تعدادِ معین کی دوسری قسم تعدادِ ترتیبی ہے جس سے ترتیب کسی شے کی معلوم ہوتی ہے۔ جیسے ساتواں پانچواں وغیرہ۔ اس کے بنانے کا قاعدہ یہ ہے کہ تعدادِ معین کے آگے واں لگادیتے ہیں۔ لیکن پہلے چار عدد اور چھ کا ہندسہ اس قاعدے سے مستثنٰی ہے۔ ان کی تعداد ترتیبی یہ ہے۔
پہلا ، دوسرا ، تیسرا ، چوتھا ، چھٹا۔
بعض...