پاکستانی طالبات کی سپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن میں فتح

mars-blackout-jpeg-027ee_242514992.jpg

خلا میں زمین اور مرکیوری سورج کے گرد گردش کرتے ہوئے۔اے۔ایف۔پی۔فائل فوٹو

ایشین ریجنل اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن چیمپئن شپ کے مقابلے میں پاکستان سمیت ہندوستان، امریکا، چین اور تھائی لینڈ سے دو سو پینتالیس طالب علموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں طالب علموں کو خلاء میں آٹھ ہزار کی آبادی کے لیے شہر بنانے کا چیلنج دیا گیا تھا جس کو پاکستانی طالبات نے چوبیس گھنٹے میں تیار کر کے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
اس چیمپئن شپ کے ججز کی خدمات ناسا کے خلائی انجنئیرز نے سر انجام دیں۔
ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کرنے والی یہ طلبات اب انٹرنیشنل
سیٹلمنٹ ڈیزائن کے مقابلے میں امریکہ جایئں گی۔
اس سے قبل پچھلے سال، پاکستان سے تعلق رکھنے والی چودہ لڑکیوں پر مشتمل ٹیم نے 2082 میںخلاء میں دس ہزار لوگوں کی آبادی اور زمین اور مرکیوری سیارے میں ڈھائی ہزار ٹرانزیٹس تیار کرنے کا ٹائٹل ہندوستان کے ساتھ جیتا تھا۔

بہ شکریہ ڈان اردو
 

افلاطون

محفلین
پڑھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں سپیس ٹیکنالوجی سے متعلق ٹیلنٹ بھی موجود ہے ورنہ میرا خیال تھا کہ سپارکو والوں کا کام چائنہ جا کے ٹریننگ لینا ہی ہے:):)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیلنٹ تو پاکستان میں بہت ہے اور ہر شعبے میں ہے لیکن انہیں اُبھرنے سے پہلے ہی کچل دیا جاتا ہے۔
 

عسکری

معطل
جناب پروگرام بنانے مین ہم سے آگے کون ہو سکتا ہے اگر امپلیمنٹ کرنا پڑے تو ہم پھر آرام سے بیٹح جاتے ہین :grin: جئے پاکستان اور اس کی عوام
 
Top