نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل کا آخری رُکن

    جی ۔ بالکل! مجھے تو یہ سوئے ہوئے شعرا حضرات کو جگانے کی مخلصانہ کوشش معلوم ہوتی ہے۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    بالکل۔ ڈسکورڈ پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے ۔ محفل بند ہونے کے بعد وہیں تمام احباب سے مراسلت رہے گی ، ان شاء اللہ۔ محب بھائی ، اگر آپ مضحکہ خیز کا تاثر میری کسی غزل پر دیتے تو مناسب تھا۔ نثری مراسلے پر یہ تاثر سمجھ میں نہیں آیا۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب محفل کے تاریخ ساز مراسلے

    فون میں محفل کے صفحات کچھ مختلف ہوتے ہیں ۔ جب کمپیوٹر استعمال کرنے کا موقع ملے تو تدوین کرلیجیے گا۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب محفل کے تاریخ ساز مراسلے

    عنوان میں تدوین تو بہت دیر تک ممکن رہتی ہے۔ پہلے مراسلے کے اوپر بائیں طرف جو تیر کا سرا بنا ہوا ہے آپ اسے کلک کرکے دیکھیے ۔ تدوین کااختیار موجود ہوگا۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    "نورِ تحقیق کے تیس شمارے " ایک تحقیقی مخزن

    ماشاء اللہ ! بہت خوب ، خرم بھائی! اللہ کریم اردو کے لیے آپ کی مساعی میں خیر و برکت عطا فرمائے ۔ اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    عاطف بھائی ، تاریخ ہٹانا رہ گیا تھا۔ تدوین کردی ہے۔ نشاندہی کا شکریہ! ویسے یہاں اس تاریخ کا بھی ایک اچھا سااور مثبت پس منظر ہے لیکن اس دھاگے کے موضوعی احاطے سے باہر ہے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل کا آخری رُکن

    محمداحمد ، بھائی آپ کو یہ گمان کیسے گزرا کہ ثانیہ کاکلین اردو سے وابستہ نہیں؟! انگریزی میں لکھا ہے تو کیا ہوا ، میری رائے میں تو اتنا نستعلیق نام کسی اردو گھرانے کی چشمی و چراغی کا ہی ہوسکتا ہے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب محفل کے تاریخ ساز مراسلے

    تاریخ ساز کے بجائے تاریخی مراسلے کہنا زیادہ مناسب نہ ہوگا؟! میری ناقص رائے میں تاریخ ساز مراسلے تو نئے فونٹ اور نئی اردو ٹیکنالوجی وغیرہ سے متعلق مراسلہ جات کو کہنا چاہیے۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    ارادہ تو یہ تھا ایک ایک ووٹ دونوں طرف دیاجائے تاکہ جو کوئی بھی جیتے ہم فیض سے محروم نہ رہیں۔ لیکن افسوس کہ محفل پر بے ایمانی کا کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ۔ محفل بند ہورہی ہے ورنہ " الیکشن میں بےا یمانی کے سو طریقے از میم الف "سے مدد لی جاسکتی تھی۔ :D
  10. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    ری یونین ڈیٹرائیٹ کے ایک بڑے کلب میں تھی۔ ہال بھرا ہوا تھا۔ ہر طرف سوٹ بوٹ اور قیمتی لباسوں میں ملبوس کئی پرانے دوست اور رفقائے کار نظر آئے۔ کچھ کو پہچاننے میں مشکل ہوئی اور کچھ بالکل اس طرح نظر آئے جیسے اکثر ملاقات ہوتی رہی ہو۔ ہر ڈھلتے چہرے میں اپنا چہرہ نظر آیا ۔ پچیس سال پرانی یادیں تازہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    وہ میری ریزیڈنسی کا آخری اور مصروف ترین سال تھا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں میں بدلتے گئے۔ میں بورڈ کے امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ نوکری ڈھونڈنے کی ان تھک کوششوں میں الجھ گیا۔ ماریا بھی مصروف تر ہوتی گئیں ۔ان سے اسپتال میں کبھی لنچ پر ملاقات ہو جاتی یا پھر مہینے دو مہینے میں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو ہر پندرھواڑے ایک وظیفہ ملا کرتا تھا کہ جس سے اپارٹمنٹ کا کرایہ اور بنیادی ضروریات نہ صرف پوری ہو جاتی تھیں بلکہ کچھ بچت بھی ممکن تھی۔ چار پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی مجھے ماریا میں کار خریدنے کے کچھ آثار نظر نہیں آئے ۔ ایک دن وال مارٹ سے باہر نکلتے ہوئے لابی میں لگے "پرانی کار...
  13. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    تیز سیاہ کافی "اس بار تو آپ کو آنا پڑے گا۔ بہت سارے لوگ آ رہے ہیں۔ تین بیچز کی ری یونین ایک ساتھ ہو رہی ہے۔ بہت ہلا گلا رہے گا۔" ڈاکٹر اولماک فون پر بہت پر جوش طریقے سے مجھے قائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسٹیو اولماک میرے پرانے رفیقِ کار اور ویئن اسٹیٹ یونیورسٹی المنائی کے سرگرم سیکریٹری ہیں۔...
  14. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    محبت کرنےوالوں کو الوداع کہنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔لیکن زندگی کے پرپیچ سفر میں ملنا اور بچھڑنا تو ناگزیر باتیں ہیں ۔ سلسلۂ روز و شب نقش گرِ بے ثبات! محبت کا تقاضا بھی شاید یہی ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی مجبوریوں سے سمجھوتا کیا جائے ۔ کچھ عرصے سے میں اپنی چیدہ چیدہ یادداشتیں قلم بند کرنے کی کوشش...
  15. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    آنکھ بند کرکے خفیہ ووٹ ڈال دیا ہے ۔ ووٹ کس کو ملا ، یہ نہیں معلوم ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ماشاء اللہ!! اللہ کریم اپنی امان میں رکھے اور ترقی و کامیابی عطا فرمائے! عرفان ،آپ کو اور اہلِ...

