انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

محمداحمد

لائبریرین
اللہ پاک آپ کے والد صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور والدہ صاحبہ، بہنوں اور آپ سب کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ والدہ صاحبہ کو چلتے ہاتھ پاؤں رکھے اور کسی کا محتاج نہ کرے۔ آمین!

آمین یا رب العالمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
۵۔ کرکٹ کا شوق کب اور کیسے ہوا؟ اور کیسے ختم ہوگا؟
۶۔ شادی سے پہلے کا اسکور اور ہر شاٹ کی تفصیل تشبیہات و استعارات کی مدد سے کمنٹری کی صورت میں بیان کیجیے۔ (نوٹ: آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ یہ سوال کرکٹ سے متعلق ہے۔)
۷۔ شادی کے بعد بھی کوئی نصف سنچری وغیرہ ہوئی ہو تو دبے دبے لفظوں میں شاٹ بہ شاٹ بیان کیجیے۔ (نوٹ: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایضاً ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ )
۸۔ @نیرنگ خیال نامی رکن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کھل کر اظہار کیجیے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ محفل دو ہفتے بعد بند ہونے والی ہے۔
۹۔ اپنی کوئی ایسی غزل سنائیے جو آپ کو پسند ہو اور آپ نے خود لکھی ہو؟
۱۰۔ آپ مجھے غالبؔ سے بڑا اور میرؔ سے تھوڑا چھوٹا شاعر سمجھتے ہیں اس کے لیے میں بہت ممنون ہوں۔ اگرچہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا لیکن آپ کی رائے معتبر اور وزنی ہوتی ہے سو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں مفصل اور موثر دلائل سے دیگر محفلین کو بھی قائل کیجیے۔ صفحات کی کوئی قید نہیں۔ سپلی کا وافر انتظام ہے۔

سوال نمبر 5 تک کے جواب میں نے ارسال کر دیے تھے۔ اقتباس میں اس لئے شامل کر دیا کہ اگر سوال اس سے متعلقہ اور مجھ سے غیر متعلقہ ہے۔ :)

ویسے آپ یہ اردو کی گنتی کیسے لکھتے ہیں؟

۸۔ @نیرنگ خیال نامی رکن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کھل کر اظہار کیجیے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ محفل دو ہفتے بعد بند ہونے والی ہے۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔! مجھے بھلا ڈرنے کی کیا ضرورت! میں نے تو اب شاعری ہی چھوڑ دی ہے۔ :ROFLMAO: ویسے نین بھائی بہت اچھے آدمی ہیں، لیکن ان کاقلم بہت تیزدھار ہے، اس سے بچ کر رہنا سب کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے۔ :) : )

۹۔ اپنی کوئی ایسی غزل سنائیے جو آپ کو پسند ہو اور آپ نے خود لکھی ہو؟

اپنی بہت ساری غزلیں مجھے پسند ہیں، کسی ایک غزل کا انتخاب مشکل ہے۔ البتہ اسے خود پسندی یا خود ستائشی پر محمول نہ کیا جائے۔ :)

آپ کی فرمائش پر ایک غزل پیش کر رہا ہوں۔ یہ اوائل عمری کی غزل ہے اور اُسی قسم کے خیالات کی ترجمانی کرتی ہے۔ :) اے خان کو ضرور پسند آئے گی۔ :)

صحرا صحرا دوپہریں ہیں، بادل بادل شام
دل نگری کی رات اداسی، چنچل چنچل شام

ڈالی ڈالی پھول ہیں رقصاں، دریا دریا موج
تتلی تتلی نقش ہیں رنگیں، کومل کومل شام

رنگِ جنوں دل دیوانے پر دید کے پیاسے نین
تیری گلی، تیری دہلیزیں، پاگل پاگل شام

نین ہیں کس کے، یاد ہے کس کی، کس کے ہیں آنسو
کس کی آنکھوں کا تحفہ ہیں، کاجل کاجل شام

