نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    بہت بہت مبارک ہو محب بھائی!!!!!
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    کیا بات ہے بھئی مریم افتخار کی! الیکشن میں یونہی تو نہیں جیت رہیں۔ ماشاءاللہ!
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    جاسمن ، محمداحمد ، سید عاطف علی یا کرتا دھرتایانِ ڈسکورڈ! ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ درجہ کا ذہانت آلود سوال اس عاجز کی منحنی عقل میں کچھ یوں آیا ہے کہ جیسے محفلِ ھذا میں (نہ) آنے والوں کو محفلین کہا جاتا ہے تو کیا ڈسکورڈ والوں کو ڈسکورڈین کہا جائے گا؟! یا پھر اختصار کے طور پر...
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    سعادت بھائی ، یہ مشورہ ایک دوست نے پہلے بھی دیا تھا ۔اور میں نے اس پر کچھ سوچا بھی تھا لیکن بات پھر وہی مصروفیت کی آجاتی ہے ۔ مجھے تکنیکی معاملات سے واقفیت نہیں ۔ ویسے مجھے اپنی تحریروں سے زیادہ اپنے آرٹ اور فوٹوگرافی کے لیے ویب گاہ بنانے کا شوق زیادہ ہے ۔ لیکن اس پر تحریریں بھی ظاہر...
  5. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    بہت بہت بہت بہت محبت ، عبداللہ بھائی! آپ نے کہہ دیا اور مجھے مل گیا۔ گڑ سے زیادہ میٹھا تو آپ کا خلوص ہے۔ اللہ کریم آپ کے رزق میں برکت دے ، ترقیاں عطا فرمائے ، ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔ سلامت رہیں ۔ آمین !
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    بہت شکریہ ، سعادت بھائی! تحریر اگر اہلِ ذوق کو پسند آئے تو مصنف کے لیے اعزاز ہے ۔ قدر افزائی کے لیے بہت نوازش! فیض کو آپ برمحل درمیان میں لائے ہیں۔ کھوئی ہوئی یاد۔ ۔ ۔ ۔ !
  7. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    اگر آپ نے اس تحریر سے خود کو ریلیٹ کیا تو یہ قلم کی کامیابی ہے۔ آپ کا تبصرہ اچھا لگا۔ ڈسکورڈ پر اپنی ری یونین کا احوال سنائیے گا۔ آپ کی نظر اور توجہ کا شکریہ! بہت نوازش!
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    اے خان کو اگر آپ " زلیخا عورت تھا" بھی کہتے تو وہ برا نہیں مانتا ۔ :D ماشاء اللہ ، بہت ہی صاف دل اور اچھی طبیعت کا مخلص انسان ہے عبداللہ۔ ایک دفعہ میں نے یونہی گڑ کا ذکر کیا تو مجھے امریکا گڑ بھیجنے پر تیار ہوگئے تھے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    ان سے رابطہ ختم ہوئے تو ری یونین سے پہلے ہی ایک زمانہ ہوگیا تھا۔ جیسا کہ میں نے اپنی تحریر میں لکھا ہے۔ بھائی ، ڈاکٹروں کی زندگی بہت مصروف ہوتی ہے یہاں۔ کام کو بے انتہا سنجیدگی اور ذمہ داری سے لینا پڑتا ہے ۔ زندگی کی ترجیحات طے کرنا پڑتی ہیں۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    کوئی بات نہیں ، دی خان ! زندگی اسی کا نام ہے ۔ محفل ختم ہورہی ہے ، دنیا تھوڑی ختم ہورہی ہے۔ یار زندہ ، صحبت باقی! ابھی سے شکوۂ ایامِ رفتہ چہ معنی ! ابھی تو رات ہماری ہے دن ہمارا ہے
  11. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    بالکل بجا فرمایا! آئینے کو منہ چڑانے والی بات تو میں نے ازراہِ شگفتگی لکھی تھی۔ آپ نے تو باقاعدہ اتنا دکھ بھرا جواب لکھ ڈالا۔ ایک منٹ ، میں اپنے آنسو پونچھ لوں پھر آگے لکھتا ہوں ۔ ہاں ، باتیں تو آپ نے ساری ٹھیک لکھی ہیں ۔ حقیقت یہی ہے۔ بس کیا کیجیے ۔ اسی دنیا میں اور انہی لوگوں کے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    جی فراز بھائی ، اب معلوم ہوگیا۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ سرفراز رکھے ۔ زندگی میں کبھی کوئی نشیب نہ آئے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    تُم سے مِلنے کی آس رہتی ہے غزل نمبر187 شاعر امین شارؔق

