ازبک معاشرے کے چار بڑے کمالات ہیں‘ اس کا پہلا کمال ’’ لاء اینڈ آرڈر‘‘ ہے‘ پورے ملک میں قانون کی پابندی ہوتی ہے‘ حکومت قانون کی کوئی خلاف ورزی برداشت نہیں کرتی‘ پورا ملک اسلحہ سے پاک ہے‘ آپ کو کسی گلی‘ سڑک اور عمارت کے سامنے گارڈ نظر نہیں آتا‘ آپ کو پورے ملک میں چاقو اور ڈنڈا تک دکھائی نہیں دیتا...