رات کی رانی، اوس کا پانی، جگنو ، سرد ہوا
مُسکاتی، خوشبو مہکاتی، جنگل جنگل شام

ڈوبتا سورج، سونا رستہ، آس کے بجھتے دیپ
مایوسی کی گرد میں لپٹی اُتری پل پل شام

رنگ سنہرا، دھوپ سا اُس کا، گیسو جیسے رات
چاند سا اُجلا اُجلا چہرہ، اُس کا آنچل شام

خواب میں جب سے آیا ہے وہ، سوچوں میں گم ہوں
کیا ہو جو تعبیر بتانے آجائے کل شام

احمد کوئی نظم سُناؤ کچھ تو وقت کٹے
تنہا تنہا دل بھی ہے اور بوجھل بوجھل شام

محمداحمد
 
محمداحمد

لائبریرین
۱۰۔ آپ مجھے غالبؔ سے بڑا اور میرؔ سے تھوڑا چھوٹا شاعر سمجھتے ہیں اس کے لیے میں بہت ممنون ہوں۔ اگرچہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا لیکن آپ کی رائے معتبر اور وزنی ہوتی ہے سو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں مفصل اور موثر دلائل سے دیگر محفلین کو بھی قائل کیجیے۔ صفحات کی کوئی قید نہیں۔ سپلی کا وافر انتظام ہے۔

چونکہ میری رائے معتبر اور وزنی ہوتی ہے اس لئے میں آپ کو میر کا ہم پلہ سمجھتا ہوں، کوئی بعید نہیں کہ غالب بھی آپ سے اصلاح لینے آتے ہوں۔ ایسا کہنے سے غالب کو بھی اس خاکسار کا ہم پلہ ہونے کا شرف مل سکتا ہے۔ :) :)

اب اگر کسی فارسی دان کو حاجیوں والی مثال یاد آئے تو ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ :) :) : )
 
اے خان

محفلین
سوال نمبر 5 تک کے جواب میں نے ارسال کر دیے تھے۔ اقتباس میں اس لئے شامل کر دیا کہ اگر سوال اس سے متعلقہ اور مجھ سے غیر متعلقہ ہے۔ :)

ویسے آپ یہ اردو کی گنتی کیسے لکھتے ہیں؟

ہاہاہاہا۔۔۔۔! مجھے بھلا ڈرنے کی کیا ضرورت! میں نے تو اب شاعری ہی چھوڑ دی ہے۔ :ROFLMAO: ویسے نین بھائی بہت اچھے آدمی ہیں، لیکن ان کاقلم بہت تیزدھار ہے، اس سے بچ کر رہنا سب کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے۔ :) : )

اپنی بہت ساری غزلیں مجھے پسند ہیں، کسی ایک غزل کا انتخاب مشکل ہے۔ البتہ اسے خود پسندی یا خود ستائشی پر محمول نہ کیا جائے۔ :)

آپ کی فرمائش پر ایک غزل پیش کر رہا ہوں۔ یہ اوائل عمری کی غزل ہے اور اُسی قسم کے خیالات کی ترجمانی کرتی ہے۔ :) اے خان کو ضرور پسند آئے گی۔ :)

صحرا صحرا دوپہریں ہیں، بادل بادل شام
دل نگری کی رات اداسی، چنچل چنچل شام

ڈالی ڈالی پھول ہیں رقصاں، دریا دریا موج
تتلی تتلی نقش ہیں رنگیں، کومل کومل شام

رنگِ جنوں دل دیوانے پر دید کے پیاسے نین
تیری گلی، تیری دہلیزیں، پاگل پاگل شام

نین ہیں کس کے، یاد ہے کس کی، کس کے ہیں آنسو
کس کی آنکھوں کا تحفہ ہیں، کاجل کاجل شام

رات کی رانی، اوس کا پانی، جگنو ، سرد ہوا
مُسکاتی، خوشبو مہکاتی، جنگل جنگل شام

ڈوبتا سورج، سونا رستہ، آس کے بجھتے دیپ
مایوسی کی گرد میں لپٹی اُتری پل پل شام

رنگ سنہرا، دھوپ سا اُس کا، گیسو جیسے رات
چاند سا اُجلا اُجلا چہرہ، اُس کا آنچل شام