    ماشاء اللہ!! اللہ کریم اپنی امان میں رکھے اور ترقی و کامیابی عطا فرمائے! عرفان ،آپ کو اور اہلِ خانہ کو بہت مبارک! بیٹے کو بہت شاباش!!! ان شاء اللہ اگلی ورلڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ گلے کی زینت بنے گا۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اتنا ہی اب عیاں ہوں، جتنا کبھی نہاں تھا (مریم)

    کسی بھی کام میں پرفیکشن یا کمال حاصل کرنے کی خواہش بعض اوقات راہ کی رکاوٹ بن جاتی ہے اور تاخیر اور کام ٹالنے کا باعث بنتی ہے ۔ حقیقت پسندی بہترین رویہ ہے ۔ اپنی صلاحیتوں کا ادراک ،اپنی مجبوریوں اور محدود وسائل کا اعتراف ، دیگر ذمہ داریوں کا بوجھ ۔۔۔ ان سب کو سامنے رکھنا چاہیے اور پھر...
  18. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اتنا ہی اب عیاں ہوں، جتنا کبھی نہاں تھا (مریم)

    تحریر کو دروازے پر ٹانگنے میں کوئی حرج نہیں ۔ بس صاحبِ تحریر کو کچھ مت کیجیے گا۔ :D کام میں تاخیر اور ٹال مٹولی کرنے کا علاج آسان نہیں ۔بہت پیچیدہ مسئلہ ہوتا ہے یہ ۔ سب سے پہلے تو بہت دیر تک اپنا بغور جائزہ لیجیے ، اپنے آپ سے مکالمہ کیجیے تاکہ اس رویے کے پسِ پردہ لاشعور میں چھپے ہوئے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

    اسی بات کو حاجی مقصود الہٰی یو ں کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ چھری ، چاقو ، ٹوکا ،چاپڑ ،بُگدا جو بھی کہاجائے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ۔ آپ کیوں قصائی کی چھری استعمال کریں گے۔ آپ ماشاء اللہ ان اسلحہ جات معاملات میں خود کفیل ہیں ۔ بلکہ گمان غالب ہے کہ قصائی حضرات خود بوقتِ ضرورت...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    بہت بہت شکریہ ، مریم افتخار! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔ اس قدر پذیرائی اور ذرہ نوازی کے لیے ممنون ہوں ۔ ایسے ہی موقع کے لیے یہ شعر کہا تھا: زندگی دیتے ہیں الفاظ کو پڑھنے والے یہ کرامات قلم کار سے کب ہوتی ہے
Top