    بہت خوب ، امین شارق ! بہت دنوں بعد نظر آئے آپ ۔ امید ہے سب خیر و عافیت ہوگی۔ شعر اچھے ہیں ۔ بس مطلع میں سے شترگربہ دور کردیں۔ دوسرے شعر میں تیرے کو ترے اور تیسرے میں میرے کو مرے کردیں۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    اوہو ، یہ ایک الگ مسئلہ ہے ۔ اس کا بھی دھیان رکھنا پڑے گا۔ جزاک اللہ خیرا اس رہنمائی کے لیے۔ اعجاز بھائی ، آپ کا سیل فون بھی وہی حرکت کرر ہا ہے جو محب علوی کے فون نے کی تھی ۔ مزاحیہ کے بجائے مضحکہ خیز کی ریٹنگ والا نمونہ چسپاں کر رہا ہے مراسلوں پر۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    اینٹیں تو میرے پاس بھی ہیں ۔ بس میرا بس نہیں چلتا ۔ اگر کہیں سے بس کا انتظام کروا دیں تو پھر سرور کا سر پھوٹا سمجھیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    جج کے نام ایک خط

    خواہرم ، ایک زبردست ترکیب میرے ذہن میں آئی ہے۔ آپ کوئی اچھی سی میٹھی ڈش یا کیک بسکٹ وغیرہ بنا کر ہم دیوار ہمسایوں کے دروازے پر پہنچ جائیں ۔ اگر وہ ذرا سا بھی اخلاقاً اندر آنے کو کہہ دیں تو بس آپ بلا تامل دھڑلے سے اندر جائیں اور کم از کم تین چار گھنٹے کے لیے براجمان ہوجائیں ۔اور اٹھنے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    ناہنجار سرور! نامعقول کہیں کا! مجھ سے بھی کئی مرتبہ اڑی کرچکا ہے ۔ میرا بس چلے تو اس کا سر پھوڑ دوں ۔ پھر پتہ چلے گا اسے کہ میں انسان ہوں یا باٹ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ایک عاشق کے ہاتھوں Titration

    بہت خوب ، عرفان بھائی! جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن( کہ جہاں ذریعۂ تعلیم اردو تھا) والوں نے بہت پہلے ایک فرہنگِ اصطلاحات شائع کی تھی جس میں سائنسی اصطلاحات کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ اس میں ٹائٹریشن کے لیے معایرہ اور معایرت کے متبادل دیے گئے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ یہ اردو متبادل...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    بہت محبت ، بہت آدابِ ، نین بھائی ! مقروض ہوں اس پذیرائی اور ذرہ نوازی کے لیے ۔ کسی قلمکار کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین سرمایا ہوتا ہے۔ آپ ہمیشہ ہی توجہ اور محبت سے پڑھتے ہیں میری شکستہ قلم آرائیاں! اور محمداحمد بھائی کی کیا بات ہے ! حالانکہ وہ اتنے پرانے نہیں ہیں جتنا کہ میں اور آپ...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    نین بھائی ، آپ کے ان کھٹ مٹھے تبصروں کے لالچ ہی میں اپنی نگارشات لگاتا ہوں۔ اور آپ کبھی مایوس نہیں کرتے۔ 🌸 🍁 آپ کے تبصرے کو جواب در جواب کے لیے آخر پر اٹھا رکھا تھا لیکن اب اس پردۂ سیمیں کے آگے سے اٹھنا ہے ۔ آپ سے سطر در سطر تلوار بازی کچھ دیر تک کے لیے ملتوی! خبردار ! جوآپ...
Top