خواب میں جب سے آیا ہے وہ، سوچوں میں گم ہوں
کیا ہو جو تعبیر بتانے آجائے کل شام

احمد کوئی نظم سُناؤ کچھ تو وقت کٹے
تنہا تنہا دل بھی ہے اور بوجھل بوجھل شام

محمداحمد
واہ احمد بھائی کیا خوب لکھا ہے. ❤️

رنگ سنہرا، دھوپ سا اُس کا، گیسو جیسے رات

چاند سا اُجلا اُجلا چہرہ، اُس کا آنچل شام

واہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
۸۔ @نیرنگ خیال نامی رکن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کھل کر اظہار کیجیے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ محفل دو ہفتے بعد بند ہونے والی ہے۔
بے شک۔۔۔ اس معصوم۔۔۔ بلکہ وہ ابن سعید بھائی کے بقول۔۔۔ خالی رنگیں۔۔۔۔۔ جو چاہے جیسے چاہے لکھیے۔۔۔۔۔ بے فکر ہو کر لکھیے۔۔۔ وہ گلاب کو جو بھی کہا جائے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوہوہو
:devil3:
ہاہاہاہا۔۔۔۔! مجھے بھلا ڈرنے کی کیا ضرورت! میں نے تو اب شاعری ہی چھوڑ دی ہے۔ :ROFLMAO: ویسے نین بھائی بہت اچھے آدمی ہیں، لیکن ان کاقلم بہت تیزدھار ہے، اس سے بچ کر رہنا سب کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے۔ :) : )
آپ کے جواب سے لگ رہا ہےکہ آپ مستقبل میں بھی رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ تیز دھار سے کیا مراد ہے؟کیا نیرنگ کسی قصائی کی چھری کو سیاہی میں ڈبو کر لکھ رہا ہے؟ ہوہوہوہوہہوو
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
۔۔۔۔ وہ گلاب کو جو بھی کہا جائے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوہوہو
اسی بات کو حاجی مقصود الہٰی یو ں کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ چھری ، چاقو ، ٹوکا ،چاپڑ ،بُگدا جو بھی کہاجائے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
۔۔۔ تیز دھار سے کیا مراد ہے؟کیا نیرنگ کسی قصائی کی چھری کو سیاہی میں ڈبو کر لکھ رہا ہے؟ ہوہوہوہوہہوو
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ۔ آپ کیوں قصائی کی چھری استعمال کریں گے۔ آپ ماشاء اللہ ان اسلحہ جات معاملات میں خود کفیل ہیں ۔
بلکہ گمان غالب ہے کہ قصائی حضرات خود بوقتِ ضرورت آپ کے درِدولت پر ایزی لوڈ کے لیے حاضری دیتے ہوں گے۔
 
ظہیر صاحب والے سوالات کا قابل تشفی جواب آ جائے پھر ان سوالات پر بھی نظر عنایت ہو:

  • 1۔ کتنے فیملی ممبرز ہیں اور آپ کس سے زیادہ قریب ہیں؟
  • 2۔ کوئی ایسی پسندیدہ ایکٹویٹی جو کرنے کے لیے باقی کام جلدی جلدی نمٹاتے ہیں؟
  • 3۔ لٹریچر سے پہلا تعارف کب اور کیسے ہوا؟
  • 4۔ کبھی کوئی ایسا واقعہ کہ آپ کے اردگرد کسی کو اچانک پتہ لگا ہو کہ آپ شاعر ہیں اور اس نے آپ کو نئی نظر سے دیکھا ہو؟
  • 5۔ کچھ عمر کی بہاروں کے بارے میں بتائیں گے کہ کتنی دیکھ چکے؟
  • 6۔ زیادہ تر حال میں رہتے ہیں یا مستقبل یا ماضی میں؟
  • 7- ٹائم ٹریول کا موقع ملے تو کس دور میں جائیں گے اور کیوں؟
  • 8۔ اگر اتنے پیسے آ جائیں جتنے آپ کو چاہئیں تو ایک آئیڈیل دن کیسے گزاریں گے اور سب سے پہلی چیز کیا خریدیں گے؟
  • 9۔ شعر کہنے کی کیفیت کیا عام کیفیات سے مختلف ہوتی ہے؟
  • 10۔ اپنے آرٹ ورک سے سیٹسفائی ہونا آسان ہے یا مشکل؟ اور پراسیس کیا ہوتا ہے؟
  • 11۔ بچوں کی کوئی پسندیدہ ایکٹوٹیز اور شرارتیں وغیرہ بتائیں۔
  • 12۔ اپنی پسندیدہ دس کتب کی فہرست بتائیں۔
  • 13۔ فلمیں یا ڈرامے کیا دیکھتے ہیں اور کیا ریکمنڈ کریں گے؟
  • 14۔ آپ کی کتاب حیات کے سر ورق پر عنوان کیا ہوگا؟
  • 15۔ محبت کیا ہے؟ اور زندگی سے یہ نکل جائے تو کیا رہ جاتا ہے؟
  • 16۔ شاعروں کے حلقے میں اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے؟ کیسے لوگ ہیں یہ؟ کیا کوئی محنت سے ان جیسا بن سکتا ہے یا یہ ودیعت شدہ ہے؟
  • 17۔ محفل کا سب سے اچھا دور کون سا تھا؟ کچھ اچھے محفلین ساتھیوں کو بھی ٹیگ کیجیے جن سے سہانی یادیں وابستہ ہیں۔
  • 18۔ آج کل کیا کام کر رہے ہیں اور ٹائم مینجمنٹ کے متعلق اب تک کیا سیکھ پائے ہیں؟
  • 19۔ کیا محفل کے بند ہونے کی کوئی معقول وجہ سمجھ میں آئی اور دل کو تسلی ہوئی؟ یا اگر بند نہیں ہونی چاہیے تو کوئی ایسی دلیل ہے جسے پاکستان سے باہر مانا جا سکے؟
  • 20۔ کیا آپ حساس ہیں؟ انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ میں سے آپ کا عمومی رویہ کیا ہے؟
  • 21۔ کوئی ایسا پکوان جس کی خوشبو سے ہی آپ کھل اٹھتے ہوں؟ یا ایسا صرف شعر سن کر ہی ہوتا ہے؟ ویسے کوئی اچھے شعر بھی سنائیے جن کو سن کر کبھی آپ کھل اٹھے ہوں!
  • 22۔ اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟
  • 23۔ ابھی تک کتنا سفر کر چکے ہیں؟ (اردو اور انگریزی والا الگ الگ بتائیں)۔
  • 24۔ کبھی رفاہ عامہ کے کاموں میں وولنٹئیر کیا؟ دور طالب علمی میں کبھی ہم نصابی سرگرمیوں میں حصۃ لیتے رہے؟
  • 25۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ خشک مزاج ہیں، حالانکہ اصیل خشک مزاج لوگ ایسے اعترافات سے باز رہتے ہیں۔ کبھی اپنے سے زیادہ خشک مزاج سے پالا پڑا؟ پھر کیسے اس کا مزاج تر کیا؟
  • 26- کبھی جانور پالے ہیں یا گارڈننگ وغیرہ کی ہے؟
  • 27۔ بچپن میں والدین سے متعلق کوئی ایسی یادیں تھیں جو اب مس کرتے ہیں؟
  • 28۔ اگر کہیں پرماننٹلی موو کرنا ہو تو دنیا کے کس شہر میں رہیں گے؟ اور وہاں جا کر نئے دوست بنائیں گے یا گوشہ نشین ہونے کو ترجیح دیں گے؟
  • 29۔ آپ کو آرٹ، سائنس، بزنس یا دیگر شعبہ جات میں سے کون سی چیز اپنی طرف کھینچتی ہے؟
  • 30۔ آپ کا پسندیدہ رنگ، پسندیدہ پھول، پسندیدہ زبان، پسندیدہ مشہور شخصیت اور پسندیدہ ریسٹورنٹ کون سے ہیں؟
  • 31- کون کون سی ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز شوق سے کھیلتے او ر دیکھتے ہیں؟
محمداحمد بھائی!
یہ سبھی سوالات اپنے جوابات کے متقاضی ہیں۔ نیز ووٹ بھی دھرے کا دھرا آپ کی جیب میں پڑا ہے۔ کیا آپ محفل پر صرف نان پروڈکٹو کاموں کے لیے تشریف لاتے ہیں!!! :grin:
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی!
یہ سبھی سوالات اپنے جوابات کے متقاضی ہیں۔ نیز ووٹ بھی دھرے کا دھرا آپ کی جیب میں پڑا ہے۔ کیا آپ محفل پر صرف نان پروڈکٹو کاموں کے لیے تشریف لاتے ہیں!!! :grin:

