:
    587
    ڈاکٹر سید ابو الخیر کشفی مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک اور اعلیٰ اقدار و اوصاف کے حامل تھے ان کا سانخہ ارتحال اردو زبان و ادب کا ایک بڑا نقصان ہے آج کشفی صاحب کے لکھے ہوئے یہ چند الفاظ(جو انہوں نے محمود حسین خان کے خاکے میں‌لکھے ہیں( ان کی ہی نذر کر رہا ہوں۔
    "یہ قحط الرجال کی فصل ہے جو شجر گرتا ہے وہ اعلیٰ اقدار حیات، شرافت و پاسداری، وفا و وضع کی جنس کو نایاب تر کر جاتا ہے۔"
    مغل صاحب میرے خیال میں کشفی صاحب کبھی بھی اردو لغت بورڈ کے سربراہ نہیں رہے کیا آپ اس سلسلے میں کوئی حوالہ عنایت کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,495
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ کیا آپ کا تعلق کشفی نظامی رحمۃ اللہ علیہ سے رہا ہے؟
     

اس صفحے کی تشہیر