محمداحمد بھائی ، الفاظ کا ایک زبان سے دوسری زبان تک سفر بہت ہی پیچیدہ اور آہستہ رو ہوتا ہے ۔ اس کے پسِ پردہ متعدد عوامل کارفرما ہوتے ہیں ۔ تحقیق کے بعد بعض الفاظ کی تاریخ یعنیetymology معلوم تو کی جاسکتی ہے لیکن بیشتر اوقات ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ اردو جیسی نوجوان زبانوں میں لفظوں کی ابتدا...