محفل پر آتا ہوں تو الیکشن کیمپین والے گھیر لیتے ہیں۔ یا بے خیالی میں کسی صد صفحاتی لڑی کے پچیس تیس صفحات پڑھنے بیٹھ جاتا ہوں۔ :ROFLMAO:

تفنن برطرف! آج کل ذہنی یکسوئی بالکل بھی میسر نہیں ہے۔ بس جیسے تیسے گزارا ہو رہا ہے۔
ان شاء اللہ جلد کچھ نہ کچھ عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
  • 1۔ کتنے فیملی ممبرز ہیں اور آپ کس سے زیادہ قریب ہیں؟
  • 2۔ کوئی ایسی پسندیدہ ایکٹویٹی جو کرنے کے لیے باقی کام جلدی جلدی نمٹاتے ہیں؟
  • 3۔ لٹریچر سے پہلا تعارف کب اور کیسے ہوا؟
  • 4۔ کبھی کوئی ایسا واقعہ کہ آپ کے اردگرد کسی کو اچانک پتہ لگا ہو کہ آپ شاعر ہیں اور اس نے آپ کو نئی نظر سے دیکھا ہو؟
  • 5۔ کچھ عمر کی بہاروں کے بارے میں بتائیں گے کہ کتنی دیکھ چکے؟
  • 6۔ زیادہ تر حال میں رہتے ہیں یا مستقبل یا ماضی میں؟
  • 7- ٹائم ٹریول کا موقع ملے تو کس دور میں جائیں گے اور کیوں؟

فی الحال فیمیلی ممبرز میں میرے ساتھ میری والدہ ہیں۔ میری شریکِ حیات اور میرے تین پیارے پیارے بچے۔

کوئی ایسی پسندیدہ ایکٹویٹی : اردو محفل اور کچھ سوشل میڈیا فورمز اگر کچھ خاص چل رہا ہو۔ تب ۔ ویسے جلدی جلدی کام نمٹانے کا رواج آج تک ہماری طرف نہیں پڑا۔ :)

لٹریچر سے پہلا تعارف کیسے ہوا یہ بات تو کہنا شاید مشکل ہے۔ سب سے پہلے تو گھر پر کچھ کتابیں ہمارے ابا حضور کی تھیں۔ ان میں اقبال کی بانگِ درا وغیرہ اور ضمیر جعفری کی مزاحیہ شاعری کی کتاب، اور کچھ دینی کتابیں۔ سو بانگِ درا میں نے کافی چھوٹی عمر میں پڑھی اور چونکہ اس میں بچوں کی نظمیں بھی ہیں تو اس میں ہمیں دلچسپی بھی محسوس ہوئی۔ ویسے نصابی کتابوں میں سب سے پہلے نظمیں، ڈرامے اور کہانی نما اسباق پڑھ لیا کرتا تھا۔ حتیٰ کہ سیشن شروع ہونے سے بھی پہلے۔ پھر جب سییشن شروع ہوتا تو باقی بورنگ اسباق اساتذہ پڑھاتے۔ :) :)

