نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    ماں کے دامن کی طرح پھیلا ہے خالی آنگن گھر کی دہلیز پہ بیٹھا ہے سوالی آنگن لمس باقی نہ رہے پھول کھلانے والے منتظر ہے لئے سوکھی ہوئی ڈالی آنگن گھر کے آنگن سے تو ملتے ہیں کبھی گل ، کبھی خار صرف افسانوں میں ہوتے ہیں مثالی آنگن وسعتیں دیتا ہے کتنی مرے چھوٹے گھر کو دل میں آباد ہے اب تک جو خیالی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    وہ مجھ سے دور ہوا ہے نہ میرے پاس ہے وہ مری دعاؤں میں شامل ہے میری آس ہے وہ مری نگاہ سے دیکھو تو دیکھ پاؤ گے خیال و خواب کا حصہ ہے ، مجھ سے خاص ہے وہ اسے جو دیکھ لے تو آئنہ سنورتا ہے جمالِ مہرِ منور کا انعکاس ہے وہ اُسے جو دیکھیں تو گل پیرہن بدلتے ہیں سراپا قوسِ قزح ہے ، شفق لباس ہے وہ اسے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    ٭٭٭ روح کے زخم دکھائے نہ دوا مانگی تھی میں نے کب دستِ مسیحا سے شفا مانگی تھی آرزو میں تری ڈھونڈی تھیں پناہیں غم نے درد نے عرصۂ الفت میں بقا مانگی تھی ایک زنجیر ترے نام کی چاہی تھی فقط میں نے زندانِ محبت کی سزا مانگی تھی میں نے خاموشیِ ویرانۂ جسم و جاں میں غنچۂ دل کے چٹکنے کی صدا مانگی تھی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    چپ یکایک جو ہو گیا ہوں میں دست بستہ دعا دعا ہوں میں جب پکارو گے ساتھ پاؤ گے مت سمجھنا کہ جا چکا ہوں میں میں جو تم کو نظر نہیں آتا وجہ یہ ہے کہ مر مٹا ہوں میں دیر کچھ تو لگے گی اٹھنے میں اک بلندی سے گر گیا ہوں میں یوں تو کہنے کو ہے بہت لیکن اپنے لہجے سے ڈر گیا ہوں میں جانے والے! نہ بھولنا یہ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    مرے روز و شب کی کتاب میں کبھی تازہ برگ ِ گلاب تھا خطِ زرفشاں سے لکھا ہوا مری زندگی کا نصاب تھا وہ مثالِ ابر تھا آسرا ، کڑے موسموں کے دیار میں وہ تمازتوں کے سوال پر مری تشنگی کا جواب تھا جو بغاوتوں کے جواز میں مری سرکشی کا سبب رہا وہ امین تھا مرے خواب کا ، وہ مرا غرور ِ شباب تھا مرے کسب زارِ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    تقریباً دس سال پہلے جب میں نے اس محفل کو اتفاقیہ دریافت کیا تو یوں لگا کہ اپنا جو حرفِ سخن میں ایک عرصے سے چند قریبی دوستوں تک محدود رکھے ہوئے تھا اسے عام کرنے کے لیے صاحبانِ علم وہنر اور قارئینِ با ذوق کا ایک رنگا رنگ حلقہ میسر آ گیا ہے۔ اور پھر گزرتے وقت نے اس خیال کو ایک سو ایک فیصد درست ثابت...
  7. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    عاطف بھائی ، آپ کی دُوووووووور اندیشی کی داد نہ دینا نا انصافی ہوگی! :D جب بزم کے کرتا دھرتایانِ عظیم اس قدرمستقبل بینی کے حامل ہوں اور "بڑی بڑی خوابیں " دیکھ رہے ہوں تو پھر ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ سب ٹھیک رہے گا۔ نئی نسل کو اردو آجائے گی۔:D
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO: نہیں ، نہیں جاسمن بہن ۔ بس ایک دفعہ تو نام کےآگے لگانےدیں ۔ کبھی کبھی تو بھائیوں کا دل بھی پشوری ہونا چاہیے نا!
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    خورشید بھائی ، بہت بہت شکریہ ، نوازش! آپ پڑھنے والوں کی طرف سے یہ پذیرائی ہی لکھنے اور یہاں پوسٹ کرنے کی تحریک دیتی ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
  10. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    بہت محبت ، سعادت بھائی! اللہ کریم آپ کو اپنے فذل و کرم اور رحمت سے مالا مال رکھے ، دین و دنیا کی ہر نعمت بے زوال عطا فرمائے۔ آمین ! جب بھی اپنی ویبگا ہ شروع کرنے کا مرحلہ آیا اور ضرورت پڑی تو میں ضرور آپ سے رہنمائی حاصل کروں گا۔ حوصلہ دینے کا بہت بہت شکریہ!
  11. ظہیراحمدظہیر

    انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

    زبردست ، زبردست ، زبردست!!!!! آپ نےتو آج میرے پسندیدہ موضوع پر اتنا اچھا لکھ ڈالا ۔ یہ سوال جس نے بھی پوچھا تھا اس کا شکریہ! کاش میں اس پر طویل تبصرہ کرسکتا اور آپ سے مکالمہ کرسکتا ۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ وقت کم ہے اور کرنے کے کام بہت سارے۔ خیر ، یار زندہ صحبت باقی! دو دن کے لیے دوسرے شہر کسی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

    احمد بھائی ، اللہ کے واسطے مجھے ضرور ساتھ لے کر جائیے گا۔ اکیلے مت جائیے گا۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہیں یہ سرگوشیاں در بہ در کو بہ کو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے از قلم نیرنگ خیال

    ہزار رنگ ہیں بجھتے دیے کی تابش میں نیرنگِ خیال ہر سال کے پہلے روز ایک سنجیدہ تحریر لکھ کر قارئین کو دلاسا دیا کرتے ہیں کہ ابھی ان کے قلم کی روشنائی میں سنجیدگی کا کچھ لہو باقی ہے۔ معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلی بدعنوانی ہو یا گھُن کی کی طرح اندر ہی اندر کھاتے ہوئے اخلاقی مسائل یا مادیت کا وہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    مریم بٹیا کو بہت بہت مبارک!!!! الیکشن نشریات کے لیے جاگا ہوا تھا ۔ :D اب سونے کا وقت ہوا۔ شب بخیر!
  15. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    ابھی محب بھائی نے concede کہاں کیا ہے ۔ ابھی انتظار کریں۔ پوسٹ الیکشن گولا باری کا اپنا ذائقہ ہے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    بھئی کوئی بھی میرے خلوص پر شبہ نہ کرے۔ میں تو دھاندلی کا الزام صرف اس لیے لگارہا ہوں کہ یہ نتیجہ آنے کے بعد کا نارمل ایکشن ہے۔ اس کے بغیر تو الیکشن کا عمل تمام نہیں ہوتا ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    حلقہ 420 سے دھاندلی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وہاں کئی مردانہ ووٹوں کو زنانہ ڈبے میں ڈالا گیا ہے جو الیکشن کی شرع کے خلاف ہے۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    گنتی دوبارہ کروائیں۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    یعنی ایم آئی ۔۔ ۔ مشن امپاسبل۔۔۔ نے میدان مار لیا۔ میں تو محب بھائی کو الیکشن ختم ہونے کی مبارکباد دے رہا تھا ۔ 😐
  20. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    کیا مطلب؟ کون جیتا، احمد بھائی؟!
Top