بچپن میں باقاعدہ تو شعر میں نے کبھی نہیں کہا البتہ دوستوں میں بیٹھ کر مزاحیہ اشعار فی البدیہہ کہہ لیا کرتا تھا اور ہنسنے ہنسانے کا اچھا انتظام ہو جاتا تھا۔ شاید سیکنڈری کلاس میں تھا تب میں نے ایک باقاعدہ غزل لکھی۔ اور وہ شاید میں نے اپنی بہن کو دکھائی یا اُنہوں نے خود دیکھی تو انہوں نے اسے بہت سراہا بھی اور گھر والوں کی توجہ بھی اس طرف مبذول کروائی۔ غزل کے مضامین کافی سیدھے سادے اور اصلاحی قسم کے تھے تو کسی قسم کی سرزنش نہیں ہوئی۔ تب مجھے لگا کہ میں یہ کام اوروں سے بہتر کر سکتا ہوں۔ ویسے تو خیر اور بھی بہت سے کام تھے۔ :)

عمر کی بہاریں کئی ایک دیکھی ہیں۔ اب کیا بتائیں۔ :) :) یوں سمجھیے کہ اب بس چل چلاؤ ہی ہے۔ :)

اخیر ہو گئے غفلت میں دن جوانی کے
بہار عمر ہوئی کب خزاں نہیں معلوم
حیدر علی آتش

زیادہ تر حال ہی میں رہتا ہوں۔ پلاننگ مستقبل کی کرتا رہتا ہوں (حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی)، ماضی کو رشک کی نظر سے البتہ ضرور دیکھتا رہتا ہوں۔ :)

ع۔ وہ دن ہوا ہوئے کہ پسینہ گلاب تھا
وغیرہ وغیرہ۔ :)

اگر ٹائم ٹریول کا موقع ملا تو ماضی کے بجائے مستقبل میں جانے کی کوشش کروں گا۔ اور رتھ پر تشریف فرما ہو کر جنت میں پہنچنے کا قصد کروں گا۔ :) :) اب اس میں کیوں کا جواب تو واضح ہی ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
  • 8۔ اگر اتنے پیسے آ جائیں جتنے آپ کو چاہئیں تو ایک آئیڈیل دن کیسے گزاریں گے اور سب سے پہلی چیز کیا خریدیں گے؟
  • 9۔ شعر کہنے کی کیفیت کیا عام کیفیات سے مختلف ہوتی ہے؟
  • 10۔ اپنے آرٹ ورک سے سیٹسفائی ہونا آسان ہے یا مشکل؟ اور پراسیس کیا ہوتا ہے؟

اگر اتنے پیسے آ جائیں، جتنے مجھے چاہیے! بڑا عجیب گورکھ دھندے والا سوال ہے۔ :) جب اُتنے پیسے آ جائیں گے جتنے مجھے چاہیے ہوں گے، تو خود بخود میرا معیار اوپر ہو جائے گا اور میں 99 کے پھیر کا شکار ہو سکتا ہوں۔ پیسے بس اُتنے اچھے ہیں کہ عزت کے ساتھ مناسب انداز میں ضروریاتِ زندگی پوری ہو جائیںں۔ :) رہا آئیڈیل دن تو وہ ہلکی پھلکی شاپنگ یا ڈنر کے ساتھ بچوں کے ساتھ یا دوستوں کے ساتھ گزارا جا سکتا ہے۔ اور اُس سے بھی زیادہ آئیڈیل دن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بندہ گھر پر ہو۔ اور نہ تو کوئی کام ہو اور نہ کوئی فکر ہو۔ :)

شعر کہنے کی کیفیت عام کیفیت سے بہت مختلف ہوتی ہے۔ تب جب آپ پہلی بار شعر کہنے کے عمل میں ہوتے ہیں۔ یعنی جب کوئی غزل نازل یا وارد ہو رہی ہو تب۔ اس میں جو ضروری اجزاء درکار ہیں، وہ یہ ہیں کہ فرصت ہو، کسی حد تک تنہائی ہو، طبیعت شعر گوئی کی طرف مائل ہو، اور فکر با آسانی زمین و آسمان کے چکر لگا سکتی ہو۔ اگر ایسے میں کوئی وارداتِ قلبی بھی عنقریب گزری ہو تو سونے پر سہاگہ! البتہ یہ سب پہلی بار شعر کہنے کے لئے ہے۔ بعد میں کرافٹنگ وغیرہ کے لئے اس سب کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اور وہ لوگ جو شعر کہتے ہی کرافٹنگ کی مدد سے ہیں، اُن کے لئے ان سب اجزاء کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ البتہ یہ سب پرانی باتیں ہیں۔ اب تو کافی عرصے سے کوئی شعر نہیں کہا۔ نہ ہی فی الحال ارادہ ہے۔

آرٹ ورک سے مطمئن ہونے کی جہاں تک بات ہے تو میں شعر یا نثر کے تناظر میں ہی بات کر سکتا ہوں کہ سب سے اہم چیز ہے خیال۔ پھر یہ کہ آپ نے اس خیال کو ایگزیکیوٹ کتنی بہتر طریقے سے کیا ہے۔ یعنی کیا کہا ہے، اور کیسے کہا ہے۔ اگر خیال میں ہی جان نہیں ہے تو کتنی ہی کرافٹنگ کر لیں۔ آپ کی تسلی نہیں ہوگی۔ کبھی کبھی البتہ یوں بھی ہوتا ہے کہ خیال میں تو جان ہوتی ہے لیکن آپ کسی وجہ سے خیال کو اظہار میں لانے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔ جس کی وجہ مناسب ماحول کا نہ ہونا، یہ ذہن کا آسودہ اور فارغ نہ ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ جب یہ سارے فیکٹر مل کر کام کرتے ہیں تب ہی تسلی ہوتی ہے۔ پھر یہ کہ اگر آپ معیار کو فوکس کرتے ہیں تو پھر آپ کو بہت سا کام رد کرنا پڑتا ہے۔ جو اوسط بھی ہو سکتا ہے۔ یعنی معیار کو یقینی بنانے کے لئے سیلیکشن آف سیلیکشن کی پالیسی اپنانی پڑتی ہے۔ یعنی پہلے آمدہ شکل، پھر اُس میں سے انتخاب اور پھر اُس میں سے بھی انتخاب! اگر اس پراسس کے بعد بھی اگر کوئی تحریر یا شاعری باقی بچ جاتی ہے تو وہ بہرکیف کچھ نہ کچھ معنی رکھتی ہے۔ چاہے دُنیا اُسے نہ بھی سراہے لیکن آپ کے لئے اُس کو ہر بار دیکھنا یا پڑھنا دلی اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر ٹائم ٹریول کا موقع ملا تو ماضی کے بجائے مستقبل میں جانے کی کوشش کروں گا۔ اور رتھ پر تشریف فرما ہو کر جنت میں پہنچنے کا قصد کروں گا۔
احمد بھائی ، اللہ کے واسطے مجھے ضرور ساتھ لے کر جائیے گا۔ اکیلے مت جائیے گا۔
 
زبردست ، زبردست ، زبردست!!!!!
آپ نےتو آج میرے پسندیدہ موضوع پر اتنا اچھا لکھ ڈالا ۔ یہ سوال جس نے بھی پوچھا تھا اس کا شکریہ!
کاش میں اس پر طویل تبصرہ کرسکتا اور آپ سے مکالمہ کرسکتا ۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ وقت کم ہے اور کرنے کے کام بہت سارے۔ خیر ، یار زندہ صحبت باقی!
دو دن کے لیے دوسرے شہر کسی کے ہاں مہمان بن کر جانا ہے ۔ کمپیوٹر پر بیٹھنے کا موقع نہیں ملے گا۔ ایک یا دو لڑیاں آج شروع کرنا چاہتا ہوں کہ محفل کی آنکھیں بوجھل ہوتی جارہی ہیں۔
احمد بھائی زندہ باد!
 
Top